Urdu

افسنتین: متعدی امراض کی موثر دوا

افسنتین ایک سدا بہار بوٹی ہے، اس کا پودا ایک سے ڈیڑھ میٹر بلند ہوتا ہے۔ اس کا تنا سفیدمائل ہوتا ہے، پتے نقرئی سبز اور منقسم ہوتے ہیں۔ ان پر باریک ریشمی رواں پایا جاتا ہے۔ پھول زردی مائل پیلے ہوتے ہیں۔ ذائقے میں اس کے پھول، پتے اور ڈنڈیاں شدید کڑوے ہوتے ہیں۔

افسنتین نامی جڑی بوٹی کا انگریزی میں نام ‘وارم وُوڈ‘ یا آرٹیمیسیا ہے۔ یہ بہت زیادہ دستیاب ہونے والی جڑی بوٹی نہیں لیکن کمیاب بھی قرار نہیں دی جا سکتی۔ یہ امریکا، میکسیکو، مڈغاسکر، بھارت اور پاکستان میں بھی ملتی ہے۔ طب یونانی اور آیور ویدا طریقہ علاج میں خاص طور پر جگر کے امراض اور نظام انہضام کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اسے ملیریا بخار کا خلاف بھی بطور ایک دوا کے استعمال کیا جاتا ہے۔

Essential Life

قرون وسطی میں افسنتین کو گوشت کے پکوانوں میں مصالحہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جبکہ مراکش میں اسکے پتوں کو چائے یا قہوہ کیساتھ استعمال کیا جاتا رہا ہے۔18ویں صدی میں ڈنمارک، اور ایسٹونیا میں بھی اسے مصالحہ کے طور پر اور انگلینڈ میں بیئر میں ملا کر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

افسنتین میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
افسنتین اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹریل، اینٹی سیپٹک اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتی ہے۔ اس میں سیسکیوٹرپائن لییکٹون پایا جاتا ہے۔اس کے تیل میں 71فیصدتھجون کے علاوہ ایزولینز، ٹرپینز، آسوتھوزون، چامازولین اور دیگر مونو اور سیسکوپیرین ہوتے ہیں۔

افسنتین کے طبی فوائد:
افسنتین نظام ہضم کی کمزوری، بھوک کی کمی، پتے کی بیماریاں اور آنتوں کی اینٹھن، ملیریا بخار، بہترین مقوی جگر۔ صفراء کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ مثانے کی انفیکشن، ماہواری کے شدید جریان خون کو روکتا ہے۔ بانجھ پن ختم کرتا ہے ماہواری کی درد میں بہت مفید ہے۔ اعصابی نظام پر اثر انداز ہو کر مرگی کے دورے، ذہنی دباؤ اور پریشانی میں مفید ہے۔ یہ ہسٹریا اور جسم کے کانپنے میں مفید ہے۔ نیند لانے میں کمال ہے۔ اگر آپ کے پاؤں پر نقرس اور دردوں کی وجہ سے ورم آ گیا ہے تو ایسی صورت میں بہت مفید ہے۔یہ جانڈس (پیلیا) اور ہیپاٹائٹس میں بہت مفید ہے۔

Essential Life

جرمنی میں تحقیق:
طب یونانی کی ایک دوا سمجھی جانے والی افسنتین پر جرمن طبی محققین کورونا وائرس کے انسداد کی ممکنہ دوا بنانے کی ریسرچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ریسرچ جرمن شہر پوٹسڈام کے ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ میں جاری ہے۔ کئی دوسری یونیورسٹیوں کے سائنسدان بھی اس ریسرچ میں شامل ہیں۔ اس تحقیق کے تحت افسنتین کا تیل مریضوں کو دوا کے طور پر دیا جا رہا ہے۔ بعض محققین کا خیال ہے کہ آرٹیمیسیا یا افسنتین سے کورونا وائرس کے انسداد کی دوا کا حصول ممکن ہے کیونکہ اس کے مثبت نتائج ظاہر ہوئے ہیں۔

ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ کے ایک ریسرچر پیٹر زے بیرگر کا کہنا ہے کہ آرٹیمیسیا کا اعلیٰ کوالٹی کا تیل استعمال میں لایا گیا ہے اور اب نتائج کا انتظار ہے۔ پیٹر زے بیرگر اور کیمیا دان کیری گیلمور اس ریسرچ میں مصروف محققین کی ٹیم کے مشترکہ سربراہ ہیں۔

ادھر برلن کی فری یونیورسٹی کے ریسرچر کلاؤز اوسٹرائیڈر کا کہنا ہے کہ افسنتین کے پتوں کے سَت کو ایتھنول اور کافی کے ساتھ شامل کر کے آزمائشی عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

پیٹر زے بیرگر کا کہنا ہے کہ وہ افسنتین پودے کی خصوصیات سے خوب واقفیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ کئی بیماریوں کے خلاف مدافعت رکھتا ہے اور خاص طور پر وائرس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے انسداد میں اس کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اسی بنیاد پر وہ اور ان کے ساتھی کووڈ انیس کے وائرس کے خلاف اس کے مثبت اثرات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔

امریکہ میں تحقیق:
اس پودے پر ریسرچ کے لیے امریکی ریاست کنٹکی میں اسے خاص طور پر کاشت کیا گیا ہے۔ کنٹکی یونیورسٹی کافی اور چائے کے ساتھ آرٹیمیسیا یا افسنتین کے ٹیسٹ شروع کرنے والی ہے۔ ادھر میکسیکو میں بھی اسی پودے پر ریسرچ شروع کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

Essential Life

جنوبی افریقہ میں تحقیق:
مڈغاسکر کے صدر بھی نئی قسم کے کورونا وائرس کی ایک ممکنہ نباتاتی دوا کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو افسنتین پودے سے تیار کی جائے گی۔ محققین تصدیق کر چکے ہیں کہ یہ ایک مفید جڑی بوٹی ہے، تاہم کورونا کے خلاف اس کے اثرات کے لیے ابھی مزید مطالعات کی ضرورت ہے۔

مچھروں کی دشمن:
گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی سب سے زیادہ پریشان کرنے والی چیز مچھر ہیں۔ جونیند تو خراب کرتے ہی ہیں مگرتحفے میں ڈینگی فیور، ملیریا، ذکا وائرس، اور چکن گنیاجیسے امراض دے جاتے ہیں، اگر گھروں، سکولوں اور دفاتر میں افسنتین کے پودے لگائے جو تو مچھروں سے ہمیشہ کیلئے نجات مل سکتی ہے۔ کیونکہ افسنتین مچھروں کے حوالے سے ایک نسل کش بوٹی ہے۔ کیونکہ اس کا رس مچھر کے اعصابی نظام پر اثر انداز ہو کر آئندہ اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں چھوڑتا۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں: