Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن میتھی دانہ کے طبی فوائد

روغن میتھی دانہ کے طبی فوائد - ChiltanPure

 


روغن میتھی دانہ کے طبی فوائد

صدیوں سے بطور غذا اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا میتھی دانہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ہی کام ہی نہیں آتا بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے، خصوصاً موسم سرما میں وائرل بیماریوں سے بچنے کے لیے اکثر گھروں میں نظر انداز ہونے والے میتھی دانے کے فوائد جاننا نہایت لازمی ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق میتھی دانہ غذائیت، فائبر اور نیوٹرا سیوٹیکل اجزا سے بھرپور غذا ہے، گرم تاثیر کے حامل میتھی دانے کے موسم سرما میں باقاعدگی سے استعمال کے نتیجے میں کئی موسمی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق میتھی دانہ میں اور میتھی سبزی میں قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات پائی جاتی ہیں، میتھی دانہ نزلہ، زکام، بے تحاشہ چھینکیں، ڈسٹ الرجی کے شکار افراد کے لیے انتہائی مفید دوا قرار دی جاتی ہے۔
امریکی ماہرین صحت متھی دانے کے تیل کو اپنے اجزا اور ہیت ترکیب کے لحاظ سے مچھلی کے تیل کا نعم البدل قرار دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات اس کے تیل کے اثرات مچھلی کے جگر کے تیل سے زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔

میتھی دانہ میں موجود کیمیائی اجزا:
بعض ماہرین طب کہتے ہیں کہ اگر لوگ میتھی کے فوائد سے آشنا ہو جائیں تو سونے کے دام کے برابر اس کی قیمت دے کر اس کو خریدنے لگیں گے۔ کیونکہ یہ غذائیت اور افادیت سے بھرپور غذا ہے،اس میں قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ان کے علاوہ میتھی میں وٹامن اے، بی، سی، فولاد، فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔

روغن میتھی دانہ کے فوائد:
٭ میتھی دانہ دل کے حملے کی صورت میں پہنچنے والے شدید نقصانات سے دل کو محفوظ بناتا ہے اور دباؤ کو کم کرتا ہے۔ روغن میتھی دانہ کو دل کی صحت کے حوالے سے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ وہ افراد جنہیں دل کے دورے کا خطرہ ہو، اگر وہ صحت بخش غذائوں کا میتھی دانے کے تیل کیساتھ استعمال جاری رکھیں تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑی حد تک ٹل جاتا ہے اور خدانخواستہ اگر کبھی دل کا دورہ پڑ بھی گیا تو اس سے دل کو پہنچنے والا نقصان کم سے کم رہے گا۔ وجہ یہ ہے کہ میتھی دانہ خون کی رگوں میں نرمی بحال کرتا ہے اور ان کی قدرتی لچک واپس لاتا ہے۔
٭ روغن میتھی دانہ کینسر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ تیل ایسے اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے جو کینسر کے خلیوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے کینسر کے مریضوں کے لیے یہ تیل بہترین ہے اور قدرتی ہونے کے وجہ سے اس کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔
٭روغن میتھی دانہ جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
٭ جگر ہمارے جسم میں پائے جانے والے زہریلے مادوں کی صفائی کا کام کرتا ہے۔ بہت زیادہ غیر صحت بخش غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے ہمارا جگر دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے اسے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن میتھی دانہ کا تیل جگر کو زہریلے مادوں کی صفائی کے حوالے سے مدد فراہم کرتا ہے۔
٭ متعدد تحقیقات نے یہ بات ثابت کی ہے کہ روزانہ میتھی دانہ کے استعمال سے جسم میں موجود چربی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ میتھی دانہ کے تیل سے پکی 2 سے 6 ہفتے تک روزانہ خوراک کھانے سے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہ بھوک کو کم کرتا ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ ابھی آپ کو کچھ کھانے کی ضرورت نہیں۔
٭ میتھی میں قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات پائی جاتی ہیں لہذا یہ نزلہ زکام، کثرت سے چھینکیں آنا اور ڈسٹ الرجی کے شکار لوگوں کے لئے انتہائی مفید دوا ہے. ڈسٹ الرجی کے شکار افراد ایک چمچ میتھی دانہ لے کر آدھا گلاس پانی میں ابالیں اور پھر چھان کر اس میں شکر یا شہد ملا کر صبح نہار منہ یا پھر رات کو سونے سے قبل پندرہ بیس روز تک استعمال کریں۔
٭ روغن میتھی دانہ پیٹ کے کیڑے مارتا ہے، ہاضمہ درست کرتا ہے اور بلغمی مزاج رکھنے والوں کو بہت فائدہ
پہنچاتا ہے۔ قبض کی صورت میں میتھی کے بیج کا سفوف گڑ میں ملا کر صبح اور شام 5 گرام کی مقدار میں کھایا جائے تو آنتوں کی کارکردگی بحال ہوجاتی ہے اور قبض بھی ختم ہوجاتا ہے جب کہ جگر کو بھی تقویت پہنچتی ہے۔
٭ چہرے پر کیلوں اور مہاسوں کا خاتمہ کرنے کے لیے 4 کپ پانی میں 4 کھانے کے چمچے میتھی دانہ شامل کرکے رات بھر کے لیے رکھ دیں، صبح اس پانی کو چھان کر 15 منٹ تک اُبالنے کے بعد ٹھنڈا کرلیں، یہ پانی روزانہ دن میں 2 مرتبہ چہرے کی جلد پر لگانے سے کیل مہاسے ان شاء اللہ ختم ہوجائیں گے۔
٭ایک چوتھائی چائے کا چمچ روغن میتھی دانہ ایک کپ پانی میں شامل کر کے پینے سے ہارمونز کی بے ترتیبی درست ہوجاتی ہے۔ اس کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہارمونز کی ترتیب کے لیے یہ سیرپ جادوئی کام کرتا ہے۔
٭ اگر آپ مسلسل پریشان ہیں اور آپ کو بہت زیادہ ذہنی تناؤ رہتا ہے تو اس نسخے پر عمل کر کے آپ اپنا اسٹریس لیول کم کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آدھا چمچ روغن میتھی دانہ ، لیموں کا رس، شہد، تلسی کے چند پتے اور ایک دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں اُبال کر ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ اسٹریس لیول میں ضرور کمی آئے گی۔
٭ جن لوگوں کو بادی کا مرض ہو یعنی کھانے کے بعد انکے ہاتھ، پائوں سن ہونے لگتے ہوں یا مسوڑھے پھول جاتے ہوں۔ ان کو عمومی طور پر اس کا استعمال رکھنا چاہئے یعنی چاول، دہی، خمیری روٹی، آلو وغیرہ نقصان دیتے ہیں تو وہ روغن میتھی دانہ کا ضرور استعمال کریں۔
٭٭٭٭٭

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items