Urdu

زعفران کے سیکڑوں جادوئی طبی فوائد

زعفران کو نازک پتیوں میں رنگ و نور کا جادو کہا جا سکتا ہے جس کا نہ صرف غذاؤں کو خوشبودار اور رنگین بنانے میں دنیا کے ہرگوشے میں استعمال ہوتا ہے۔
ہندی میں زعفران کو کیسر،فارسی میں کیماس، عربی میں زعفران، بنگالی میں جعفران،انگریزی زبان میں سیفران اور لاطینی زبان میں کروکس ساٹو کہتے ہیں۔اس کا رنگ سرخی مائل زرد، ذائقہ قدرے تلخ اور خوشبودار ہوتا ہے،جاوتری اس کا نعم البدل ہے۔
اس کا استعمال نہ صرف کھانوں میں لذت اور خوشبو کیلئے ہوتا ہے بلکہ اس سے کپڑے بھی رنگے جاتے ہیں،زعفران فرحت بخش ہے، خوشبودار ہے،رنگ دار ہے، اس کے ساتھ یہ سردی کا بھی بہترین اور شافی علاج ہے۔

زعفران پودے کی ابتدا:
طبی فوائد کا حامل زعفران ایسی غیر معمولی اور پر اثر بوٹی ہے جس کا استعمال سیکڑوں انداز میں کیا جاتا ہے جس سے ہزاروں فوائد حاصل کئے جاتے ہیں،گرم اور خشک مزاج رکھنے والی اس بوٹی کا پودا پیاز سے مشابہت رکھتا ہے۔ زعفران کب اور کیسے وجود میں آیا؟ اس کے بارے کوئی مصدقہ تاریخی حقائق موجود نہیں ہیں۔ تاہم اس کے متعلق مختلف علاقوں کے دلچسپ افسانے ہیں۔
جیسے یونانی اساطیر میں یہ پایا جاتا ہے کہ کِرکس نامی گبرو جوان سی لیکس نامی خوبصورت حسینہ کے عشق میں گرفتار ہوا لیکن حسینہ نے اس کے جذبات کی قدر نہ کی اور اسے فالسی رنگ کے خوبصورت پھول میں تبدیل کر دیا۔ یہ فالسی رنگ کا پھول اب زعفران کہلاتا ہے۔

Essential Life

انگلستان کی سرزمین میں زعفران کی آمد کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ایڈورڈ سوم کے عہد حکومت میں ایک انگریز سیاح مشرق وسطی سے زعفران کے بیج اپنی چھڑی میں چھپا کر لے آیا تھا۔ والڈن شہر میں اس کی کاشت کا آغاز کیا۔ قسمت نے یاوری کی اور پودے پھلنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے والڈن شہر زعفران سے بھر گیا۔
چودھویں صدی میں سپین زعفران کا اہم مرکز تھا اور آج بھی سپین کا زعفران بہترین زعفران مانا جاتا ہے کیونکہ اس کا رنگ گہرا اور خوشبو دیوانہ کردینے والی ہوتی ہے۔

زعفران میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
زعفران دنیا کی قیمتی تین بوٹیوں میں سے ایک ہے۔ زعفران کا استعمال انگریزی ادویات اوردیسی ادویات میں ہوتا ہے۔اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سلینیم اور زنک پایا جاتا ہے۔ زعفران کا تیل تارپین، الکوحل اور ایسٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے دیگر اجزاء میں کیروسین اور پکروکروسین شامل ہیں۔

زعفران کے طبی فوائد
زعفران اپنے اندر سیکڑوں طبی فوائد رکھتا ہے۔زعفران پودے کے پھولوں سے حاصل کیا جاتا ہے یہ چھوٹی چھوٹی کونپل نما ریشے ہوتے ہیں جو بعدازاں خشک کر لیا جاتا ہے جس کے بعد زعفران تیار ہوجاتا ہے۔
سرسام کی شکایت میں اس کا استعمال انتہائی مفید و مجرب ہے،یہ پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے،جلن دور کرتا ہے۔
زعفران کی معمولی مقدار جو دو سے تین چاول کے دانوں کے برابر ہو اس کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار بنتا ہے، یاداشت کوبہتر بناتاہے،ذہنی تناؤ اوردباؤ، بھولنے کی بیماری کو دور کرتا ہے۔زعفران بھوک کی کمی کو دور اور ہاضمہ درست رکھتا ہے۔

Essential Life

زعفران کا استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے، مثانے اور جگر کو قوت بخشتا ہے، بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے، بلغم کے اخراج میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
تشنج میں زعفران کا استعمال غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے اور تشنج کے نتیجہ میں متاثرہ کونہ صرف بیکٹیریا کے حملوں سے روکتا ہے بلکہ ان کے حملوں سے اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کو ختم کرتا ہے اور گردن اور جبڑے کے پٹھوں کو تقویت دیتا ہے۔
آنکھوں کی جملہ تکالیف بشمول سرخی اور درد سے نجات کا باعث بنتا ہے۔ حیض میں رکاوٹ کو دور کرتا ہے، حاملہ خواتین کو زعفران کا استعمال زچگی میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

زعفران کا کاشت کیسے ہوتی ہے۔
زعفران کا پودا پیاز سے ملتا جلتا 45 سنٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔یہ ایک سخت جان پودا ہے۔ اس کی کاشت نہایت ہی کم قیمت پر کی جاسکتی ہے تاہم اس کوانتہائی نگہداشت کی ضرورت ہو تی ہے اور اس کو ان علاقوں میں کاشت کیا جاسکتا ہے جہاں موسم نہ زیادہ سرد ہو اور نہ زیادہ گرم۔
اس کے پودے کو پانی کی مقدار بھی کم ہی درکار ہو تی ہے اور ایسی جگہ کاشت کیا جانا چاہئے جہاں پانی کا ٹھیراؤ نہ ہو،اس کی کاشت کے لئے مناسب جگہ اونچے ٹیلے ہوتے ہیں تاکہ وہاں پانی نہ ٹھر سکے،پانی کی زیادہ مقدار زعفران کے پودے کو نقصان پہنچاتی ہے۔
اس بیش قیمت بوٹی کو مصر، ایران،ا سپین، شام، فرانس، پرتگال،ترکی، چین اور اٹلی میں کاشت کیا جاتا ہے ہمارے ملک پاکستان میں بھی اس کی کاشت کشمیر اور کوئٹہ کے گرد و نواح کے چند علاقوں میں کی جاتی ہے لیکن یہ کاشت بہت بڑے پیمانے پر نہیں ہوتی۔ سب سے زیادہ اور کم قیمت میں صرف ایرانی زعفران ملتا ہے۔ اور یہ ایران میں ہی سب سے زیادہ کاشت کیا جاتا ہے۔

زعفران کی فصل سے فی کنال کتنی پیداوار حاصل ہو سکتی ہے؟
زعفران کی فی کنال پیداوار کا حساب لگانے کے لیے ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ایک ایکڑ میں زعفران کے کتنے پودے لگائے جاتے ہیں۔
سیدھا حساب یہ ہے کہ ایک کنال رقبے پر زعفران کے تقریباََ 10 ہزار پودے لگائے جاتے ہیں۔ اگر ایک پودا اوسطاََ تین پھول بھی نکالے تو 10 ہزار پودوں سے 30 ہزار پھول حاصل ہوتے ہیں۔
زعفران کے 150 پھولوں سے ایک گرام خالص زعفران حاصل ہوتا ہے۔ تو اس طرح 30 ہزار پھولوں سے 200 گرام خالص زعفران حاصل ہو گا۔

Essential Life

زعفران کے دیگر فوائد:
٭زعفران گردے، مثانے اور جگر کو قوت دیتا ہے۔
٭زعفران بخار کی حالت میں دن میں دو بار پانی میں ملا کر کھلایا جائے تو بخار اتر جاتا ہے۔
٭زعفران گردے کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
٭زعفران خارش ہونے کی صورت میں فائدہ مند ہے۔
٭زعفران بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے۔
٭زعفران کے استعمال سے بلغم کا اخراج بآسانی ہو جاتا ہے۔
٭زعفران کا استعمال اگر آنکھوں میں کیا جائے تو سرخی اور درد سے نجات مل جاتے ہے۔
٭زعفران عورتوں میں اگر حیض رک رک کر آتے ہوں تو دینا مفید ہے۔
٭زعفران پیشاب کی رکاوٹ میں دینا فائدہ مند ہے۔
٭زعفران شوگر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭زعفران کا شربت بنا کر حاملہ خواتین کو پلایا جائے تو فائدہ مند ہوگا۔
٭زعفران بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رکھتا ہے۔
٭زعفران تشنج میں بھی مفید ہوتا ہے۔
٭زعفران ڈپریشن میں بھی مفید پایا گیا ہے۔
٭زعفران الزائمر میں فائدہ مند ہے۔
٭زعفران ہماری یاداشت کو بڑھاتا ہے۔
٭زعفران وزن کم کرنے میں بھی ہمارا مددگار ہے۔
٭زعفران گوہانجنی پر لگایا جائے تو ٹھیک ہو جاتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

 

زعفران سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں۔

Related Posts