Urdu

روغن اعتماد اروما تھراپی کا موثر تیل

کینگا ادوارتا ( Cananga odorata) نامی درخت چین، ہندوستان، ملائشیا، فلپائن اور انڈونیشیا سے لیکر کوئینز لینڈ اور آسٹریلیا تک پایا جاتا ہے۔ اسے Ylang Ylang یا یلانگ یلانگ اور یانگ یانگ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے پھولوں سے نکالا گیا تیل (عطر) اروما تھراپی میں استعمال ہوتا ہے۔ جسے اردو میں روغن اعتماد بھی کہا جاتا ہے۔

کینگاادوارتا ایک تیز رفتار اگنے والا درخت ہے۔ اس کی نمو ہر سال 5 میٹر (16 فٹ) سے تجاوز کرجاتی ہے، اور یہ ایک مثالی آب و ہوا میں اوسطا 12 میٹر (39 فٹ) کی اونچائی کو پہنچ جاتاہے۔یہ ایک سدا بہار درخت ہوتا ہے۔اس کے پتے ہموار اور چمکدارہوتے ہیں،اس کے پھول خوشبودار،خستہ حال اورلمبی پنکھڑیوں والے ہوتے ہیں۔ان سے انتہائی خوشبودارتیل نکالا جاتا ہے۔

 روغن اعتماد کے فوائد
روغن اعتماد میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں۔یلانگ یلانگ بہت سے خصوصیات کا حامل ہے۔اسے زمانہ قدیم سے مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس کا تیل اروما تھراپی میں استعمال ہوتا ہے۔ چند ایک فوائددرج ذیل ہیں۔

خود اعتمادی بڑھائے:
ایک طبی تحقیق کے دوران یہ ثابت ہوا کہ روغن اعتماد اور اس کی خوشبو نہ صرف پریشانی کو کم کرتی ہے بلکہ یہ خود اعتمادی کو بھی بڑھاتی ہے۔

سانس لینے میں آسانی:
ایک دیگر طبی تحقیق کے مطابق یہ دل کی شریانوں کو کشادہ کرتا کرتا ہے جبکہ سانس لینے میں بہت آسانی محسوس ہوتی ہے۔جبکہ اس کا انسانی موڈ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اور دل خوشگوار کیفیت محسوس کرتا ہے۔دمہ کے مریضوں کو اس کی خوشبو سے افاقہ ہوتا ہے۔

جلدی امراض کا حل:
اینٹی فنگل خصوصیات کی بنا پر یہ جلد ی بیماریوں کا موثر علاج ہے۔ جلدی کی خشکی کو دور کر کے قدرتی نمی کو بحال کرتا ہے اور اسے برقرار رکھتا ہے۔اس کے پھولوں کو پیس کر اسکا لیپ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مردوں کا علاج:
روغن اعتماد قدیم زمانہ سے مردانہ کمزوری کا علاج تصور کیا جاتا رہا ہے۔ یہ جنسی خواہش کو بڑھاتا ہے۔

مساج کا تیل:
روغن اعتماد جسمانی مساج کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے جسم میں ایک طاقت کے علاوہ بہت سکون ملتا ہے۔ تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اور توانائی کا بھرپور احساس ہوتا ہے۔ اسے سر میں پیدا ہونے والی خشکی اور سکری کو ختم کرنے کیلئے بھی لگایا جاتا ہے۔

ملیریا کا علاج:
قدیم زمانہ سے ایشائی ممالک میں اس سے ملیریا کا بھی علاج کیا جاتا تھا۔ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پر اسے دیگر امراض میں استعمال کیا جاتا تھا۔

 روغن اعتماد کا استعمال:
روغن اعتماد کو کسی دورے تیل میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔جلدی الرجی کا شکار افراد اسے لگانے سے پرہیز کریں

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

یانگ یانگ کا تیل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Related Posts