Urdu

مردوں کے بالوں کی نشو ونما کیلئے خصوصی تیل

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عورتوں کی نسبت مردوں کو بال جھڑنے اور گنج پن کی شکایت زیادہ ہوتی ہے۔ اگرچہ مارکیٹ کئی طرح کے تیل اور ٹانک دستیاب ہوتے ہیں جو مردوں کے بال چھڑنے کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔جیسے

کیسٹر آئل
یہ تیل بالوں کو گھنا کرتا ہے۔ اس سے نہ صرف بال جھڑنا رکتے ہیں بلکہ بال جھڑنے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے۔

Lavender water

کلونجی کا تیل
ویسے تو کلونجی کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے ایک بالوں کی نشونما ہے۔ اسے پیا بھی جا سکتا ہے اور لگا یا بھی جا سکتا ہے۔

روز میری آئل
اکثر شیمپو اور ہیئر گروتھ ٹریٹمنٹ میں روز میری موجود ہوتا ہے۔ اس تیل کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے اس لئے کوشش کریں کہ اسے کم مقدار میں استعمال کریں۔

لیونڈر آئل
اس کی خوشبو بہت اچھی ہوتی ہے۔ اس سے سر کی جلد اور بالوں کی نشونما میں اضافہ ہوگا۔

بالوں کے لئے خصوصی مرکب تیار کرنے کی ترکیب

اجزا
چار بڑے چمچ کپ کیسٹر آئل
ایک چائے کی چمچی کلونجی کا تیل
آدھاچائے کی چمچی روز میری آئل
پندرہ قطرے لیونڈر آئل

ترکیب
ایک گہرے رنگ کی بوتل میں تمام اجزا شامل کر لیں۔بالوں کو ہلکا گیلا کریں اوردس سے پندرہ قطرے ڈال کر مساج کریں۔ ایک گھنٹہ یا رات بھر لگا رہنے دیں پھر بال دھو لیں۔ ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔

لیونڈر سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

Related Posts