Urdu

زیتون کے تیل کے 10 دنگ کردینے والے استعمال

زیتون کا تیل طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے جس کی اکثر خوبیاں آپ نے مختلف مضامین میں پڑھی ہوں گی مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے بہت کچھ ایسا بھی کیا جاسکتا ہے جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا؟ یعنی گھر کی صفائی سے لے کر جلد کی نگہداشت اور بہت کچھ۔ زیتون کے تیل کے چند ایسے انوکھے فوائد ہیں جو آپ کی زندگی کو آسان بناسکتے ہیں۔

ہیئر کنڈیشنر کے طور پر استعمال کریں
اگر آپ کے بال خشک اور نازک یا ہلکے ہوگئے ہیں تو ان میں نمی لانے کے لیے زیتون کے تیل کو استعمال کرکے دیکھیں۔ اس کے لیے آدھا کپ زیتون کے تیل کو گرم کریں (نیم گرم ابالنا نہیں) اور پھر آہستگی سے اپنے بالوں پر لگائیں۔ اپنے بالوں کو کسی پلاسٹک کے تھیلے سے کور کرلیں اور اس کے اوپر تولیہ لپیٹ لیں۔ 45 منٹ تک تولیہ لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے دھولیں۔

Olive Oil

کیل مہاسوں سے نجات
ہوسکتا ہے کہ زیتون کے تیل کو جس طریقے سے چہرے پر استعمال کرکے کیل مہاسوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے وہ عجیب لگے مگر بیشتر ماہرین اس کی تصدیق کرتے یں۔ چار چائے کے چمچ نمک کو تین چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر ایک پیسٹ سا بنالیں۔ اب اس مکسچر کو اپنے ہاتھوں اور انگلیوں پر انڈیل لیں اور چہرے پر پھیرنا شروع کردیں۔ ایک یا دو منٹ تک ایسا کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس طریقے کو ایک ہفتے تک روزانہ آزمائیں اور پھر اس کو ہفتے میں دو سے تین بار تک محدود کردیں۔ آپ کو جلد اپنے چہرے پر نمایاں بہتری نظر آئے گی۔

چکنے ہاتھوں کی صفائی
اگر ہاتھوں میں گاڑی کی گریس یا پینٹ لگ جائے تو ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور ایک چائے کا چمچ نمک یا چینی اپنے ہاتھوں پر انڈل لیں۔ اس مکسچر کو مضبوطی سے ہاتھوں پر کئی منٹ تک رگڑیں پھر صابن اور پانی سے دھولیں۔ نہ صرف آپ کے ہاتھ چکنائی سے پاک ہو جائیں گے بلکہ نرم بھی ہوجائیں گے۔

گلے کی خراش سے آرام
اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں جو رک نہیں رہی اور گھر میں کوئی دوا بھی نہیں تو ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل فوری اور عارضی حل ثابت ہوسکتا ہے، جس کے بعد آپ ڈاکٹر یا بازار سے کوئی دوا لاسکتے ہیں، یہ تیل گلے کو تر کرنے اور ورم میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

Olive Oil

بالوں پر لگ جانے والے پینٹ کو ہٹانا
اگر تو کسی وجہ سے گھر میں یا کمرے میں رنگ کرتے ہوئے پینٹ آپ کے بالوں میں لگ جائے تو اس سے جان چھڑانا آسان نہیں ہوتا۔ تاہم اگر آپ زیتون کے تیل سے روئی کی کچھ مقدار کو بھگو کر نرمی سے اپنے بالوں پر پھیریں تو یہ کام آسانی سے ہوجاتا ہے۔ یہی چیز آنکھوں کے گرد مسکارا صاف کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے مگر یہاں روئی کی جگہ کسی ٹشو کا استعمال کرنا ہوگا۔

شیونگ کریم کا متبادل
اگر شیونگ کریم ختم ہوجائے تو صابن کو استعمال کرکے وقت ضائع نہ کریں کیونکہ اس سے جلد سخت ہوجاتی ہے، اس کے مقابلے میں زیتون کا تیل شیونگ کریم کا اچھا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ نہ صرف چہرے پر بلیڈ کو چلانا آسان بناتا ہے بلکہ جلد کو نمی بھی بخشتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس کو آزما کر آپ شیونگ کریم کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔

زیتون سے متعلق مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

 

Related Posts