Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Amazing Discount
Download Now

Urdu Blogs

یلانگ یلانگ اروما تھراپی کا موثر تیل

by Chiltan Urdu 22 Jan 2021 0 comments

کینگا ادوارتا ( Cananga odorata) نامی درخت چین، ہندوستان، ملائشیا، فلپائن اور انڈونیشیا سے لیکر کوئینز لینڈ اور آسٹریلیا تک پایا جاتا ہے۔ اسے Ylang Ylang یا یلانگ یلانگ اور یانگ یانگ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے پھولوں سے نکالا گیا تیل (عطر) اروما تھراپی میں استعمال ہوتا ہے۔
کینگاادوارتا ایک تیز رفتار اگنے والا درخت ہے۔ اس کی نمو ہر سال 5 میٹر (16 فٹ) سے تجاوز کرجاتی ہے، اور یہ ایک مثالی آب و ہوا میں اوسطا 12 میٹر (39 فٹ) کی اونچائی کو پہنچ جاتاہے۔یہ ایک سدا بہار درخت ہوتا ہے۔اس کے پتے ہموار اور چمکدارہوتے ہیں،اس کے پھول خوشبودار،خستہ حال اورلمبی پنکھڑیوں والے ہوتے ہیں۔ان سے انتہائی خوشبودارتیل نکالا جاتا ہے۔

یلانگ یلانگ کے فوائد
یلانگ یلانگ کے تیل میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں۔یلانگ یلانگ بہت سے خصوصیات کا حامل ہے۔اسے زمانہ قدیم سے مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس کا تیل اروما تھراپی میں استعمال ہوتا ہے۔ چند ایک فوائددرج ذیل ہیں۔

خود اعتمادی بڑھائے:
ایک طبی تحقیق کے دوران یہ ثابت ہوا کہ یلانگ یلانگ کا تیل اور اس کی خوشبو نہ صرف پریشانی کو کم کرتی ہے بلکہ یہ خود اعتمادی کو بھی بڑھاتی ہے۔

Essential Life

سانس لینے میں آسانی:
ایک دیگر طبی تحقیق کے مطابق یہ دل کی شریانوں کو کشادہ کرتا کرتا ہے جبکہ سانس لینے میں بہت آسانی محسوس ہوتی ہے۔جبکہ اس کا انسانی موڈ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اور دل خوشگوار کیفیت محسوس کرتا ہے۔دمہ کے مریضوں کو اس کی خوشبو سے افاقہ ہوتا ہے۔

جلدی امراض کا حل:
اینٹی فنگل خصوصیات کی بنا پر یہ جلد ی بیماریوں کا موثر علاج ہے۔ جلدی کی خشکی کو دور کر کے قدرتی نمی کو بحال کرتا ہے اور اسے برقرار رکھتا ہے۔اس کے پھولوں کو پیس کر اسکا لیپ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مردوں کا علاج:
یلانگ یلانگ کا تیل قدیم زمانہ سے مردانہ کمزوری کا علاج تصور کیا جاتا رہا ہے۔ یہ جنسی خواہش کو بڑھاتا ہے۔

Essential Life

مساج کا تیل:
یلانگ یلانگ کا تیل جسمانی مساج کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے جسم میں ایک طاقت کے علاوہ بہت سکون ملتا ہے۔ تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اور توانائی کا بھرپور احساس ہوتا ہے۔ اسے سر میں پیدا ہونے والی خشکی اور سکری کو ختم کرنے کیلئے بھی لگایا جاتا ہے۔

ملیریا کا علاج:
قدیم زمانہ سے ایشائی ممالک میں اس سے ملیریا کا بھی علاج کیا جاتا تھا۔ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پر اسے دیگر امراض میں استعمال کیا جاتا تھا۔

یلانگ یلانگ کا استعمال:
یلانگ یلانگ کے تیل کو کسی دورے تیل میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔جلدی الرجی کا شکار افراد اسے لگانے سے پرہیز کریں

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

یانگ یانگ کا تیل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Sample Block Quote

Praesent vestibulum congue tellus at fringilla. Curabitur vitae semper sem, eu convallis est. Cras felis nunc commodo eu convallis vitae interdum non nisl. Maecenas ac est sit amet augue pharetra convallis.

Sample Paragraph Text

Praesent vestibulum congue tellus at fringilla. Curabitur vitae semper sem, eu convallis est. Cras felis nunc commodo eu convallis vitae interdum non nisl. Maecenas ac est sit amet augue pharetra convallis nec danos dui. Cras suscipit quam et turpis eleifend vitae malesuada magna congue. Damus id ullamcorper neque. Sed vitae mi a mi pretium aliquet ac sed elitos. Pellentesque nulla eros accumsan quis justo at tincidunt lobortis deli denimes, suspendisse vestibulum lectus in lectus volutpate.
Prev post
Next post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose options

Recently viewed

Edit option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping cart
0 items