Urdu

شیشم : انسان دوست درخت

شیشم (Indian Rosewood) کا درخت جسے مقامی زبان میں ٹاہلی بھی کہا جاتا ہے،یہ ہماری دیہاتی زندگی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔یہ اپنی خصوصیات اور افادیت کے لحاظ سے ایک اہم اور قیمتی درخت ہے۔ جس کی لکڑی نہ صرف بہترین ایندھن مہیا کرتی ہے بلکہ فرنیچر سازی اور عمارتی تعمیر کیلئے یہ اعلیٰ ترین لکڑی شمار ہوتی ہے۔ جو اپنی مضبوطی اور خوبصورتی میں ساگوان کی ہم پلہ سمجھی جاتی ہے۔

یہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہوتا ہے۔یہ میدانی علاقوں سے لے کر 1500 میٹر کی بلندی تک پایا جاتا ہے۔ یہ درخت 10 سے لے کر 30 میٹر تک بلند ہوتا ہے اور اس کے تنے کا گھیراؤ 1 میٹر تک ہو سکتا ہے۔نومبر دسمبر میں اس کے پتے گر جاتے ہیں اور جنوری فروری میں نئے آتے ہیں۔ پتے شروع میں ہلکے سبز ہوتے ہیں جو بعد میں گہرے سبز ہو جاتے ہیں۔ مارچ اپریل میں اس پر پھول آتے ہیں۔یہ نہ صرف فرنیچر سازی میں کام آتا ہے بلکہ اس میں مختلف امراض کا شافی علاج بھی پایا جاتا ہے۔

شیشم کی کیمیائی خصوصیات:
شیشم انسانی جلد کا دوست درخت ہے۔یہ اینٹی سیپٹیک، اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی وائرل خصوصیات کا حامل ہے۔

شیشم کے طبی فوائد:

Essential Life

جلد ی علاج:
شیشم کا تیل جلد کا بہترین دوست ہے۔ یہ جلد کو نرم، ملائم اور مضبوط کرتا ہے، جبکہ جلد کے مردہ خلیات کو نئی زندگی دیتا ہت۔ عمر رسیدگی سے جلد پر پڑنے والے نشانات ختم کرتا اور جلد کے کھینچاؤ کو ختم کر کے اس میں قدرتی لچک پیدا کرتا ہے۔ جھریوں کے نشانات کو ختم کرتا ہے۔

کیل مہاسے:
یہ اینٹی سیپٹیک، اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے چہرے پر موجود کیل مہاسوں کو نہ صرف ختم کرتا ہے بلکہ ان کے نشان اور داغ دھبے بھی دور کرتا ہے۔یہ حساس جلد اور ہر قسم کی جلد کے لئے موزوں ہے۔ یہ جلد میں قدرتی چمک پیدا کرتا اور اسے برقرار رکھتا ہے۔

سر درد کا علاج:
شیشم کے تیل کی خوشبو میں ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی بو نہ صرف سر درد کو دور کرتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کو ختم کر کے ذہن کو پرسکون بناتا ہے۔

جسمانی مساج:
جسمانی مساج کے جہاں دیگر تیل استعمال ہوتے ہیں اور ان میں سرسوں کا تیل اپنی مثال آپ ہے، اسی طرح شیشم کا تیل بھی سرسوں کے تیل کا ہم پلہ سمجھا جاتا ہے، بلکہ اس میں ایک مزید یہ خوبی ہے کہ اس کی خوشبو جسم میں ایک نئی طاقت کا احساس پیدا کرتی ہے۔اس کا تیل جلد کے بند سوراخوں کو کھول کر مردہ خلیوں کو نئی زندگی دیتا ہے۔

Essential Life

ذہنی تندرستی:
شیشم کا تیل اور اس کی خوشبو دماغ کو پرسکون بناتا ہے۔یہ ذہنی دباؤ اور تناؤ کو ختم کر کے ایک نئی ہمت اور خوشی کا احساس پیدا کرتا ہے۔یہ نہ صرف جسم اور دماغ کو آرام پہنچاتا ہے بلکہ یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔

طاقتور محرک:
شیشم کا تیل مردوں کیلئے ایک طاقتور محرک کا کام کرتا ہے۔ یہ جنسی مسائل کے حل میں مددگارہوتا ہے۔سستی، لاغری اور نامردی کا شافی علاج ہے۔اس کے پتے جریان اور لیکوریا کے خاتمہ کیلئے شافی علاج ہیں۔

اعصابی تناؤ:
شیشم کا تیل اعصابی تناؤ ختم کرنے کیلئے اکیسر ہے۔اس کی خوشبو بھی اعصابی تناؤکو ختم کرتی ہے، لیکن تیل کا مساج اعصاب کو پر سکون بنا دیتا ہے۔

کیڑوں کا دشمن:
شیشم کے تیل میں کیڑے مار خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، یہ مچھر، جوؤئیں، پسو اور چیونٹی وغیرہ جیسے حشرات الارض کو ختم کر دیتا ہے۔ اس کے تیل کا سپرے پانی کے تالابوں پر کیا جائے تووہاں مچھر وغیرہ کی افزائش رک جائے گی، جلد پر لگانے سے مچھر قریب نہیں آئیں گے۔

Essential Life

کینسر کا علاج:
شیشم میں کینسر کا شافی علاج ہے۔اگر کسی شخص کو کینسر جیسی جان لیوا بیماری لگ گئی ہو (کسی بھی طرح کا کینسر ہو)تو جوکینسر کی دوائی مریض کی چل رہی ہوں انہیں جوں کی توں چلنے دیں اور وہ اپنے مریض کو شیشم کے درخت کے پتوں کا (پانچ ماشے سے سات ماشے تک) رس نکال کر پلانا شروع کردیں۔10سے 15 دنوں تک صبح وشام خالی پیٹ پلائیں، اسکے بعد شیشم کے پتوں کوہر روز چبانا شروع کردیں، دیکھتے ہی دیکھتے کینسر کے مریض میں شاندار تبدیلی آجائیگی اور اسی طرح پابندی سے پتوں کو چباتے رہیں۔ انشاء اللہ کینسر جیسی خطرناک بیماری جڑ سے ختم ہو جائے گی۔

شیشم کے دیگر فوائد:
اینٹی سیپٹک خصوصیات کی وجہ سے یہ جلدی پھوڑے پھنسیوں کا علاج بھی ہے۔ یہ جلد کی خشکی اور سکری کا بھی خاتمہ کر دیتا ہے۔جلدی سوزش اور زخم کو آرام پہنچاتا ہے۔جوتے کی رگڑسے جو زخم پاوئں میں ہوجاتا ہے کے لئے اسکے پتوں کو پیس کر لگانا بہت مفید ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Related Posts