Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن صفائی کے طبی فوائد

روغن صفائی کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن صفائی کے طبی فوائد


1732ء کے لگ بھگ ایک برطانوی مہم جو کیپٹن جیمز کک نے ایک پودہ دریافت کیا جو ٹی ٹری کہلاتا ہے۔ اسے آسٹریلیا میں تو کم وبیش ایک سو سال سے مختلف مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے اس کو دنیا بھر میںبہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔اس بوٹی سے تیل بھی نکالا جاتا ہے جسے مقامی زبان میں روغن صفائی بھی کہا جاتا ہے۔

روغن صفائی کے فوائد:

روغن صفائی شفاف اور ہلکے زرد رنگ کا محلول ہوتا ہے جس کی خوشبو تیز ہوتی ہے۔ صحت کے حوالے سے اس کے بے شمار فوائد ہیں جن سے چند ایک یہاں بیان کئے جا رہے ہیں۔
٭ کچھ لوگوں کے بال گھنے اور لمبے تو ہوتے ہیں لیکن جاندار اور پُرکشش نہیں ہوتے، ایسے بالوںمیں چمک لانے کے لئے روغن صفائی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس مقصد کیلئے دو چمچ زیتون کے تیل میں ، دو چمچ دودھ، دو چمچ کیسٹر آئل، ایک انڈہ اور دس قطرے روغن صفائی ملا لیں۔ اس ماسک کو سر کی جلد پر لگا کر پلاسٹک کی تھیلی سے ڈھانپ لیں اور دو سے تین گھنٹے لگا رہنے دیں۔ اب ہئیر ڈرائیر سے پانچ منٹ تک گرم ہوا سر کی سطح پر پہنچائیں اور سر دھو لیں۔ اس ماسک کا استعمال ہفتہ میں دو دفعہ کرنے سے آپ کے بال چمکدار اور ملائم ہو جائیں گے۔
٭ روغن صفائی جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہے، جلد کی فنگس کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے نقصان پہنچانے والے جراثیم سے بچاتا اور خراب جلد کو ٹھیک کرتا ہے۔ یہ دافع سوزش بھی ہے۔ امریکن ایسوسی ایشن آف ڈرماٹالوجی کے مطابق جراثیم کش خصوصیات کے باعث روغن صفائی ان عوامل کو ختم کرتا ہے جو جلد پر دانوں کا سبب بنتے ہیں۔ یہ تیل جلد کے مساموں کو بند نہیںکرتا۔ چکنی جلد، ایکنی اور زیادہ کھلے مساموں جیسے مسائل کی صورت میں آپ ایک کپ پانی میں تین سے چارقطرے روغن صفائی شامل کر کے سپرے بوتل میں بھر لیں اور دن میںدو مرتبہ کھلے مساموں پر اسپرے کریں۔ اسے صاف روئی کی مدد سے بھی کھلے مساموں پرلگایا جا سکتا ہے۔
٭ روغن صفائی ایگزیما، پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری جس میں پائوں کی جلد پر سوزش اور کھردرا پن آجاتا ہے، میں بہت مفید رہتا ہے۔ ناخن کے انفیکشن اور پسینے کے باعث پائوں کی بدبو کو بھی روکتا ہے۔
٭ بالوں اور جلد کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ یہ سر سے خشکی کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ آسٹریلین ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق روغن صفائی سر سے خشکی ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اگر اسے ناریل کے تیل کے ساتھ ملاکر لگایا جائے تو زیادہ فائدہ دیتا ہے۔ اس میں مرہم کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
٭ ماہرین کے مطابق روغن صفائی سر کی جوؤں کے خاتمے کیلئے مؤثر ترین تیل ہے۔ اس کا استعمال کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے لیکن اس تیل کو شیمپو کے ساتھ ملا کراستعمال کرنے سے جوؤں کے انڈے بھی بالوں سے صاف ہو جاتے ہیں۔ دو چمچ کم کیمیکل والے شیمپو یعنی بے بی شیمپو میںچار چار قطرے لیوینڈر آئل،روغن صفائی اور زیتون کا تیل ملا لیں اور سر پر لگا کر تیس منٹ کیلئے شاور کیپ لگا دیں اور پھر انگلیوں سے مساج کرتے ہوئے گرم پانی سے سر دھولیں اور باریک کنگھی سے بال سلجھائیں تاکہ بالوں سے جوئیں صاف ہو جائیں۔
٭ روغن صفائی بیرونی استعمال کے حوالے سے سانس کی بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ کلینیکل مائیکروبیالوجی ریویو کے مطابق سانس کی بیماریوں میں اگر اسے گلے پر (بیرونی) استعمال کیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔ یہ مائوتھ واش میں بھی استعمال ہوتا ہے اور منہ کی ناگوار بو کو روکتا ہے، تاہم اسے نگلنا نقصان دہ ہے، لہٰذا احتیاط سے کلی کرکے اسے پھینک دیا جانا چاہئے۔
٭ روغن صفائی چونکہ جراثیم کش، اینٹی فنگل اور ورم کش خصوصیات رکھتا ہے اس لئے چکنائی خارج کرنے والے غدود کیلئے فائدہ مند ہے، روغن صفائی بلیک ہیڈز کی روک تھام کرتا ہے، اس مقصد کیلئے چند قطرے روغن صفائی ، سیب کے سرکے اور فلٹر شدہ پانی میں ملا لیں، اس محلول کو چہرے پر یوں سپرے کریں کہ محلول آنکھوں، ناک یا منہ میں نہ جا سکے، اس لئے احتیاط کا تقاضا ہے کہ روئی کی مدد سے متاثرہ حصے پر لگائیں، اس کے بعد موئسچرائزر کا استعمال کریں، اس سے آپ بلیک ہیڈز سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
٭ روغن صفائی جہاں اینٹی سیپٹک اور دافع سوزش خوبیوں کا حامل ہوتا ہے وہاں یہ آئل حشرات وغیرہ خاص طور پر مچھروں کو دُور رہنے پر مجبور کردیتا ہے۔ ٹی ٹری آئل کے چند قطرے جسم پر مل لیں اور آرام سے کُھلی فضا میں دیر تک بیٹھیں۔ مچھر آپ کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا۔
روغن صفائی کے دیگر فوائد
روغن صفائی باورچی خانوں کو صاف کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔روغن صفائی کو پانی اور سرکے کے ساتھ ملا کر کچن کے مختلف آلات‘ شاور اور سنک وغیرہ کو دھویا جا سکتا ہے، اسے زخموں، جلی ہوئی جلد اورکیڑوں کے کاٹے پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items