Urdu

مشک دانہ تیل کے طبی فوائد

مشک دانہ ایک پودے کا بیج ہے، جس کا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے اور اس کے اندر چکنا خوشبودار مغز ہوتا ہے۔ یہ پودا کانٹے دار ہوتا ہے۔ اس پر پھلیاں لگتی ہیں، جس کے چاروں طرف بھی کانٹے ہوتے ہیں، پھلی کے اندر سے کئی چھوٹے چھوٹے مسور کے برابر گردوں کی شکل کے دانے نکلتے ہیں،یہی بیج مشک دانہ کہلاتے ہیں۔یہ پودا زیادہ تر بنگال،دکن اور لنکا میں پایاجاتاہے، جبکہ دیگر ممالک میں بھی ہوتا ہے۔
اس کا استعمال صدیوں سے انسان کرتا چلا آرہا ہے۔
اس کو خوشبو دار اشیا میں بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، افریقہ میں ان کے ساتھ لونگ اور دیگر خوشبودار اشیا ملاکر ابٹن کے طورپر استعمال کیاجاتاہے۔عرب ممالک میں ان کو کافی میں خوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ہندوستان میں مشک کی جگہ پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، مشک دانہ کا سفوف اونی ملبوسات پر چھڑکنے سے کیڑا نہیں لگتا۔
مشک دانہ سے تیل بھی کشید کیاجاتاہے۔جو اکثر بالوں میں لگانے والے تیلوں میں شامل کیا جاتا ہے، جس سے تیل خوشبودارہوجاتاہے۔

مشک دانہ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
مشک دانہ اور اس سے نکالے گیا تیل اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات رکھتا ہے۔ اس میں موجود Anticancerous مرکب معدہ کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
جبکہ دیگر مرکبات میں (2E,6E)-farnesyl acetate (58.0%), (Z)-oxacycloheptadec-8-en-2-one (12.1%), decyl acetate (4.8%), (2Z,6E)-farnesyl acetate (3.5%), (Z)-oxacyclopentadec-6-en-2-one (2.4%), dodecyl acetate (2.4%), (2E,6Z)-farnesol (2.0%), (Z)-oxacyclononadec-10-en-2-one (1.3%), and (E)-nerolidol (0.7%).
شامل ہیں۔

Essential Life

مشک دانہ کے طبی فوائد:

سر درد کا علاج:
مشک دانہ میں قدرتی طور پر ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو درد سے نجات، خاص طور پر سر درد میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں موجود ٹیرپینائڈز دماغ میں تکلیف دہ سنسنی کو روک کر درد کو دور کرنے میں مدد کرتاہے۔مارکیٹ میں درد کے حوالے سے متعدد گولیوں اور ادویات میں مشک دانہ کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔

ہسٹیریا کا علاج:
ہسٹیریا یا مرگی جو ایک اعصابی تکلیف ہے، اس کے علاج میں مشک دانہ کا تیل انتہائی موثر ثابت ہوسکتا ہے۔مرگی وغیرہ میں مشک دانہ کے تیل خوشبو دماغی خلیوں کو نرم کرتی ہے اور مرگی کے دورے کو کنٹرول کرتی ہے۔

پیٹ کے کینسر کا علاج:
مشک دانہ کے تیل میں Anticancerous خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو پیٹ کے کینسر خصوصاً معدہ کے کینسر میں انتہائی موثر کام کرتا ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی بنا پر یہ فری ریڈیکلز کو روکتا ہے اور خلیوں کے متاثر ہونے میں اضافے کو روکتا ہے۔

اینٹی بیکٹیریل خصوصیات:
مشک دانہ کا تیل میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات انتہائی زیادہ پائی جاتی ہیں۔ یہ جسم میں موجود بیکٹیریا کے خلاف موثرروک تھام کرتا ہے۔ اور بیکٹیریا کی نشوونما کو روکتا ہے

سانپ کے کاٹنے کا علاج:
مشک دانہ کا تیل سانپ کے کاٹنے کا موثر علاج ہے۔ یہ سانپ کے زہر اور دیگر کیٹروں مکوڑوں کے زہر کیخلاف کام کرتا ہے۔

Essential Life

سوزاک کا علاج:
سوزاک یا گونوریا ایک جنسی بیماری ہے، جو گندے بیکٹیریا کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ پیشاب کی نالی کے نچلے حصے کومتاثر کرتی ہے۔مشک دانہ کے تیل میں قدرتی طور ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو اس بیماری کے جرثوموں کی افزائش کو روکتے ہیں اور انھیں پھیلنے سے روکتے ہیں۔

بھوک میں اضافہ:
مشک دانہ کا تیل بھوک لگانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نظام ہضم کو درست کرتا ہے اور میٹابولزم پر مثبت اثرات ڈالتا ہے۔اس سے انسان کو بھوک لگتی ہے اور انسان کو خود کوصحت مند محسوس ہوتا ہے۔

پیٹ کے درد کا علاج
مشک دانہ کا تیل پیٹ کے درد کے علاج میں بھی انتہائی موثر کام کرتاہے۔ اس میں شامل مرکب امبریٹولائڈ پیٹ میں درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ پیٹ کے مختلف حصوں میں درد کے علاج میں کام کرتا ہے۔

Essential Life

پھیپھڑوں کی سوزش:
مشک دانہ کا تیل اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جبکہ اس میں antiprolifrative مرکب بھی پایا جاتا ہے۔ جو جسم خصوصاً پھیپھڑوں کی سوزش کا علاج میں موثر کام کرتا ہے۔یہ پھیپھڑوں کی نالیوں کو کھولتا ہے اور سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

ماہواری کی خرابی:
مشک دانہ کا تیل ماہواری کی خرابی میں موثر علاج ہے۔ یہ ہارمونل عدم توازن کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔کیونکہ ماہواری کی خرابی دراصل ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے ہوتی ہے۔اس کا تیل ماہواری کے بہاؤ کے ذمہ دار ہارمونز کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تکلیف کو کم کرتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Related Posts