Urdu

روغن انجلیکا کیا ہے؟

انجلیکا ایک پودے کا نام ہے جسے سنبل ختائی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پودا قد آور اور لمبی ٹہنیاں روئیں دار ہوتی ہیں۔ جس کے پتے فرنی اور سفید پھولوں کے چھتر ہوتے ہیں۔ اس کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے۔
انجلیکا کا آبائی وطن افریقہ ہے۔ کچھ محققین کے مطابق اس کا اصل وطن یورپ اور سائبیریا ہے، اب اس کی زیادہ تر کاشت بیلجیم، ہنگری اور جنرمی میں ہوتی ہے۔ انجلیکا کی تقریباً تیس سے زیادہ قسمیں ہیں جو طبی مقاصد میں استعمال کی جاتی ہیں۔
یہ اپنی خوشبو اور طبی خواص کی وجہ سے زمانہ قدیم سے ہی انسانی استعمال میں چلا آ رہا ہے۔

انجلیکا میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
انجلیکامیں اینٹی سیپٹک، اینٹی فنگس اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جبکہ اس کی جڑوں اور پھولوں سے حاصل کیے گئے تیل میں نیلانڈرین، پائی نین، لیمونین، لینا لول اور بورینول پائے جاتے ہیں۔ یہ کومارنز کے علاوہ اوستھول، اینجلی سین، برگاآپٹن سے بھی مالا مال ہوتا ہے۔ اس میں نباتاتی تیزاب بھی پائے جاتے ہیں۔

انجلیکا کا تیل:
انجلیکا سے حاصل شدہ تیل بے رنگ یا زردی مائل ہوتا ہے۔ جو وقت گزرنے کیساتھ بھورا رنگ اختیار کر جاتا ہے۔ بیج سے حاصل ہونے والا تیل بے رنگ ہوتا ہے، جس کی بو تازہ مصالحے جیسی ہوتی ہے۔

انجلیکا کے طبی فوائد:

Essential Life

دل کے امراض:
انجلیکا کا دل کے امراض کیلئے استعمال زمانہ قدیم سے ہی چلا آرہا ہے۔ یہ دل کو تقویت دینے کیلئے استعمال ہوتی ہے اور دوران کون کو متحرک کرتی ہے۔

سانس کے امراض:
انجلیکا کو صدیوں سے یورپ میں سانس کی بیماریوں، نزلہ، زکام اور کھانسی کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس کا تیل ان امراض میں اروماتھراپی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔برٹش فارماکوپیا میں انجلیکا کو برونکائٹس کے علاج کیلئے شامل کیا گیا ہے۔ انجلیکا کے ڈنٹھل اسی مقصد کیلئے فرانس اور سپین میں بہت مقبول ہیں۔

نظام ہضم:
انجلیکا نظام ہضم کے امراض میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ اسے بد ہضمی اور بھوک نہ لگنے جیسے امراض میں خصوصیت سے موثر دوا کا درجہ حاصل ہے۔ اس کے استعمال سے بھوک زیادہ لگتی ہے اور زیادہ کھایا پیا جاتا ہے۔ جس سے صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

سوزش کا موثر علاج:
انجلیکا میں اینٹی سیپٹک اجزا پائے جاتے ہیں۔ جس وجہ سے یہ مثانے کی سوزش دور کرنے میں انتہائی مدد گار ہے۔ یہ دیگر اندرونی سوزش ختم کرنے کیلئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

Essential Life

مایوسی کا خاتمہ:
انجلیکا یورپ اور چین میں اروما تھراپی کے ذریعے مایوسی اور ڈیپریشن ختم کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

خواتین کی بیماری:
یہ خواتین کی مخصوص بیماریوں کے علاج کیلئے نمایاں خصوصیت کی حامل ہے۔یہ ہارمونل عدم توازن کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔کیونکہ ماہواری کی خرابی دراصل ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے ہوتی ہے۔اس کا تیل ماہواری کے بہاؤ کے ذمہ دار ہارمونز کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تکلیف کو کم کرتا ہے۔ چین میں لوگ اسے اس مقصد کیلئے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ چین میں جن سنگ کے بعد اسی کو زیادہ شہرت حاصل ہے۔

خارش کا علاج:
انجلیکا اینٹی فنگس خصوصیات کی حامل ہے، چنانچہ اسے جلدی بیماریوں کے علاج میں خصوصی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔جلدی خارش اور جلد پر پسینہ لانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مردوں کی دوا:
انجلیکا کو مردوں کے مخصوص امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ خصوصاً انزال، کمزوری اور لاغری کو دور کرنے میں یہ بے مثال ہے۔

Essential Life

درد کی دوا:
انجلیکا مختلد قسم کے دردوں خصوصاً پیٹ کے درد کو دور کرنے میں اکیسر کا درجہ رکھتی ہے۔ جوڑوں کے درد میں انجلیکا کے تیل کی مالش شافی علاج کے طور پر کی جاتی ہے۔

زخموں کا علاج:
انجلیکا کا تیل زخموں پر بھی لگایا ہے، زخم سے زیادہ خون بہنے کی صورت میں اسے لگانے سے خون بہنا بند ہو جاتا ہے۔

احتیاط:
شوگر کے مریض، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین کو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ زمانہ قدیم میں اسے اسقاط حمل کیلئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Related Posts