Urdu

روز ہپ وٹامن سی کا خزانہ

روز ہپ ایک جھاڑی نما پودا ہے جوقدیم زمانے سے ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتا چلا آ رہا ہے۔ جبکہ اسے خوراک کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ آجکل اسے نہ صرف کاسمیٹک مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ یہ مختلف اقسام کے مشروبات، جام، اچار، چٹنی وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس پودے کا پھل سرخی مائل ہوتا ہے اور بیری کی طرح کچا بھی کھایا جاتا ہے۔جبکہ اس کی چائے بنا کر بھی پی جاتی ہے۔سویڈن میں روز ہپ سوپ بڑے شوق سے پیا جاتا ہے۔
روز ہپ کی ابتدائی تاریخ چلی میں ملتی ہے جبکہ یورپی ممالک جیسے ہنگری، رومانیہ، اور آسٹریا وغیرہ میں بھی کثرت سے ہوتا ہے۔ایشائی ممالک میں بھی اب اس کی کاشت کی جاتی ہے۔اس پودے کے پھل کو خشک کر کے اس کا پوؤڈر بھی بنایا جاتا ہے۔

روز ہپ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
روز ہپ دیگر وٹامنز کے علاوہ وٹامن اے اور سی سے مالا مال ہوتے ہیں، یہ فیٹی ایسڈ سے بھرا ہواہوتا ہے۔ اس میں فینولز بھی ہوتے ہیں، یہ اینٹی ویرل، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خواص کا حامل ہوتا ہے۔ جبکہ اس میں کیروٹینائڈز بیٹا کیروٹین، لوٹین، زییکسانتھین اور لائکوپین بھی پائے جاتے ہیں۔اس کے بیجوں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے جو انہی خواص کا حامل ہوتا ہے۔

روز ہپ کے طبی فوائد:

Essential Life

جلد کی چمک اور تازدگی:
روز ہپ جلد میں قدرتی نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ جلد میں نمی کی کمی، شدید موسم جلد میں پیدا ہونے والی خشکی یا بڑھتی عمر کے نتیجے میں جلد میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کو قدرتی حالت میں لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈ، لینولک اور لینولینک ایسڈ کی وجہ سے اس کی مالش کے بھی خشک جلد پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جلد میں قدرتی چمک اور تازگی پیدا ہوتی ہے۔

خشکی و خارش کا علاج:
روزہپ آئل فیٹی ایسڈ کی دولت سے مالا مال ہوتا ہے چنانچہ یہ جلد میں پیدا ہونے والی خشکی اور خارش کا ایک قدرتی علاج ہے۔اس کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈجلد کی تہوں تک پہنچ کر اس میں نمی اور لچک پیدا کر تا ہے۔روز ہپ ایک قدرتی موئسچرائزر ہے۔

سوجن کا علاج:
روز ہپ ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ جوجلد میں پیدا ہونے والی سوجن کا قدرتی علاج ہے۔ اسے کھایا جائے یا پوڈر کو پانی یا کسی شربت میں ملا کر پیا جائے، یا اس کے پھل کی چائے بنائی جائے یا پھر اس کا تیل استعمال کیا جائے۔ اس میں موجود وٹامن ای کی وجہ سے یہ بیرونی اور اندرونی سوزش کو آرام پہنچاتا ہے۔ اس میں دیگر جلدی بیماریوں جیسے چنبل وغیرہ کا بھی شافی علاج ہے۔

Essential Life

سورج کی تمازت سے بچاؤ:
یہ انسانی جلد کو سورج کی تمازت سے بچاتا ہے۔ عرب اور افریقی ممالک کہ جہاں پر سخت گرمی پڑتی ہے وہاں روزہپ آئل کا استعمال عام ہے۔ یہ سورج کی خطرناک کرنوں کو براہ راست جلد پر پڑنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

داغوں دھبوں کا علاج:
روزہپ کے تیل میں فیٹی ایسڈ کی موجودگی اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات سے مالا مال ہونے کی بدولت یہ جلد پر پڑنے والے داغوں دھبوں کا یہ قدرتی علاج ہے۔اس کے تیل میں موجود کیمیائی اجزا داغ دھبے دور کر کے جلد کو قدرتی حالت میں لے آتے ہیں۔یہ جلد کے ٹشوز اور خلیوں کی ازسر تخلیق نو کرتا ہے۔

آنکھوں کے حلقے:
روزہپ آئل آنکھوں کے گرد پڑنے والے حلقوں کو بھی باآسانی دور کر دیتا ہے۔ یہ باریک باریک لکیروں کو ختم کر کے جلد کو دوبارہ سے قدرتی حالت میں لے آتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

روز ہپ کا تیل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں