Urdu

گل خطمی کی چائے، فشار خون کم کرے جسمانی تناؤ دور کرے

گل خطمی کی چائے اپنی سکون آور خصوصیات کے سبب معروف ہے۔ یہ فشارخون کم کرنے اور جسم میں تناؤ کے ہارمون پر روک لگانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں دل اور خون کی شریانوں پر دباؤ بھی کم ہو جاتا ہے۔

گل خطمی ملائیشیا کا قومی پھول ہے جبکہ یہ پاکستان میں عمومی طور پر سکول، کالجز اورباغیچوں میں لگا ہوتا ہے اور ہم اسے محض پھول سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں جبکہ اس کے بہت سے فوائد ہیں۔عرب اور افریقہ میں اسکا شربت اور قہوہ بکثرت استعمال ہوتا ہے اور اب مغربی ممالک بھی اسے استعمال کرنے لگے ہیں۔ یہ اردو میں گڑھل، گل خطمی، عربی میں کرکدے اور انگریزی میں ہیبسکس(Hibiscus) کہلاتا ہے۔

گڑھل بہت سی شاخوں والاانار کے درخت کے برابر جھاڑی کی طرح درخت ہے۔جس کے پتے توت کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں۔ پھول گہرے سرخ رنگ کا ہوتاہے۔لیکن اندرسے خالی پیالے کی طرح جس کی ڈنڈی لمبی ہوتی ہے۔اس پودے کو باغ باغیچوں میں خوبصورتی کیلئے لگایاجاتاہے۔کیونکہ یہ بہت سرسبز ہوتاہے اورسرخ رنگ کے بڑے بڑے پھول خوبصورت لگتے ہیں یہ جنگل میں خودرویا اس کی قلمیں لگائی جاتی ہیں۔اسکی جڑ سرخ ہوتی ہے۔

سرخ پھولوں کے علاوہ اب یہ کئی رنگوں میں بھی ہوتا ہے۔جن میں سفید، اورینج، پیلے، گلابی، سرخ،نارنگی،نیلا، فیروزی،جامنی، بھورا، سرمئی، چاندی، سنہرا،سبز بھی شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے ہندو اپنے دیوی، دیوتاؤں کی عبادت کرنے کے لئے ان پھولوں کا استعمال کرتے ہیں۔ پھول اصل میں کھانے کے قابل ہیں اور بحر الکاہل کے جزائر،وسطی بھارت میں اس کو ترکاری کے طور بھی کھایا جاتا ہے جبکہ اکثر سلاد کے طورپراستعمال کرتے ہیں۔اسکا پھول بطور دوا بھی استعمال کیاجاتاہے۔

یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے بے حد مفید ہے جن حضرات کو بلند فشار خون کی شکایت ہو دن میں تین بار اس کی چائے ٹھنڈی کر کے پئیں جبکہ جنکا فشار خون پست ہو یعنی لو ہوتا ہو وہ اسکی گرم چائے پئیں۔

گڑھل یاگل خطمی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
گڑھل یاگل خطمی ا ینٹی آکسیڈینٹ ہے۔اس کے100گرام پھولوں میں توانائی49کیلوری، فائبر2.3گرام، پروٹین1.9گرام، چربی0.1گرام، کاربوہائیڈریٹ 12.3 گرام، کیلشیم 1.72 ملی گرام، آئرن57ملی گرام، وٹامن سی14ملی گرام، بیٹا کیروٹین 300 ملی گرام پائے جاتے ہیں۔

گل خطمی کی چائے مقوی حواس ہونے کی وجہ سے ہسٹریا خفقان، جنون اور وحشت میں مفیدہے۔

مفرح و مقوی قلب کے علاوہ مقوی باہ ہے۔اس کے پھولوں کی بنی چائے پینا مفید ہے۔

بد ہضمی اور قبض میں اس کا استعمال بھی اکیسر ہے۔یہ بھوک بڑھانے میں مددکرتی ہے جبکہ دافع قبض بھی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

چلتن پیور کی گل خطمی  چائے اور  دیگر مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں: