Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

عناب کے طبی فوائد

عناب کے طبی فوائد - ChiltanPure

 قدرتی خزانوں سے مالا مال جڑی بوٹی

۔
عناب ایک مشہور پھل ہےجو بیر کی مانند گول ہوتا ہے اس لیے اسے عناب کا بیر کہا جاتا ہے ، ۔یہ پھل جب کچا ہوتا ہے تو ہرے رنگ کا ہوتا ہے اور پکنے کے بعد اس کا رنگ سرخ اور جامنی ہو جاتا ہے ۔ یہ ایک لو کیلوری فروٹ ہے جس کا ذائقہ میٹھا اور سیب سے ملتا جلتا ہوتا ہے،اچھا عناب سرخ ، گودےوالا ، میٹھا اور اندر سے کیڑے کے بغیر ہوتا ہے۔عناب کو چینی کھجور بھی کہا جاتا ہے۔

عناب کو کچے پھل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جب کہ اسے سکھا کر محفوظ بھی کر لیا جاتا ہے تا کہ سال بھر استعمال کیا جا سکے۔ عام طور پر اس کا شربت بنا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا مزاج تمام موسموں میں یکساں طور پر معتدل رہتا ہے اس لیے اسے سال کے دوران کبھی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔
عناب میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
اس میں وٹامن اے ،بی ،بی 12،سی ، سوڈیم ،زنک ،فاسفورس ،میگنیشیم ،کیلشیم ،کاربو ہائڈریٹس ، پروٹین ،کولیسٹرول ،فائبر اور نیاسن پایا جا تا ہے ۔
۔
عناب کا استعمال:
اس کو بطور میوہ کھایا جاتا ہے۔ عناب کو بطور دوابھی مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پھل کا استعما ل نیا نہیں بلکہ یہ پھل 4000 سال سے ہربل دوائیں بنانے کے لئے چین میں کثرت سے استعمال ہو رہا ہے ۔ یہ پھل کچا بھی کھایا جاتا ہے لیکن پکانے اور سکھانے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔اس سے شربت عناب بنایا جاتا ہے ۔
۔
عناب کا شربت بنانے کا طریقہ:
اس کا شربت بنانے کا طریقے یہ ہے کہ اس پھل کے کچھ دانے لے کر ان کو پانی میں بھگو دیا جاتا ہے اور صبح اٹھ کر اس کا شربت بنا لیا جاتا ہے۔ اس شربت کے باقاعدہ استعمال سے پھیپھڑوں سے بلغم دور ہوتی ہے اور کھانسی اور گلے کی خراش کی علامات میں بھی کمی آتی ہے۔
۔
عناب کے طبی فوائد:
عناب ایک ایسی قدرتی خزانوں سے مالا مال جڑی بوٹی ہے جس کے لا تعداد فوائد ہیں ۔
موٹاپے میں کمی کرتا ہے
موٹاپے یا پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے بھی عناب کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے اس کا قہوہ بنایا جاتا ہے جس میں دار چینی، لیموں، الائچی، اور لونگ وغیرہ بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ کچھ ہفتوں تک یہ قہوہ باقاعدہ استعمال کرنے سے پیٹ کی چربی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
۔
خون کی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے
اس کے رس میں خون کو صاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔یہ خون کی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے حتیٰ کہ خون کے کینسر لیکیومیا میں بھی انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے ۔ دوچمچ عناب میں 50 ملی گرام نیاسن پایا جاتا ہے جو خون کے بہاؤ کو بہتربناتا ہے۔ عناب سرخ خلیات کی تعداد کو توازن میں رکھتا ہےاورخون بناتا ہے ،اینیمیا میں انتہائی مفید ہے ۔
۔
اس پھل میں نیاسن بی پایا جاتا ہے جو جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے اور خون میں موجود سرخ خلیات کی تعداد بڑھاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عناب خون کی کمی کو دور کرنے میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور خون کو صاف بھی کرتا ہے جس سے خون کی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ایسے افراد کو خون کی کمی کا شکار ہیں اور ان کو آئرن کی کمی کا بھی سامنا ہے تو انہیں عناب کو باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیئے کیوں کہ اس میں فاسفورس اور آئرن کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پھل میں الکلائڈ بھی پایا جاتا ہے جو جسم کو نقصان پہنچانے والے مادوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے۔
۔
فاسفورس اورآئرن کی کمی دور کرتا ہے
ایسے افراد جو آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اور آئرن کے سپلیمنٹ کھاتے ہیں یا خون کی کمی کے باعث تھکان ،ذہنی اور جسمانی کمزوری اور اعصابی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں انھیں اسکا استعمال کرنا چاہئے کیوں کہ اس میں فاسفورس اور آئرن وافر مقدار میں ہوتا ہے۔
۔
جسم سےزہریلےمادوں کو خارج کرتا ہے
عناب میں الکلائڈ پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کو ڈیٹوکسیفائی یعنی غیر ضروری مادوں سے پاک کرتا ہے اور نقصان دہ ٹوکسنز زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے ۔
۔
عناب جِلد کی حفاظت کرتا ہے
