Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن زیرہ سیاہ کے طبی فوائد

روغن زیرہ سیاہ کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن زیرہ سیاہ کے طبی فوائد


پکوانوں میں استعمال ہونے والا زیرہ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔ جسے انگلش میں Carawayکہتے ہیں۔ یہ خشک بیج ہوتے ہیں۔ یہ تین رنگوں میں پایا جاتا ہے سفید، کالا اور سنہریAmber Color ۔ ان میں سے سنہری رنگ کا بیج سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ کالا زیرہ، باقی کے زیرہ سے مختلف ہوتا ہے حالانکہ ان میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔
زیرہ جہاں کھانے پکانے کے لئے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے وہاں اس کے دیگر فوائد بھی بے شمار ہیں۔ یہ خوشبودار مصالحہ طبی خصوصیات سے بھی مالامال ہے۔ اسے کھانے کیساتھ ساتھ بیرونی طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ایک جھاڑی نما پودے کے بیج ہوتے ہیں۔ جو ڈھائی تین فٹ بلند ہوتی ہے۔ اس کا تنا متعدد شاخوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے باریک کٹائو والے پتے اور سفید پھولوں کے خوشے ہوتے ہیں۔ اس جھاڑی کی جڑ موٹی اور مخروطی ہوتی ہے۔ ان پھولوں میں بیج ہوتے ہیں۔ یہ جھاڑی یورپ اور مغربی ایشیاء کا خودرو پودا ہے۔ اب اسے شمالی امریکہ میں بھی کاشت کیا جاتا ہے، جبکہ جرمنی، ہالینڈ، سکنڈے نیویا اور روس میں بھی اس کی کاشت ہو رہی ہے۔ زیرہ سیاہ کی بہت سی اقسام ہیں جن کا انحصار علاقے پر ہوتا ہے۔ چنانچہ انھیں انگلش، ڈچ اور جرمن اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ اقسام سکنڈے نیوین قسم سے مختلف ہیں جو سب سے زیادہ تیل دیتے ہیں۔ تیل پکے ہوئے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

زیرہ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
سفید زیرہ میں آئرن، کاپر، کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، زنگ، سیلینیم، میگنیز پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای، سی، اے، ایف اور وٹامن بی کامپلیکس کی بھی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جیسے کہ Thiamin، وٹامن B6، Niacinاور دوسرے اینٹی آکسیڈنٹس ،جبکہ زیرہ سیاہ مختلف میں وٹامنز، پروٹینز، کاربوہائیڈریٹ منرلز اور فیٹی ایسڈ کے علاوہ 100قسم کے کیمیکل کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن میں کارویول، ڈائی ہائیڈرو کاروون، پائی نین، فلینڈرین وغیرہ شامل ہیں۔

روغن زیرہ سیاہ کے فوائد:
٭ زیرہ سیاہ میں کیونکہ وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے اس سے ہر قسم کی جلدی بیماری سے نجات ملتی ہے، زیرہ کے استعمال سے انفیکشن اور fungus سے بھی نجات ملتی ہے،یہ نہ صرف چہرے پر ہونے والے کسی بھی قسم کے ایکنی، ایگزیما اور دھبوں سے نجات دیتا ہے۔ بلکہ زیرہ میں شامل فائبر سے جلد کی صفائی ممکن ہوتی ہے۔
٭ چہرے پر پڑے والی جھریوں اور لائنوں کا خاتمے کیلئے بھی روغن سیاہ زیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن ای پایاجاتا ہے جو صحت مند جلد کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ زیرے میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل صلاحیت کی وجہ سے جلد خوبصورت، فریش اور جوان نظر آتی ہے۔
٭ جسم پر ہونے والی کسی بھی قسم کی الرجی یا خارش کی صورت میں زیرے کے تیل کو گرم پانی میں ملا کر اس پانی سے غسل کریں۔ ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے میں ہونے والی جلن کے خاتمے کے لیے ایک چائے کا چمچ زیرہ تیل چار لیٹر پانی میں اُبال لیں اورٹھنڈا کرکے پئیں۔
٭ چہرے کی جلد کو چمکدار اور خوبصورت بنانے کے لیے زیرہ کا فیس پیک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے ہلدی اک چمچ اور زیرہ تیل ایک چمچ کو شہد اور پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں اور خشک ہونے تک چہرے پر اپلائی کریں اور پھر دھولیں۔ اس ماسک سے آپ کی اسکن ہموار اور چمکدار ہوجائے گی۔ اگر آپ کو چہرے پر سَن بَرن یا ایکنی کی شکایت ہے تو اس کے لیے خالص دہی کو زیرہ پاؤڈر میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں، خشک ہونے کے بعد دھو لیں اور دھونے کے بعد چہرے پر موئسچرائزر کا استعمال کریں۔
٭ بالوں کی نشوونما اور نگہداشت کے لیے پروٹین، فیٹ، پانی اور کاربوہائیڈریٹ انتہائی ضروری تصور کیے جاتے ہیں۔ سیاہ زیرہ میں سو سے زیادہ Nutrientsاور پروٹینز پائے جاتے ہیں ،اس لیے کالے زیرہ کا تیل کسی بھی بہترین تیل کے ساتھ ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور اچھی طرح مسا ج کریں۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال اپنے کھانوں میں مستقل رکھیں۔
٭ اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں اور پتلے یا باریک ہو رہے ہیں تو ایسی صورت میں سیاہ زیرہ کا تیل اور زیتون کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں یہ تیل غسل کرنے کے بعد لگایا جانا چاہیے۔ ہفتہ میں تین بار اس تیل کا استعما ل بہت جلد آپ کے بالوں کا گرنا روک دے گا۔
٭ لمبے، گھنے اور چمکدار بال یقیناً ہر خاتوں کی خواہش ہوتی ہے۔ اس کے لیے کالے زیرہ کا تیل کا ایک چمچ آدھ کپ پانی میں دس منٹ تک اُبال لیں، ٹھنڈا ہونے پر اس پانی میں انڈے کی زردی کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اگر آپ چاہیں تو اس میں زیتون کا تیل بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس مکسچر سے بالوں میں مساج کریں اور آدھے سے ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگا رہنے دیں پھر دھولیں، بہترین نتائج کے لیے یہ عمل ہر ہفتہ کر سکتے ہیں۔

زیرہ سیاہ کے دیگر فوائد:
٭ زیرہ میں کیونکہ آئرن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے انیمیا یعنی خون کی کمی کے شکار افراد کو مدد ملتی ہے۔ یہ خون میں ہیموگلابن کی مقدار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم میں آکسیجن کے خلیات کی عمر کو بڑھاتا ہے زیرہ سیاہ کا استعمال ہر طرح سے انسانی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔
٭ یہ ضعف معدہ، آنتوں کے مروڑ، حیض کی تکلیف، بھوک کم لگنا، گلے کی سوزش اور برونکائٹس کا علاج ہے، یہ چھاتی کے دودھ میں اضافہ کرتا ہے، اسے خاص طور پر بچوں کے پیٹ میں درد کی دوا کا درجہ برٹش ہربل فارماکوپیا میں حاصل ہے۔یہ بچوں کے پیٹ سے کیڑے خارج کرتاہے۔

Prev Post
Next Post

1 comment

06 Jun 2024 عدیل

سلام!
کیا آپ کے پاس روغن زیرہ دستیاب ہے
اگر دستیاب ہے تو اس کی قیمت کیا ہے
اگر دستیاب نہیں تو برائے مہربانی میں اسے کہاں سے لے سکتا ہوں یا کیا آپ منگوا کر دے سکتے ہیں

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items