روغن تھوجا کے طبی فوائد
روغن تھوجا کے طبی فوائد
.
تھوجا (Thuja) ایک خوبصورت اور اہرام کی شکل کا صنوبری درخت ہے۔ جس کا قد 20میٹر تک بلند ہوجاتا ہے۔ اس کے پتے قشر نما اور بیج چوڑے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات اس کی شجر کاری باڑھ کے طور پر کی جاتی ہے۔ جب درخت کی عمر کم از کم پندرہ برس ہو جاتی ہے تو تب اس سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔
اس درخت کا آبائی وطن شمال مشرقی امریکہ ہے، جبکہ کینیڈا ، جاپان ، چین اور دیگر ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔ اب اس کی شجر کاری فرانس میں بھی کی جاتی ہے۔ تاہم اس کا تیل زیادہ تر امریکہ اور کینیڈا میں نکالا جاتا ہے۔ لیکن مشرقی ممالک میں بھی تیل کشید کیا جاتا ہے۔ اس درخت کی پانچ اقسام ہیں، جن میں سے دو کا تعلق شمالی امریکہ اور تین کا تعلق مشرقی ایشیا سے ہے۔
.
قدیم تہذیبوں میں استعمال:
قدیم تہذیبوں میں اسے مذہبی رسومات کے دوران بخور کی طرح استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے پتوں سے بنائے جانے والا جوشاندہ مختلف امراض میں استعمال ہوتا تھا۔
تھوجا کی شاخوں کو برٹش ہربل فارماکوپیا میں برونکائٹس، دل کی کمزوری کے ساتھ مسوں کیلئے بھی تجویز کیا گیا ہے۔
.
تھوجا میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
تھوجا میں تھوجون تقریباً 60فیصد پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ فینچون، کیمفر، سیبی نین اور دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں۔
.
روغن تھوجا کے فوائد:
روغن تھوجا درخت کے تازہ پتوں، شاخوں اور چھال سے کشید کیا جاتا ہے، یہ بے رنگ یا زردی مائل سبز سیال ہوتا ہے۔ جس کی خوشبو تیز، تازہ اور کافوری ہوتی ہے
٭ تھوجا آتشک جیسے امراض کیلئے انتہائی مفید ہے۔ آنتوں میں پائے جانے والے طفیلیوں ، مثانے میں سوزش اور آتشکی امراض میں اس کا تیل بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭ روغن تھوجا سے بنایا جانے والا مرہم جلدی امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ گٹھیا، نقرس، مسوں، موہکوں، جلدی خارش، جلدی سوزش اور جلد کے دیگر امراض میں میں لاجواب دوا ہے۔
٭ فارماسیوٹیکل کمپنیاں تھوجا کے تیل کو مختلف ادویات میں استعمال کرتی ہیں۔ یہ پین کلر ادویات، کیڑے مکوڑوں کو مارنے والے سپرے، درد کیلئے بنائے جانے والے مرہم اور جلدی امراض کی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔
٭خوشبودار جزو کے طور پر اسے صابن، دیگر ٹائیلٹ پراڈکٹس اور پرفیومز میں شامل کیا جاتا ہے۔ کچھ غذائی مصنوعات میں فلیورنگ ایجنٹ کے طور پر شامل کیا جاتا ہے، لیکن اس شرط کیساتھ کہ تیار ہونے والی یہ غذا تھوجو فری ہو گی۔
.
احتیاط:
تھوجون کا جزو زیادہ مقدار میں ہونے کی وجہ سے یہ زہریلا ہوتا ہے۔اسے منہ کے راستے نہیں لینا چاہیے۔ خاص طور پرحاملہ خواتین کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ اس سے حمل ساقط ہوجاتا ہے۔ اروما تھراپی میں اس کا استعمال نہیں کیا جاتا۔
Sample Block Quote
Praesent vestibulum congue tellus at fringilla. Curabitur vitae semper sem, eu convallis est. Cras felis nunc commodo eu convallis vitae interdum non nisl. Maecenas ac est sit amet augue pharetra convallis.
Sample Paragraph Text
Praesent vestibulum congue tellus at fringilla. Curabitur vitae semper sem, eu convallis est. Cras felis nunc commodo eu convallis vitae interdum non nisl. Maecenas ac est sit amet augue pharetra convallis nec danos dui. Cras suscipit quam et turpis eleifend vitae malesuada magna congue. Damus id ullamcorper neque. Sed vitae mi a mi pretium aliquet ac sed elitos. Pellentesque nulla eros accumsan quis justo at tincidunt lobortis deli denimes, suspendisse vestibulum lectus in lectus volutpate.


![Red Onion Oil 🧅 Reduces Hair Fall & Accelerates Hair Regrowth [پیاز کا تیل].. Trending.... 🔥 - ChiltanPure](http://chiltanpure.com/cdn/shop/products/red-onion-oil-reduces-hair-fall-amp-accelerates-hair-regrowth-piaz-ka-til-trending-394813_165x.jpg?v=1707464619)






