DOWNLOAD our App & Get Amazing Discount
Download Now
بذریعہ: چلتن گروپ مینجمنٹ
چلتن گروپ اپنے معزز صارفین کو معیاری مصنوعات اور بہترین سروس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اگر کسی صارف کو خریدی گئی پروڈکٹ میں کسی قسم کا حقیقی مسئلہ، مینوفیکچرنگ نقص، نقصان یا معیار سے متعلق شکایت ہو تو وہ خریداری یا آن لائن ڈیلیوری کی تاریخ سے 7 دن کے اندر ریٹرن یا ایکسچینج کی درخواست کر سکتا ہے۔
کسی بھی اہل پروڈکٹ کو 7 دن کے اندر ریٹرن یا ایکسچینج کیا جا سکتا ہے۔ 7 دن گزرنے کے بعد ریٹرن یا ایکسچینج کی درخواست عام طور پر قبول نہیں کی جائے گی۔
دکان سے خریدی گئی پروڈکٹ صرف اسی دکان یا آؤٹ لیٹ پر واپس یا ایکسچینج کی جائے گی جہاں سے وہ خریدی گئی تھی۔ اصل خریداری کی رسید پیش کرنا لازمی ہے۔ صرف یہ کہنا کافی نہیں ہوگا کہ پروڈکٹ چلتن گروپ کی ہے۔ رسید کے بغیر یہ تصدیق ممکن نہیں ہوگی کہ پروڈکٹ کہاں، کب اور کس مجاز سیل پوائنٹ سے خریدی گئی تھی۔
آن لائن خریدی گئی پروڈکٹ کا ریٹرن یا ایکسچینج اسی آن لائن سیلز چینل کے ذریعے کیا جائے گا جہاں سے اصل خریداری کی گئی تھی۔ آن لائن خریدی گئی پروڈکٹ کسی فزیکل دکان پر واپس یا ایکسچینج نہیں کی جا سکے گی، اور دکان سے خریدی گئی پروڈکٹ آن لائن واپس نہیں کی جا سکے گی۔
چلتن گروپ کی مصنوعات ہول سیلرز، ری سیلرز اور دیگر دکانداروں کے ذریعے بھی فروخت کی جاتی ہیں۔ اگر کسی صارف نے پروڈکٹ کسی ہول سیلر، ری سیلر یا تیسرے فریق سے خریدی ہے تو ریٹرن یا ایکسچینج کا معاملہ اسی فروخت کنندہ کے ساتھ کیا جائے گا جہاں سے صارف نے پروڈکٹ خریدی تھی، جب تک چلتن گروپ مینجمنٹ کی جانب سے خصوصی منظوری نہ دی جائے۔
مارکیٹ میں چلتن گروپ کے نام سے جعلی، نقلی یا غیر مجاز مصنوعات بھی فروخت ہو سکتی ہیں۔ صرف پروڈکٹ پر چلتن گروپ کا نام، لوگو یا برانڈنگ موجود ہونا ریٹرن یا ایکسچینج کا ثبوت نہیں ہے۔ چلتن گروپ صرف مستند اور تصدیق شدہ خریداری کی ذمہ داری قبول کرتا ہے، جس کے لیے اصل رسید یا قابلِ قبول خریداری کا ثبوت ضروری ہے۔
Natural products can occasionally attract natural insects/bugs. If you find a bug or insect, please don't panic. قدرتی اور کم سے کم پروسیس شدہ مصنوعات میں بعض اوقات قدرتی ماحول کی وجہ سے کیڑے یا insects کا مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں فوراً پروڈکٹ استعمال نہ کریں اور 7 دن کے اندر ہماری Customer Support/متعلقہ سیلز چینل سے رابطہ کریں۔ پروڈکٹ اور خریداری کی تصدیق کے بعد، جہاں پالیسی کے مطابق ضروری ہو، Return یا Exchange فراہم کیا جائے گا۔
ریٹرن یا ایکسچینج کے لیے پروڈکٹ کو ممکنہ حد تک اصل پیکیجنگ، لیبل، رسید/بل اور متعلقہ لوازمات کے ساتھ پیش کرنا ہوگا۔ صارف کے غلط استعمال، نقصان یا غیر مناسب طریقے سے استعمال کی وجہ سے خراب ہونے والی پروڈکٹ عام طور پر ریٹرن یا ایکسچینج کے لیے اہل نہیں ہوگی۔
چلتن گروپ مینجمنٹ ریٹرن یا ایکسچینج سے پہلے رسید، خریداری کی جگہ، تاریخ، پروڈکٹ کی اصلیت اور پروڈکٹ کی حالت کی تصدیق کر سکتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر مینجمنٹ ریٹرن یا ایکسچینج کی درخواست مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
اہم اصول: ہر Return/Exchange اسی Sales Channel کے ذریعے ہوگا جہاں سے اصل خریداری ہوئی ہو۔ چلتن گروپ صرف تصدیق شدہ اور مستند خریداری کے معاملات میں Return & Exchange کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
Customer Support: +92 333 8880109 | +92 316 7671166 | sales@chiltanpure.com
چلتن گروپ مینجمنٹ — معیار • شفافیت • صارف کا اعتماد
Thanks for subscribing!
This email has been registered!