Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

باؤبڑنگ کا زہریلا تیل، کیڑوں کا دشمن

باؤبڑنگ کا زہریلا تیل، کیڑوں کا دشمن - ChiltanPure

باؤ بڑنگ ایک کھردری، سدا بہار اور سخت جان جڑی بوٹی ہے۔ اس کا پودا ایک میٹر بلند ہو سکتا ہے، عموماً ڈیڑھ فٹ یا دو فٹ کا پودا ہوتا ہے۔ اس کا تنا سیدھا، پتے لمبوترے اور نوکیلے ہوتے ہیں۔ اس پر سبزی مائل زرد رنگ کے پھول کثرت سے نکلتے ہیں۔ اس پودے کو مقامی زبان میں باؤ بڑنگ، عربی میں برنج کابی،فارسی میں بڑنگ کابلی،ہندی میں واوڑنگ،سندھی میں داورنگ،بنگالی میں برنکااور انگریزی میں Wormseedکہتے ہیں۔ اس کاپھل گول جو پکنے پر سرخ لال ہوجاتے ہیں۔اور خشک ہونے پر سیاہ رنگ کے اور جھری دار ہوجاتے ہیں۔پھول فروری مارچ میں آتے ہیں۔اور برسات کے آخرمیں پھل پک جاتے ہیں۔ اس پودے کا آبائی وطن جنوبی امریکہ ہے۔ اب اس کی کاشت زیادہ تر مشرق اور جنوب مشرقی امریکہ کے علاوہ بھارت، کشمیر، نیپال، برما بنگال کا پہاڑی علاقہ، ہنگری اور روس میں ہے۔ اس پودے کا آبائی پودا بھی نباتی تیل حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔

Essential Life

یہ امریکہ کے قدیم باشندے صدیوں سے اسے کیڑے مار دوائی اور بعض امراض کے علاج میں استعمال کرتے رہے ہیں۔ امریکہ کے مشرقی علاقوں کے ریڈ انڈینز پورے پودے کا جوشاندہ تکلیف دہ حیض اور عورتوں کی دیگر بیماریوں میں استعمال کرتے ہیں۔ پیٹ کے کیڑے خارج کرنے کیلئے بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔

باؤبڑنگ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: باؤبڑنگ کے تیل میں بنیادی جز ایسکا ریڈول پایا جاتا ہے۔ جو اس کے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ 80.60 فیصد پایا جاتا ہے۔ جبکہ باقی کے مرکبات سائی مین، لیمونین، ٹرپی نین اور مرسین بھی پائے جاتے ہیں۔

شناخت: باؤ بڑنگ کے بیجوں کا ذائقہ کسیلا اور تھوڑا خوشبو دار ہوتا ہے۔جس وجہ سے بعض لوگ اس کو غلطی سے کمیلہ سمجھ لیتے ہیں۔حالانکہ کمیلہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔اس کا تیل بے رنگ یا زردی مائل پیلے رنگ کا سیال ہوتا ہے۔اس کی خوشبو میٹھی، کافوری اور بھاری بھرکم ہوتی ہے۔

Essential Life

باؤ بڑنگ کا استعمال: باؤ بڑنگ کے تیل کا استعمال اروماتھراپی میں نہیں ہوتا، یہ جسم کے اندرونی یا بیرونی استعمال میں بھی نہیں لایا جاتا۔ یہ انتہائی زہریلا ہوتا ہے۔

فارما سیوٹیکل استعمال: باؤبڑنگ کے تیل کا استعمال فارماسیوٹیکل کمپنیاں کرتی ہیں۔ یہ پیٹ کے کیڑے مارنے والی ادویات، جوڑوں کے درد کی ادویات وغیرہ میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ کیڑے مار ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

دیگر استعمال: باؤبڑنگ کا تیل خوشبودار جزو کی حیثیت میں صابن، ڈیٹرجنٹ، کاسمیٹکس اور پرفیومز میں استعمال ہو رہا ہے۔ غذاؤں میں خوشبو کیلئے اس کا استعمال قطعی ممنوع ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items