Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

ایلوویرا کا جوس پینے کے 7 حیرت انگیز فوائد

ایلوویرا کا جوس پینے کے 7 حیرت انگیز فوائد - ChiltanPure

ہربل کی دنیا میں ایلوویرا کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اسے مختلف دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ روزانہ اس کا جوس پینے کے فوائد سے لاعلم ہوں گے اس لیے ہم آپ کو ایسے 7 فوائد بتارہے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ایلوویرا کھانے کے لیے بھی اہم چیز ہے جب کہ اس کا شعبہ طب سمیت کاسمیٹیکس میں بھی استعمال ہے۔

ایلوویرا کے حوالے سے کی جانے والی کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ اس کا جوس پینے سے بلڈ شوگر بھی قابو میں رہتی ہے۔

وٹامن سے بھرپور:

ایلوویرا کا جوس وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس ہمارے جسم کے لیے بنیادی طور پر ضروری ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اس کا جوس آملا، تلسی اور کریلے کے جوس کے ساتھ بھی پیا جاسکتا ہے۔

ہاضمے کے لیے مفید:

ایلوویرا کے جوس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال آپ کے ہاضمے کو بہتر کرتا ہے اور نظام ہاضمہ میں پیدا ہونے والے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ایلوویرا کے جوس سے معدے کی تیزابیت اور گیس کی شکایت سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے جب کہ یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

جرثوموں کے خاتمے میں مددگار:

صبح سویرے ایلوویرا کا جوس پینے سے آپ کے جسم میں موجود ایسے جرثوموں کا خاتمہ ہوتا ہے جو خون کے خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ صبح ایلوویرا کے جوس کا استعمال معدے کے مسائل کو حل کرتے ہوئے اسے صاف کرتا ہے۔

خون کی کمی دور کرنے میں مؤثر:

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ ایلوویرا نہ صرف آپ کے معدے کے لیے مفید ہے بلکہ یہ جگر کی خرابی میں بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ یرقان کے مریضوں کے لیے بھی بہترین ہے۔

جب کہ ایلوویرا کے جوس کا استعمال پتے میں موجود زہریلے مادوں کو بھی ختم کرتا ہے جو پتے کے لیے انتہائی مفید ہے۔

ہارمونز کے مسائل میں مددگار:

ایلوویرا کا جوس کئی ہربل دواؤں میں استعمال ہوتا ہے جو ہارمونز کے مسائل دور کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں جب کہ اس کا استعمال لبلبے کی خرابی سے بھی بچاسکتا ہے۔

بالوں اور جلد کیلیے انتہائی مفید:

ایلوویرا جہاں پیٹ کے امراض کے لیے مفید ہے وہیں اس کے فوائد چہرے کی جلد اور بالوں پر بھی دیکھے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کا استعمال بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتا ہے جب کہ ایلوویرا چہرے کے داغ دھبوں اور جھائیوں کو بھی دور کرتا ہے۔ اسے جلد پر کریم کی طرح بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھائے:

صحت بھری غذائیت سے بھرپور ایلوویرا کا جوس آپ کے جسم میں قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خاص طور پر اسے آملہ اور تلسی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ اور بھی فائدہ مند ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلوویرا کے جوس کو نہار منہ پینا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔ روزانہ نہار منہ ایک گلاس پانی میں 20 ملی لیٹر ایلوویرا کا جوس استعمال کرنا چاہیے جب کہ آپ اسے کسی بھی جوس میں ڈال کر پی سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items