Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

کیا خالی پیٹ کافی پینا مفید ہے؟

کیا خالی پیٹ کافی پینا مفید ہے؟ - ChiltanPure

کیا خالی پیٹ کافی پینا مفید ہے؟اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین صحت اور غذایات کیا کہتے ہیں، ہم آپ سے شیئر کرتے ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ

کافی، دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول مشروبات میں سے ایک ہے۔ آپ نے لوگوں کو یہ کہتے بھی سنا ہوگا کہ ’میرا دن کافی کے کپ کے بغیر شروع نہیں ہوتا‘، اکثر لوگوں کی تو آنکھیں ہی اُس وقت کُھلتی ہیں کہ جب کافی کا ایک گھونٹ اُن کے پیٹ میں چلاجائے، بہت سے لوگ جاگنے کے فوراً بعد کافی پیتے ہیں، یہاں تک کہ جب خالی پیٹ ہوں۔

خالی پیٹ کافی پینے سے ہمارے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کا ایک کپ بڑھتے ہوئے پیٹ کو سکون نہیں دے گا، تاہم، یہ اسے بیمار کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اگرچہ یہ سچ ہے کہ کافی میں صحت سے متعلق بہت سے فوائد ہوتے ہیں لیکن خالی پیٹ کافی پینے سے کئی نقصانات ہو سکتے ہیں۔ جیسے

ہاضمے کی تکلیفیں، گیس، ایسڈ ریفلکس، متلی اور بدہضمی وغیرہ۔

یہ حاملہ خواتین کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، اس لیے انہیں خاص طور پر اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ خالی پیٹ کافی نہ پیئیں۔

معدے میں خوراک کی عدم موجودگی کی وجہ سے کافی پینے سے معدے کو نقصان پہنچتا ہے۔

ہر صبح ناشتہ کرنا مشکل کام نہیں ہے لہٰذا کافی پینے سے پہلے لازمی کچھ کھالیں یا پھر اپنے ناشتے کے ساتھ ہی کافی کا کپ پی لیں لیکن خالی پیٹ بالکل نہیں۔

کافی میں ضرورت سے زیادہ چینی بھی شامل کرنے سے گریز کریں۔

پانی کو اپنے دن کا پہلا مشروب بنائیں اور یہاں تک کہ آپ خالی پیٹ بھی پانی پی سکتے ہیں۔

شام کے وقت بھی کافی پینے سے گریز کریں کیونکہ یہ رات کو آپ کی نیند میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

ہر صبح اپنی کافی پینے سے پہلے ہمیشہ کچھ نہ کچھ کھائیں ضرور۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items