سرد موسم میں جلد کی حفاظت کیلئے مفید نسخہ
جوجوبا شمالی امریکہ کا ایک پودا ہے۔ یہ جنوبی کیلیفورنیا، ایریزونا، اور یوٹاہ اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے۔شمالی امریکہ کے مقامی باشندے جوجوبا آئل کیل مہاسوں سے لے کر سن برن تک برسوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ کیونکہ یہ آئل ایسے پودوں سے نکلنے والا ایکسٹریکٹ ہے جو انسانی جِلد کے اسٹرکچر سے ملتاجلتاہے یعنی جوجوباا ٓئل ہماری جلد کی ساخت کے جیسا ہی ہے یا انسانی جلد کی رطوبت جیسا ہی ہے۔
اسی لیے یہ آپ کی جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے اور کیل مہاسے ختم کرنے میں مدد کرتاہے۔ ساتھ ہی یہ موئسچرائزر کے طورپر کام کرتے ہوئے جلد کو تمام دن نمی فراہم کرتا ہے۔اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو اس کے چند قطرے صبح، یا شام ہاتھو ں پر لے کر مل لیں، یہ سارا دن یا ساری رات آپ کی جِلد کی ٹون کو بیلنس رکھے گا۔ حساس جلد کیلئے بھی یہ بہترین باڈی لوشن ہے۔بالوں میں لگایا جائے تو خشکی دور کرتاہے اور بالوں میں چمک لاتاہے۔



![Red Onion Oil 🧅 Reduces Hair Fall & Accelerates Hair Regrowth [پیاز کا تیل].. Trending.... 🔥 - ChiltanPure](http://chiltanpure.com/cdn/shop/products/red-onion-oil-reduces-hair-fall-amp-accelerates-hair-regrowth-piaz-ka-til-trending-394813_165x.jpg?v=1707464619)














