روغن مالٹا کے طبی فوائد
روغن مالٹا کے طبی فوائد
اورنج، سنگترہ یا مالٹا کا تعلق’سٹرس فروٹ‘ فیملی سے ہے جو موسم سرما میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے، یہ ہر کسی کا من پسند پھل ہے اور ذائقے میں کچھ کھٹا کچھ میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ سٹرس فروٹ پُھولدار درختوں اور جھاڑیوں پر اُگنے والا پھل ہے جو عام طور پر گرم مرطوب علاقوں میں اُگتا ہے۔ اس کی بڑے پیمانے پر کاشتکاری چین، انڈیا، سپین، برازیل، میکسیکو اور پاکستان میں کی جاتی ہے۔
غذائی و کیمیائی اجزا:
روغن مالٹاا میں، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن بی1، فائبر، فولک ایسڈ، پوٹاشیم، فینولک، کیروٹینائیدز، ہاور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں۔
روغن مالٹاکے فوائد:
یوں تومالٹے کے چھلکے بھی فائدے مند ہوتے ہیں لیکن اس کے تیل کے ان گنت فوائد ہیں۔
٭ روغن مالٹا میں پائے جانے والے پوٹاشیم کی وجہ سے یہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی کار آمد چیز ہے۔ اس کا روزانہ استعمال بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ روغن مالٹا میں اسٹرک ایسڈ ہونے کے سبب یہ گردوں میں موجود پتھری کو آسانی سے زائل کرنے میں مدد دیتا ہے، لہٰذا اس کا استعمال ایسے مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں جو گردوں میں پتھری کے عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں۔
٭ اورنج آئل میں بائیو ایکٹو اجزاء یعنی فینولک وغیرہ کی موجودگی اسے اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل بناتی ہے، فینولک میں ہیسپریڈین سٹرس پائے جانے سے اس کا استعمال موسمی وائرل سے بچاتا ہے جبکہ ایک اہم طبی جز و اینتھو سیانن‘ سے خون بننے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے استعمال سے ہیموگلوبن کے بننے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔
٭ دل کی صحت خراب ہونے کے سبب دنیا بھر میںوقت سے پہلے اموات ایک بڑا مسئلہ ہے، اورنج کے استعمال سے دل صحت مند اور توانا ہوتا ہے۔ روغن مالٹا سے دل کی صحت پر براہ راست مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ یہ بند شیریانوں میں جمی چکنائی کو زائل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ فائبر کی موجودگی کے باعث بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر متوازن رہتی ہے۔
٭روغن مالٹا میں موجود فلیونائیڈز دماغی بیماریاں پیدا ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر یاداشت سے جُڑی بیماریاں اور راعشہ جیسی بیماریاں جو ہمارے نروس سسٹم کے سیلز کو تباہ کر دیتی ہیں۔
٭ روغن مالٹامیں شامل وٹامن سی آپ کی نوجوانی برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اس میں موجود بائیو فلیونائیڈز آپ کی جلد کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھ کر اسے تروتازہ رکھتا ہے جس سے آپ حسین اور جوان نظر آتے ہیں۔
٭ روغن مالٹا اروما تھراپی، بے چینی اور افسردگی کی علامات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
٭ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ اورنج آئل سونگھنے سے خواتین کو دوران زچگی ہونے والے درد میں کمی محسوس کی گئی۔
٭ 2019 ء میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات منظر عام پر آئی کہ روغن مالٹاکا استعمال وزن میں کمی لانے کا بھی سبب ہے۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.