Urdu

کلونجی کے تیل میں خوبصورتی کے متعدد راز

چھوٹے چھوٹے دانوں والی کالے رنگ کی کلونجی کی افادیت سے بہت کم لوگ واقف ہیں، یہ کھانوں میں استعمال کے ساتھ براہ راست نہار منہ بھی کھائی جاتی ہے جس کے بے شمار طبی فوائد ہیں، کلونجی کا تیل بھی اپنے اندر خوبصورتی کے راز سمیٹے بیٹھا ہے، بالوں اور جلد کو با رونق بناتا ہے۔

Black Seed Oilکلونجی کے بیج اینٹی آکسیڈنٹ ہیں
کلونجی تیل کے باقاعدگی کے استعمال سے جلد اور بالوں کے مسائل میں کمی آتی ہے، اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جانے کے سبب جلد اور بالوں کی صفائی بہتر طریقے سے ہوتی ہے، روکھا پن ختم ہو جاتا ہے جبکہ بالوں اور جلد کی مجموعی صحت برقرار رہتی ہے جس سے آپ کی جلد اور بال خوبصورت اور جاندار نظر آتے ہیں۔

اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل
اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے سبب کلونجی کے تیل سے چہرے کی جلد پر مساج کرنے سے ایکنی کا خاتمہ ہوتا ہے اور کیل مہاسوں کی افزائش میں کمی آتی ہے، اس کے استعمال سے جِلدی انفیکشن اور الرجی میں آرام آتا ہے، بالوں کی جڑوں سے سِروں تک کلونجی کے تیل کے استعمال سے خشکی ختم ہوتی ہے، بال جھڑنا بند ہو جاتے ہے اور بے خوابی میں آرام آتا ہے۔
ہفتے میں دو سے تین بار کلونجی کے تیل کے استعمال سے بالوں میں جان آجاتی ہے، بال لمبے، گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں اور چہرے کی جِلد صاف شفاف ہو جاتی ہے۔

Blackseed Powderجلد اور بالوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی جڑوں اور جلد کو نم رکھنا چاہیے، جلد خشک رہنے سے چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں اور جلد بے رونق لگنے لگتی ہے، بالکل اسی طرح بالوں کی اگر دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ عمر سے پہلے جھڑ سکتے ہیں اور آپ گنجے پن کا شکار ہو سکتے ہیں، بالوں اور جلد کی خوبصورتی اور ان کے مسائل کا علاج کلونجی کے تیل میں ہی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔

کلونجی سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

Related Posts