اکثر لوگ جِلد کے مختلف امراض کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں، ان امراض میں ایکنی اور ایکزما سرِفہرست ہیں۔ ایسے لوگ جو ایکنی اور ایکزما کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے لیے عناب ایک بہترین آپشن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پھل میں اینٹی ایجنگ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو جِلد پر بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔انہی خصوصیات کی وجہ سے عناب کا استعمال بہت سی بیوٹی کریموں میں بھی کیا جاتا ہے۔
۔
اس پھل کے باقاعدہ استعمال سے جِلد ترو تازہ اور دلکش رہتی ہے اور جلد پر ہونے والی خارش اور خشکی دور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل جلد کی سوزش اور سرخی کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور خسرہ اور چیچک کے داغ بھی کم کر سکتا ہے۔عام طور پر لوگوں کی جِلد پر خون کی گرمی کی وجہ سے دانے نمودار ہو جاتے ہیں جس سے جلد کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے سب سے بہترین آپشن یہی ہے کہ وہ رات کو اس کے کچھ دانے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر نہار منہ یہ پانی استعمال کر لیں۔ کچھ دنوں کے استعمال کے بعد خون کی گرمی میں کمی آئے گی اور جِلد کے دانے بھی کم ہوں گے۔
۔
بہترین اینٹی ایجنگ ایجنٹ کے طور پہ کام کرتا ہے
یہ ایک بیوٹی ایڈ ہےیہ ایکنی اور ایکزما میں بہت مفید ہے۔ یہ بہترین اینٹی ایجنگ ایجنٹ ہے یعنی یہ آپ میں بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے ، آپ کی جلدکو جوان اور ٹائٹ رکھتا ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ بیوٹی کریموں میں زیادہ تر عناب کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جلد کو تازگی اور دلکشی دیتا ہے ۔ جلد پر ہونے والی خارش ،چنبل ،داد سن برن اور خشکی کو دور کرتا ہے۔ یہ جلد کی سوجن ، جلنے، خسرہ اور چیچک کے دانوں کے نشانات مٹاتا ہے۔
۔
خون کی حدّت کو کم کرتا ہے
جن لوگوں کا خون گرم ہوتا ہے ان کی جلد پر دانے نمودار ہو جاتے ہیں ،ایسے میں طرح طرح کی کریمیں استعمال کرنے سے دانے نکلنا بند نہیں ہوتے بلکہ جلد مزید خراب ہو جاتی ہے ۔ایسے میں عناب کے دس سے بارہ دانے پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ پیا جائے تو خون کی گرمی کم ہوتی ہے اور چہرے پر تازگی آتی ہے۔
۔
قوت مدافعت بڑھاتا ہے
چونکہ یہ وٹامن سی ،اے اور پوٹاشیم سے بھر پور ہوتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف قوت مدافعت بڑھاتا ہے بلکہ موسمی بخار ،سردی ، اور خشک اور بلغمی کھانسی سے بھی بچاتا ہے۔
۔
اس پھل میں چوں کہ فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اس لیے اس کے استعمال سے ہاضمہ کے نظام میں بہتری آتی ہے۔ فائبر کی وافر مقدار کی وجہ سے پیٹ کے مختلف امراض جیسا کہ قبض کی علامات میں کمی آتی ہے جب کہ سوکھے ہوئے عناب کا سفوف بھوک کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۔
اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پہ کام کرتا ہے
یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے یعنی ایک مادہ جو خلیات کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے ، اس کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے اس لئے فلو کھانسی میں مفید ہے۔ گلے کی سوزش کو دور کرتا ہے زکام کے باعث بیٹھی آواز کو جلد بہتر کرتا ہے۔
۔
عناب کا قہوہ نزلہ و زکام کو دور کرتا ہے
عناب کا جوشاندہ نزلہ اور کھانسی میں بہت مفید ہوتا ہے ۔دو گلاس پانی میں دو چمچ عناب ،ایک دار چینی کا ٹکڑا ، پانچ لونگ ڈال کر جوش دیا جائے اور اوپر سے شہد ڈالکر پیا جائے تواس قہوہ کے استعمال سے موسمی فلو سے بھی حفاظت ہو جاتی ہے اس کو وزن کم کرنے کے لئےروز رات کے کھانے کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
۔
عناب پیٹ کے امراض کو بہتر کرتا ہے
قبض اور پیٹ کے دیگر امراض میں یہ پھل انتہائی مفید ہے ۔خشک عناب کا پاؤڈر ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور بھوک کھولتا ہے۔
۔
اعصابی نظام کو قوت دیتا ہے
یہ پھل اعصابی نظام کو قوت دیتا ہے ایسے افراد جو کسی مستقل پریشانی ،صدمہ یا غم کا شکار ہوں اور ان کے اعصاب کمزور ہو گئے ہوں عناب کے مستقل استعمال سے ان کو فرحت ملے گی ۔اس ہی لئے اسے اینٹی ڈیپریسنٹ کہا جاتا ہے۔
۔
یہ پھل اعصابی نظام کو قوت فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسے افراد جو اضطراب، ڈپریشن، صدمات، یا کسی مستقل پریشانی کا شکار ہوں یا ان کو اعصابی کمزوری لاحق ہو گئی ہو تو ان کے لیے یہ پھل بہت زیادہ مثبت اثرات ظاہر کرے گا۔ انہی خصوصیات کی بنیاد پر ہی اسے اینٹی ڈپریسنٹ بھی کہا جاتا ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items