Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن اکلیل کوہستانی کے طبی فوائد

روغن اکلیل کوہستانی کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن اکلیل کوہستانی کے طبی فوائد

 

روزمیری چھوٹی چھوٹی جھاڑیوں پر اُگتی ہے جو بعد میں لمبی لکڑی کے تنے میں تبدیل ہو جاتی ہے اس کا تعلق Labiatae فیملی سے ہے جو کہ پودینہ کی فیملی کہلاتی ہے۔ یہ ایک سدا بہار پودا ہے جسے اردو میں ’اکلیل کوہستانی‘ کہا جاتا ہے۔

غذائی وکیمیائی اجزا:
روغن اکلیل کوہستانی میں فلیونائڈز، وٹامنز،کارنووسک ایسڈ، روسمارینک ایسڈ اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں۔

روغن اکلیل کوہستانی کے فوائد:
یوں تواس قدرتی تحفے کے کئی فوائد ہیں، لیکن ہم یہاں اس کے چند ایک اہم پہلوؤں پر بات کرتے ہیں تاکہ آپ اس سے زیادہ زیادہ مستفید ہو سکیں۔
٭ روغن اکلیل کوہستانی میں بے شمار غذائی اجزاء اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، یہ چہرے کے اندر موجود گرد و غبار کو صاف کرتا ہے جبکہ رنگ کو گورا کرنے میںبھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ روز میری کا تیل اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہے جو جلد میں موجود جراثیم اور جراثیمی زہر کو ختم کر کے جلد کو نکھارتا ہے۔
٭ اگر آپ روغن اکلیل کوہستانی کا استعمال کریں تو آپ کے بال گھنے ہونے لگیں گے۔ ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزمیری ایک انٹی آکسیڈینٹ کی طرح کام کرتے ہوئے آپ کو جوان بھی رکھتا ہے۔ اس میں موجود فلیونائڈز خون کی گردش کو تیز کرتے ہوئے مردہ جلد میں جان ڈالتے اور نئے بال اگنے لگتے ہیں۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بالوں کی افزائش کے لئے50 ملی لیٹر روغن بادام یعنی بادام کا تیل، 8 قطرے روغن اکلیل کوہستانی ، 6 قطرے لیونڈر آئل لے کر مکس کر لیں۔ تمام اجزا سر میں لگائیں اور ہلکا برش کریں۔ اس کے بعد نہا لیں، اس نسخے سے آپ کے بال گھنے اور خوشبودار ہو جائیں گے۔
٭ انسان کے چہرے پر موجود جھریاں اُسے اپنی عمر سے بہت بڑا بنا دیتی ہیں اسی لیے ہر کوئی اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ماہرین جلد نے چہرے پر سے جھریاں ختم کرنے کا ایک بہترین اور آسان نسخہ روز میری کا تیل /روغن اکلیل کوہستانیبتایا ہے۔ روز میری اور ناریل کے تیل کو مکس کرکے چہرے پر لگانے سے تمام جھریاں ختم ہو جائیں گی۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ روغن اکلیل کوہستانی کی وجہ سے جلد کی سوزش کم ہوتی ہے اور جلد میں موجود بیکٹیریاز ختم ہوجاتے ہیں جس سے چہرہ تروتازہ اور جوان نظر آنے لگتا ہے۔
٭ روغن اکلیل کوہستانی مثبت ذہنی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے اور ڈپریشن، ذہنی تھکاوٹ اور ذہنی کشیدگی کو دور کرنے کے لیے مفید ہے۔ کولیسٹرول میں کمی، ہار مونز کی کشیدگی کو کم کرتا ہے، یہ سر درد کو ختم کرنے کے لیے بہت مفید ہے، پٹھوںاور گٹھنوں کا درد دُور کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کی خوشبو یادداشت کو بھی بہتر بناتی ہے۔
٭ روز میری آئل کے بے شمار فوائد میں ایک چہرے پر موجود داغ دھبوں کو دور کرنا بھی ہے۔ مزید یہ کہ روز میری کے تیل میں دہی اور شہد ملا کر اس کا استعمال ’سن بلاک‘ کے طور پر بھی کیا جاتا ہے یعنی سورج کی شعاعوں سے چہرے کو بچاتا ہے۔
٭ سکن اسپیشلسٹس کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں اور وہ بے حد کوششوں کے بعد بھی دور نہیں ہو رہے تو پھر اس کے لیے روز میری کے تیل کا استعمال نہایت بہترین ہے۔ اگر روز میری آئل کو کسی بھی اچھی کریم کے ساتھ مکس کر کے رات کو سونے سے قبل آنکھوں کے گرد حلقوں پر لگایا جائے تو یہ آنکھوں کو خوبصورت اور تروتازہ کرتا ہے۔
٭ چہرے کی حفاظت اور تازگی کے لیے روزمیری آئل اور کھیرے کا ماسک بہترین ہے اس کا ماسک بنانے کے لیے ایک کھیرے کا چھلکا اتار کر اس کا جوس نکال لیں اس میں ایک کھانے کا چمچہ روزمیری کا تیل شامل کریں ساتھ ہی ایک انڈے کی سفیدی مکس کرکے اچھی طرح مکسچر تیار کرلیں اس فیس ماسک کو پندرہ منٹ کے لیے چہرے اور گردن پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔
٭ روزمیری آئل میں کارنووسک ایسڈ ہوتا ہے جو اپنی طاقت ور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کارنووسک ایسڈ جسم میں کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو کم کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ ٹیومر کی نشوونما کے خطرے کو بھی کم کر دیتا ہے۔
٭ روزمیری میں موجود کارنووسک ایسڈ طاقتور اینٹی بیکٹیریل، انٹی وائرس اور انٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے۔ اس لئے اس آئل کا باقاعدگی سے استعمال انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے اور مدافعتی نظام کو انفیکشن سے لڑنے کی قوت فراہم کرتا ہے۔

٭٭٭٭٭

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items