روغن سکون کے طبی فوائد
روغن سکون کے طبی فوائد
جیرانیم ایک انتہائی مشہور انڈور پودوں میں سے ایک ہے، جس کی خوبصورتی اور دیکھ بھال میں آسانی کی وجہ سے لوگ اسے گھروں اور باغوں میں لگاتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں اس پودے کی 400 کے قریب اقسام ہیں۔ جیرانیم افریقہ کا پوداہے اور اسے سترہویں صدی کے آخر میں یورپ لایا گیا تھا۔ اب یہ پودا دنیا کے بیشتر ممالک میں پایا جاتا ہے۔
جیرانیم کا شمار جڑی بوٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ اس پودے کی اونچائی اس کی قسم پر منحصر ہوتی ہے، عموماًیہ 35 سے 90 سینٹی میٹر تک اونچا ہو سکتا ہے۔ جیرانیم کے پتے نرم، ہلکے سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ پھول میں پانچ گول پنکھڑیاں ہوتی ہیں۔ پھولوں کا رنگ سفید، سرخ، نیلا اور گہرا جامنی ہو تا ہے۔ جبکہ یہ ان کے علاوہ بھی متعدد رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔
جیرانیم کے کیمیائی اجزا:
جیرانیم جہاں خوبصورتی کیلئے اگایا جاتا ہے وہاں اس پھول کو انسانی صحت کا دوست بھی کہا جاتا ہے۔اس سے نکالے گئے تیل میں متعدد طبی فوائد ہیں۔ اس میں نشاستہ، نمکیات، نامیاتی تیزاب، کیلشیم اور دیگر انتہائی سود مند مادے پائے جاتے ہیں۔ جرانیم اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔اس سے تیل بھی نکالا جاتا ہے جسے جرانیم آئل اور مقامی زبان میں روغن سکون کہا جاتا ہے۔
روغن سکون کے فوائد:
٭ جرانیم کے پھولوںکی خوشبو سے نہ صرف گھر بھر میں تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے بلکہ یہ انسانی اعصاب کو سکون پہنچاتا ہے۔اس کے تیل کی خوشبو میں بے خوابی، سر ددر اور چڑچڑا پن کا موثر علاج ہے۔
٭ جرانیم یا اس کے تیل کی خوشبو میں سانس لینے سے نہ صرف افسردگی دور ہوتی ہے بلکہ یہ فلو اور نزلہ زکام سے بھی بچاتا ہے۔
٭ روغن سکون ایک قدرتی موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔ یہ جلد کی قدرتی نمی کو نہ صرف بحال کرتا ہے بلکہ اسے برقرار بھی رکھتا ہے۔
٭ جلد پر جلنے یا کٹنے کی صورت میں پڑنے والے نشانات کو دور کرتا ہے۔
٭ قدرتی طور پر ناک، کان اور گلے کا آپس میں تعلق ہے۔ ایک چیز کے بیمار ہونے سے دوسرے اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جرانیم کے تیل کی خوشبو تینوں اعضاء پر موثر انداز میں مثبت نتائج چھوڑتی ہے۔
٭ قلبی بیماریوں میں مفید ہے، خون کی گردش کو رواں رکھتا ہے۔
٭بلڈ پریشر کو مستحکم کرتا ہے، جبکہ مخصوص ایام میں خواتین کو ہونے والے درد سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے اور ہارمونل سطح کو بہتر کرتا ہے۔
٭ روغن سکون کاسمیٹکس مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ جلدی لوشن کا خاص جزو ہے۔
٭ یہ جلدی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔
٭ جرانیم نشہ اور مرگی کے دورے میں موثر کرادر ادا کرتا ہے۔ جرانیم کے پھول یا اس کا تیل اس حوالے سے استعمال کیا جاتا ہے۔
٭پھولوں کی چائے بنا کر دی جائے تو مزید نشہ کی طلب کم ہو جاتی ہے۔ تاہم یہ خالی پیٹ نہیں پلانی چاہیے۔
جرانیم کے پھولوں کے دیگر فوائد:
٭ جرانیم کے پھولوں کا ماسک بنا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی متعدد بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔ اس سے جلد کی قدرتی چمک، لچک اور نمی بحال ہوتی ہے تاہم اگر جلد الرجی کرتی ہو تو ماسک استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.