جائفل کے طبی فوائد
جائفل کے طبی فوائد
جائفل اپنی بھینی خوشبو کی وجہ سے تمام مصالحوں میں ایک الگ اہمیت رکھتی ہے۔ جائفل کو بہت سے کھانوں میں استعمال کیاجاتا ہے۔ ایک چٹکی جائفل آپ کے کھانوں میں ایک زبردست خوشبو پیدا کرتی ہے۔ جائفل کو بہت سی ڈشز میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن جائفل کو بہت سے طبی فوائد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
جائفل دراصل ایک پودے کا نام ہے۔جس سے دو مشہور حکمت کی ادویات اور دو مشہور غذائی ذائقے یعنی جائفل اور جاوتری حاصل ہوتے ہیں۔جسے پکوان میں استعمال کیا جاتا ہے اس کا مکمل نام جائفل طیب (Myristica fragrance) ہے۔ اس پودے کو جائفل طیب کہنے کی وجہ اس کی خوشبو ہے۔ اس پودے سے حاصل ہونے والاتیل یا روغن مالش کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔جبکہ اس کے متعدد دیگر فائدے بھی ہیں۔
اس پودے کا یہ بیج 20 تا 30 ملی میٹر لمبا اور 15 تا 18 ملی میٹر چوڑا ہوتا ہے، وزن میں یہ تقریباً 5 تا 10 گرام ہوتا ہے۔ اس بیج کے اندر جو گٹھلی یا kernel ہوتا ہے اس کو جائفل کہتے ہیں جبکہ اس بیج کے اوپر ایک سرخ رنگ کی چھال غلاف کی مانند لپٹی ہوتی ہے اس کو جاوتری کہا جاتا ہے۔
جائفل میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: جائفل اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل مواد سے بھرپور ہوتا ہے۔ جبکہ اس میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔
جائفل کے فائدے:
جوڑوں کے درد: جائفل کے تیل کو سرسوں کے تیل میں ملا کر جوڑوں کی پرانی سوزش پر مالش کرنے سے فائدہ ملتا ہے،جائفل کا چورا شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے جوڑوں کا درد دور ہوتا ہے۔
پرسکون نیند: چٹکی بھر جائفل دودھ میں ملاکر سونے سے قبل پینے سے پرسکون نیند آتی ہے۔اس سے ذہن کی تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور بے خوابی سے نجات ملتی ہے۔
ذہنی صحت: جائفل ذہنی صحت پر اپنا خاص اثر رکھتی ہے۔اس کے استعمال سے یاد داشت اچھی ہوتی ہے۔اس کو چائے، کافی یا دیگر مشروبات میں ڈال کر پی سکتے ہیں۔
درد کش دوا: جائفل کو درد کش دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جائفل کو بکری کے دودھ میں اسے تھوڑا گرم کرکے لیپ کرنے سے سر میں درد، سر کا بھاری پن دور ہو جاتا ہے۔
نظام انہضام میں موثر: پیٹ کی بیماریوں کے لئے جائفل بہترین ہے۔ قبض، گیس کے مسائل، معدے کے مروڑ اور السر میں مفید ہے۔اس کو کھانے سے اسہال سے نجات ملتی ہے۔شربت میں ایک چٹکی پیٹ کی مختلف بیماریوں کا علاج ہے۔
بلند فشار خون میں کمی: جائفل میں موجود کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم بلند فشار خون کو نارمل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس سے خون کی نالیوں میں خون کی روانی بہتر کر کے دل کے امراض پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
جھائیوں کا خاتمہ: جائفل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جائفل کے اندر جھائیوں اور uneven skin toneکو درست کرنے کے تمام اجزاء موجود ہیں۔ جھائیاں یا پھر سورج کی تیز شعاعوں سے خراب جلد کو واپس اصلی حالت میں لا کر رنگت نکھارتی ہے۔یہ آپ کی اسکن ہارمونز کو بہتر کرتی ہے اور ایجنگ کے اثرات بھی کم کرتی ہے۔
جائفل کے دیگر استعمال:
جلد کی حفاظت: جائفل جلد کی صحت کے لئے بہترین ہے۔یہ جلد کو چمکدار اور ہموار بناتا ہے۔اس کے پاؤڈر کو دودھ اور شہد میں ملاکر ماسک بنا کر جلد پر لگا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اجزا: جائفل، لیموں کا رس، دہی تمام اجزا کو مکس کرکے اپنے چہرے پر لگائیں۔8سے 10منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور کوئی بھی کریم لگائیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں تین سے چار مرتبہ یہ عمل دھرائیں۔
چکنی جلد کے لیے: اگر آپ اپنی چکنی جلد سے پریشان ہیں تو اس کا بہترین حل جائفل میں موجود ہے۔ یہ آپ کو چہرے کے مسام کو بند کرکے کر آئل آنے سے روکتی ہے، اسی کے ساتھ یہ ایک انتہائی اینٹی بیکٹیریا بھی ہے جو آپ کی جلد کو صاف اور شفاف رکھتی ہے۔
اجزاء: جائفل، شہد دونوں اجزاء کو ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور 5سے 10منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر اپنا چہرہ دھولیں۔ دراصل شہد اور جائفل ایک بہترین اینٹی بیکٹیریا ہیں جو آپ کی جلد سے چکنائی ختم کرے اور ایکنی ہونے سے بچاتا ہے۔
جلد کو جوان رکھنے کے لے: جائفل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی جلد کے مرد ہ سیلز کو ختم کرکے جلد کو جوان اور خوبصورت رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ ذہنی تناؤ کی وجہ سے جلد پر لائنیں آجاتی ہیں۔ جائفل میں موجود اجزاء اسٹریس کو ختم کرکے آپ کے چہرے سے یہ لائنیں ختم کرتے ہیں اور جلد کو جوان رکھتے ہیں۔
اجزاء: جائفل، دہی، شہد تمام اجزاء کو مکس کرکے اپنے چہر ہ پر لگائیں۔10 منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ آپ نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.