Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

گندنا کے طبی فوائد

گندنا کے طبی فوائد - ChiltanPure

بواسیر کے لئے بہت ہی مفید 

.
گندنا ایک مشہور و معروف بوٹی ہے۔ اس کے پتے پیاز کے پتوں کی طرح اور اس کا پودا تمام سال رہتا ہے جب بڑا ہو جاتا ہے تو اس کے درمیان سے ایک ڈنٹھل نکلتا ہے اور اس ڈنٹھل کے سر پر پھول اور بیج ہوتے ہیں۔ اس کے بیج پیاز کے بیجوں کی طرح سیاہ ہوتے ہیں اور اس کو بھی دوسری ترکاریوں کی طرح کچا اور پکا کر کھایا جاتا ہے۔ عربی میں کراث ، فارسی میں گندنا ، پنجابی میں پوگاٹ اور انگریزی میں لیک انن کہتے ہیں ۔
.

گندنا کے طبی فوائد:
.
اس کا رس بلغمی دمہ کے لئے مفید ہے۔ کھانا کھانے کے بعد کھانے سے معد ہ کی ترشی دور ہوجاتی ہے۔ بواسیر کے لئے بہت ہی مفید ہے۔ اس کا رس مناسب مقدار میں پینے سے بواسیر کا خون رک جاتا ہے جگر اور تلی کے امراض کے لئےگندنا کا اچار بہت مفید ہے۔ ایام کھولنے کے لئے اس کا جوشاندہ بہت مفید ہے۔ بعض لوگ بیج گندنا کو گیہوں کے ساتھ ملاکر بطور غذا کے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا کثرت استعمال صحت کے لئے مضر ہے۔
.
مقدارخوراک:
.
اس کے بیج اور پتے ہی استعمال کئے جاتے ہیں۔ پتے خشک شدہ 3سے 5گرام، بیج 5گرام۔
.
تخم گندنا بواسیر دموی وبادی میں بکثرت مستعمل ہے۔ دیگر ادویہ کے ہمراہ اس کی گولیاں اور سفوف دافع بواسیر بنائے جاتے ہیں یا دافع بواسیرگولیاں آب گندنا ( پتوں کو کوٹ کر نچوڑا ہوا پانی ) میں گوندھ کر بنائی جاتی ہیں ۔ بواسیری مسوں کو تخم گندنا کی دھونی بھی دی جاتی ہے ۔
.
اس کے پتوں کاساگ پکا کر کھایاجاتاہے جوکہ درد سر پیداکرتاہے۔اور حواس کو خراب کرتاہے۔تخم گندنا امراض جلدیہ میں بطور طلاء یاضماد مفیدہے۔اور جلد کے رنگ کو نکھارتاہے۔قحط کے دنوں میں اس کے تخموں سے روٹی بناکرکھلائی جاتی ہے۔
.
اٖفغانستان میں گندناکوہی روٹی ڈال کر پراٹھے کی طرح پکاکرکھاتے ہیں ۔جس کو بولائی کہتے ہیں ۔جب اس کاساگ بنایاجائے یا گوشت میں پکائیں تو اس کوپانی میں ابال کر پانی دوبار تبدیل کرکے پھینک دیں ۔اس طرح سے یہ مزیدار بھی ہوگااور نفخ نہ کرے گا۔
.

جو ڑوں کے درد وں پر اس کا تیل مالش کرنے سے درد کو تسکین دیتا ہے۔ امراض جلد میں اس کی مالش سے داد، کھجلی وغیرہ دور ہو جاتی ہے۔
.
گندنا کے پتوں کا پانی نکال کر صاف کر لیں اور اس کے برابر تلی کا تیل ملا کر پکائیں، جب پانی خشک ہوجائے تو تیل صاف کرکے رکھ دیں ۔ جوڑوں کے دردوں و ہر قسم کے دردوں میں اس کی مالش مفید ہے۔
.
گندنا کے پتوں یا بیجوں کو پانی کے ساتھ پیس کر سانپ یا بچھو کے کاٹے پر لیپ کرنے سے زہر کا اثر دور ہوجاتا ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items