Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن رائی کے طبی فوائد

روغن رائی کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن رائی کے طبی فوائد


رائی کا پہاڑ بنانا ایک مشہور کہاوت ہے۔ یہ کہاوت کیوں بنی، اس پر پھر کبھی لکھا جائے گا، لیکن اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ رائی کے لفظ کو ہم سب ہی جانتے ہیں۔
دراصل رائی ایک بہت ہی معروف پودا ہے جو سفید سرسوں کے پودے کی طرح ہوتا ہے اور لگ بھگ ہر علاقہ میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ پودا تین چار فٹ بلند ہوتاہے۔
رائی کو موسم ربیع میں بویا جاتا ہے۔ اس کا پتہ سرسوں یا مولی کی طرح کھردرے روئیں والاہوتا ہے۔ جس کا ذائقہ تیز اور رنگ سبز ہوتا ہے۔ سرسوں کی پھلیوں کی طرح اس کی بھی پھلیاں ہوتی ہیں جن میں سیاہ یا لال رنگ کے بیج بھرے رہتے ہیں۔ پھلیوں میں تین سے پانچ بیضوی بیج ہوتے ہیں، ان میں تقریباً20 سے 30 فیصد تیل ہوتاہے۔ یہ بیج ہی بطور دواً استعمال ہوتے ہیں جن کا ذائقہ تلخ و تیز ہوتاہے۔ اس کے پھول سرسوں کے پھولوں کی طرح زرد رنگ کے ہوتے ہیں۔

رائی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
رائی کے بیج صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ ان میں گلوکوسینولیٹ پایا جاتا ہے جو رائی کوخاص ذائقہ دیتا ہے۔ علاوہ ازیں رائی کے بیج فیٹی ایسڈز اومیگا3، سیلینیوم، مینگنیز، میگنیشیم، وٹامن بی ون، کیلشیم، پروٹین، زِنک اور ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں۔

روغن رائی کے طبی فوائد:
٭ روغن رائی سوزش بالخصوص چنبل کے نتیجے میں ہونے والے زخموں اور انفیکشنز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور قدرت رکھتے ہیں۔
٭ روغن رائی کی یہ خاصیت ہے کہ یہ نزلے کی شدت کو کم کرتے ہیں اور سانس کی نالی میں تنگی سے نجات حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر آپ کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے تو آپ کو رائی کے بیج چبانا ہوں گے یا رائی کا تیل نیم گرم پانی میں چند قطرے ڈال کر پینا ہونا گا۔
٭ رائی کا تیل ریشے کا اچھا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔ اس لیے یہ ہاضمے کا عمل بہتر بناتے ہیں اور ہاضمے کے مسائل کو کم کرتے ہیں۔ یہ عمومی صورت میں انسانی جسم میں میٹابولزم کے عمل کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔
٭ جدید طبّی مطالعوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ رائی کا تیل سن یاس کے عرصے کے دوران خواتین کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہونے کے پیشِ نظر یہ عمر بڑھنے کے ساتھ خواتین کو ہڈیوں سے متعلق مسائل سے محفوظ رکھتے ہیں۔

کمر درد کا موثر علاج:
٭ اگر آپ کمر کے درد یا پٹھوں کی اکڑن کے مسئلے سے دوچار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ رائی کے بیج چبائیں۔ یہ درد میں کمی لاتے ہیں اور پٹھوں کی سختی اور سوجن کی صورت میں رائی کے تیل کی مالش کریں ۔
٭ حلق کی خراش میں روغن رائی میں روئی بھگو کر اسے گلے کے اندر لگانا حلق کی خراش اور ورم میں مفید ہے۔
٭ رائی کا تیل کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ خصوصاً پاکستان اور ہندوستان میںپکوانوں کو ذائقہ دینے کیلئے اسے کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ غذا کو ہضم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ معدے سے بلغم کو خارج کرنے اور زہر کا اثر زائل کرنے کی بھی خصوصیت رکھتا ہے۔ دہی کے رائتہ میں اسے شامل کیا جائے تو خوراک جلد ہضم ہو جاتی ہے۔

جلد ی امراض کا علاج:
٭ رائی کے بیجوں سے نکالے گئے تیل کو ہاتھ پاؤں اور ناک پر ملنا زکام میں مفید ہے۔ اس کی مالش سے جلد کی خارش، کھجلی اورعصبی امراض دور کرکے اعصاب کو پُرسکون بناتا ہے۔
٭ روغن رائی میں سیلینیوم ہوتا ہے جو دمے کے حملوں اور جوڑوں کے گٹھیا کے درد کی شدت کو کم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ رائی کے بیجوں میں موجود میگیشیم فشار خون کو کم کرتا ہے اور خواتین کو سن یاس کے بعد پرسکون نیند میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آدھے سر کے درد کی شدت میں بھی کمی کرتا ہے۔
رائی کے دیگر فوائد:
٭رائی میں قدرت نے ایسے مرکبات رکھے ہیں جو کینسر کی روک تھام کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ کئی طبّی تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ رائی کے بیج میں موجود مرکبات انسانی جسم بالخصوص قولون (بڑی آنت) میں سرطانی خلیوں کو روک سکتے ہیں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items