Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن اعتماد کے طبی فوائد

روغن اعتماد کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن اعتماد کے طبی فوائد


کینگا ادوارتا ( Cananga odorata ) نامی درخت چین، ہندوستان، ملائیشیا، فلپائن اور انڈونیشیا سے لیکر کوئینز لینڈ اور آسٹریلیا تک پایا جاتا ہے۔ اسے Ylang Ylang یا یلانگ یلانگ اور یانگ یانگ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے پھولوں سے نکالا گیا تیل جسے روغن اعتماد کہا جاتا ہے، اروما تھراپی میں استعمال ہوتا ہے۔
کینگاادوارتا ایک تیز رفتار اگنے والا درخت ہے۔ اس کی نمو ہر سال 5 میٹر (16 فٹ) سے تجاوز کر جاتی ہے، اور یہ ایک مثالی آب و ہوا میں اوسطا 12 میٹر (39 فٹ) کی اونچائی کو پہنچ جاتا ہے۔ یہ ایک سدا بہار درخت ہوتا ہے۔ اس کے پتے ہموار اور چمکدار ہوتے ہیں، اس کے پھول خوشبودار، خستہ حال اورلمبی پنکھڑیوں والے ہوتے ہیں۔ ان سے انتہائی خوشبودار تیل نکالا جاتا ہے۔

روغن اعتماد کے فوائد:
٭ روغن اعتماد میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں۔ یانگ یانگ بہت سی خصوصیات کا حامل ہے۔ اسے زمانہ قدیم سے مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس کا تیل اروما تھراپی میں استعمال ہوتا ہے۔ چند ایک فوائد درج ذیل ہیں۔
٭ ایک طبی تحقیق کے دوران یہ ثابت ہوا کہ روغن اعتماد یا یانگ یانگ کا تیل اور اس کی خوشبو نہ صرف پریشانی کم کرتی ہے بلکہ خود اعتمادی بھی بڑھاتی ہے۔
٭ ایک طبی تحقیق کے مطابق یہ دل کی شریانوں کو کشادہ کرتا ہے جس سے سانس لینے میں بہت آسانی محسوس ہوتی ہے۔ اس کے انسانی موڈ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اور دل خوشگوار کیفیت محسوس کرتا ہے۔ دمہ کے مریضوں کو اس کی خوشبو سے افاقہ ہوتا ہے۔
٭ اس کا تیل اینٹی فنگل خصوصیات کی بنا پر جلد ی بیماریوں کا موثر علاج ہے۔ جلد کی خشکی دور کر کے قدرتی نمی کو بحال کرتا ہے اور اسے برقرار رکھتا ہے۔ اس کے پھولوں کو پیس کر اسکا لیپ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
٭روغن اعتمادقدیم زمانہ سے مردانہ کمزوری کا علاج تصور کیا جاتا رہا ہے۔ یہ جنسی خواہش کو بڑھاتا ہے۔
٭ روغن اعتماد جسمانی مساج کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے جسم میں طاقت کے علاوہ سکون ملتا ہے۔ تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے اور توانائی کا بھرپور احساس ہوتا ہے۔ اسے سر میں پیدا ہونے والی خشکی اور سکری کو ختم کرنے کیلئے بھی لگایا جاتا ہے۔
٭ قدیم زمانہ سے ایشائی ممالک میں اس سے ملیریا کا بھی علاج کیا جاتا رہا ہے۔ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پر اسے دیگر امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔

روغن اعتماد کا استعمال:
روغن اعتماد کو کسی دوسرے تیل میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جلدی الرجی کا شکار افراد اسے لگانے سے پرہیز کریں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items