لیمن گراس آئل: بے چینی وپریشانی ختم کرے
لیمن گراس کا نبا تاتی نام Cymbopogon ہے۔ عربی میں ازخر، انگریزی میں لیمن گراس اور اردو میں جنگلی گھاس کہلانے والی یہ نعمت صحرا میں پیدا ہوتی ہے۔ اسے براعظم ایشیاء،افریقہ اور آسٹریلیا کے قرب وجوار میں کاشت کیا جاتا ہے۔ لیمن گراس مشرقی ہندوستان، مالابار اور کوچن میں بھی ملتی ہے۔ آجکل پاکستان میں بھی صحرائی علاقہ جات میں اسے اُگایا جا رہا ہے۔ یہ ادویات کے غذائی استعمال کیلئے موزوں ہے۔ لیمن گراس کے پودے کی لمبائی تین فٹ تک بڑھتی ہے جبکہ اس کے پتوں کے تیل کا رنگ بھورامائل زرد اور سرخی مائل بھورا ہو سکتا ہے۔ لیمن گراس آئل کے فوائد انٹی فنگل، انٹی وائرل،انٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل ہونے کی بدولت خوشبووالا صابن بنانے اور میک اپ کے سامان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ مچھر بھگانے والی ادویات، اور سینتھیٹک خوشبوؤں میں بھی یہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے کئی فوائد میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں۔ جلد کو صاف، بالوں کی نشوونما کرے لیمن گراس آئل خون کی گردش کو صحیح رکھتا، کیل مہاسوں اور چکنائی والی جلد کو صاف کرتا ہے۔ یہ کھوپڑی میں چکنائی کی مقدار کو متوازن رکھ کر بالوں کی نشوونما کو بھی تیز کرتا ہے۔ بلیک ہیڈز کا خاتمہ کرے اگر وائٹ اور بلیک ہیڈز صاف نہ ہوتے ہوں تو چند قطرے لیمن گراس کے تیل میں اتنی ہی مقدار میں عرق گلاب ملایئے اور کاٹن بال کی مدد سے متاثرہ جلد کو تین سے چار مرتبہ صاف کریں، یہ شکایت جاتی رہے گی۔ پٹھوں کو مضبوط بنایئے بھاری وزن اٹھانے سے یاغلط سمت پر وزن اٹھا لینے سے عضلات میں کھنچاؤ اور درد کی کیفیت بڑھ جاتی ہے۔عام طور پر فزیو تھرا پسٹ بھی چند ایسی مشقیں کراتے ہیں جن میں پہلے تیل لگا کر دائرے میں گھمانے سے عضلات نرم پڑتے ہیں، لیمن گراس آئل کے مساج سے تھکن زائل ہوتی ہے، ٹشوز فعال رہتے ہیں اور درد ختم ہو جاتی ہے۔ سردرد بھگائے چند قطرے لیمن گراس آئل لے کر تھوڑی سی مقدار لیونڈر آئل شامل کر لیں اور سر درد کی کیفیت میں ماتھے پر لگائیں، اس سے افاقہ ہوتا ہے۔ خاص کر ایسے مرض جنہیں درد کش ادویات سے مکمل پر ہیز کرنا بتایاجاتا ہے وہ لیمن گراس آئل کے بیرونی استعمال سے مستفیض ہو سکتے ہیں مگر سادہ ایزنشئل آئلز کو براہ راست جلد پر لگانا مضر ثابت ہوتا ہے ایسا کبھی بھی نہ کیجئے۔ کمروں کو مہکدار بنائے کسی بھی ایزنشئل آئل کو پانی میں ملا کرکمروں کی بو دور کرنے اور مہک بڑھانے کے لئے اسپرے کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ کام لیمن گراس آئل سے بھی لیا جا سکتا ہے۔ پُرسکون نیند لائے اس کی خوشگوار اور حیران کُن خصوصیات کی بدولت، اس کی خوشبو رات کے وقت زیادہ پُرسکون فراہم کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔ کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھے ہائی کولیسٹرول دل کا دورہ پڑنے اور فالج کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے کولیسٹرول کی سطح کو مستحکم رکھنا ضروری ہے۔ لیمن گراس روایتی طور پر ہائی کولیسٹرول کے علاج اور دل کی بیماریوں کے انتظام کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ بات 2007ء میں ہونے والی ایک تحقیق میں ثابت کی جا چکی ہے۔ بے چینی اور پریشانی گھٹائے اگرچہ بے چینی اور پریشانی کے علاج کے طور پر لیمون گراس آئل کی تاثیر کے محدود ثبوت موجود ہیں، تاہم، ایک ابتدائی تحقیق جو2015 ء میں The Journal of Alternative and Complementary Medicine میں شائع ہوئی تھی اس سے پتہ چلتا ہے کہ لیمن گراس آئل سے Anti Anxiety فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ تحقیق کے شرکاء نے لیمن گراس تیل (تین یا چھ قطرے)، ٹی ٹری آئل (تین قطرے)، یا کشیدشدہ پانی (تین قطرے) سونگھا۔ سونگھنے کے فوراً بعد، شرکا ء کا رنگوں اور الفاظ کا امتحان لیا گیا جس کا مقصد بے چینی کا سبب بننے والے اشاریوں کی جانچ کرنا تھا۔ اس عمل سے پتا چلا کہ لیمن گراس آئل سونگھنے والے شرکاء میں پریشانی اور تناؤ میں کمی دیکھی گئی۔ ذیابیطس سے نجات دلائے 2007 ء میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق لیمن گراس آئل ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دیگر فوائد لیمن گراس کے انہی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے صابن سازی کی صنعت سے لے کر کا سمیٹکس اور پرفیومز تک میں اسے بطور خوشبو اور جراثیم کش خصوصیات کے لئے استعمال کیا جانے لگا ہے اور تو اور لیمن گراس کے تیل کو حشرات خاص کر مچھروں کے کاٹے سے بچاؤ کے لئے تیار کئے جانے والے محلول میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔ لیمن گراس آئل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں: |
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.