Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

چلتن پیور کی بام: نزلہ، زکام، کھانسی کا موثر علاج

چلتن پیور کی بام: نزلہ، زکام، کھانسی کا موثر علاج - ChiltanPure

وکس بام ہر گھر کی ضرورت ہے، کیونکہ سب ہی نزلے زکام، سر درد وغیرہ میں بام کو لازمی لگاتے ہیں کہ اس سے انھیں ٹھنڈک بھی ملتی ہے اور سکون بھی آجاتا ہے۔خواتین اکثر بام کا استعمال زیادہ ہی کرتی نظر آتی ہیں۔

کیونکہ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی کھانسی، نزلہ، زکام گھر کے تمام افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں، اور اس کی ابھی تک کوئی مؤثر دوا دریافت نہیں ہو سکی،چنانچہ ایسے میں بام ہی ہر عمر کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کس طرح بام کی مدد سے اپنے گھر والوں کو جراثیموں سے بچا سکتے ہیں۔ ناک پربام لگانا صرف نزلے زکام یا بند ناک کھولنے کے لئے ہی مفید نہیں ہے، بلکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ جراثیم سے بچا جاسکے تو تھوڑا سا بام اپنی اور بچوں کی ناک پر لگا لیں، اس کے ذریعے آپ کے جسم کے تمام جراثیم بھی بھاگ جائیں گے اور آپ ان سے محفوظ بھی بن جائیں گے۔

بام میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی بائیوٹکس خصوصیات اس کو جراثیم کش بناتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جب یہ ہماری ناک میں داخل ہوتی ہے تو اندر جاکر سانس کی نالی اور نتھنوں کو بھی صاف کرکے کھولتی ہے، اور اسی دوران اگر کوئی جراثیم ناک میں یا منہ میں موجود ہوتا ہے تو یہ اس کو بھی مارتی ہے اور بلغم، تھوک یا بیت الخلاء کے ذریعے سے خارج کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

آج کل کووڈ 19کی وجہ سے ویسے بھی جراثیموں سے دور رہنا بہت ضروری ہوگیا ہے،لہذا آپ بام کو روزانہ صبح اور شام میں ناک میں ضرور لگائیں۔

بام کیا ہے؟ برطانوی ایک رپورٹ کے مطابق بام آج سے 129 برس قبل دریافت کی گئی تھی، اس کے موجد اور فارماسسٹ لنسفرڈ رچرڈسن کا تعلق کیرولائنا سے تھا، رچرڈسن تجربات کرتے ہوئے ادویات تیار کیا کرتے تھے، بام بھی ان میں سے ایک ہے۔

رپورٹ کے مطابق رچرڈسن نے متعدد ادویات دریافت کیں تھیں جن میں کھانسی، نزلہ، زکام میں استعمال کی جانے والی موثر دوا بام اُن کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی اور مشہور دوا ہے۔

1890ء میں ایجاد ہونے والی وکس بام میں مینتھال، کافور اور یوکلپٹس کا تیل اور پیٹرولیم جیل پر مشتمل تھی جبکہ دورِ حاضرکے مطابق بام میں کچھ مزید اجزاء بڑھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ21 اگست 1919ء میں وکس کے موجد لنسفرڈ رچرڈسن کی نمونیا کے سبب موت ہو گئی تھی،ان کے بعد ان کا خاندان کاروبار کو بڑھاتا رہا۔ آج وکس نامی یہ بام دنیا کے 71 ممالک میں مختلف ٹریڈ مارکس کے ساتھ فروخت ہوتا ہے۔

ایسے میں چلتن پیور پاکستان نے بام کی قدیم تاریخ اور جدید تحقیق کو مد نظر رکھتے ہوئے بالکل خالص نباتاتی اجزا سے ماہر فاماسسٹ کی زیر نگرانی بام تیار کی ہے، جو انتہائی موثر ہے اور اب یہ ہر گھر کی ضرورت بنتی جا رہی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items