روغن پیپل کے طبی فوائد
روغن پیپل کے طبی فوائد
درخت لگانا کبھی نقصان کا سودا نہیں ہوتا بلکہ درخت لگانے سے انسان کو صرف فائدہ ہی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ درخت شدید تپش اور دھوپ میں سایہ فراہم کرنے کے ساتھ میٹھے اور خوش ذائقہ پھل بھی فراہم کرتے ہیں تاہم وہ درخت جن سے پھل حاصل نہیں ہوتے یا جن سے حاصل ہونے والے پھلوں کو کھایا نہیں جاسکتا وہ بھی انسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
ایسے ہی درختوں میں انجیر کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک درخت پیپل بھی ہے جو برصغیر پاک و ہند میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اس کی کھال تڑخی ہوئی، سخت اور خاکستری مائل سفید ہوتی ہے۔ اس کے پتے کسی قدر پان سے مشابہ اور مضبوط ہوتے ہیں۔ بالائی طرف سے چکنے اور چمک دار زیریں طرف سے بغیر چکنائی اور چمک کے ہوتے ہیں۔ اونچائی 80 سے 100 فٹ تک ہوتی ہے جبکہ اس کی عمر ہزاروں سال تک ہو سکتی ہے۔ یہ درخت اپنی جڑ سے لے کر چوٹی کی سب سے اونچی کونپل تک شفا ہی شفا ہے۔ اس سے تیل بھی نکالا جاتا ہے جسے روغن پیپل بھی کہا جاتا ہے، جس میں بے شمار بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔
اس درخت کو ہندومت اور بدھ مت میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ سری لنکا میں ایک پیپل کا درخت 2500سال سے زائد عمر کا ہے۔جس کانام Jaya Sri Maha Bodhi رکھا گیا ہے۔ بدھ مت کے لوگ اس کی پوجا کرتے ہیں۔ بدھ مت کے لوگوں کے عقیدے کے مطابق مہاتما بدھ نے پیپل کے درخت کے نیچے نروان حاصل کیا تھا۔ جبکہ کچھ لوگوں کے نزدیک مہاتما بدھ نے برگد کے درخت تلے نروان حاصل کیا تھا۔ جبکہ کچھ ماہرین نباتات کے نزدیگ پیپل کا درخت برگد کے درخت کی مادہ ہے۔ چنانچہ اس میں بھی کئی خصوصیات برگد ہی کی پائی جاتی ہیں۔
روغن پیپل کے فوائد:
٭ دانتوں کا درد انسانی برداشت سے باہر ہوتا ہے، لوگ دانتوں کے درد میں آرام کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں، تاہم روغن پیپل کو پانی میں ابال لیں اب اس پانی سے کلی کریں۔ یہ نسخہ دانتوں میں درد کے لئے بے حد فائدے مند ہے۔
٭ جلدی امراض، جلد پر ابھرنے والے ننھے دانوں اور خارش میں مبتلا افراد پیپل کے تیل کے چند قطرے چائے میں ڈال کر پئیں یہ چائے جلدی امراض میں بے حد فائدے مند ہے۔
٭ بخار کے علاج کے لئے پیپل کے تیل کے چند قطرے دودھ میں ڈال کر گرم کر لیں، اب اس میں تھوڑی چینی شامل کریں اور دن میں دو بار استعمال کریں، بخار کے علاج کے لئے بہترین نسخہ ہے، اسی نسخے سے دمہ کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔
٭ سرد موسم کے آغاز سے ہی ایڑیاں اور جلد پھٹنا شروع ہو جاتی ہے اور اگر پھٹی ایڑیوں کا علاج نہ کیا جائے تو اس سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے، جو تکلیف کا سبب بنتا ہے، پیپل کے تیل کو کسی دیگر تیل میں ملا کر پھٹی ایڑیوں اور سردی سے متاثرہ ہاتھوں پرلگائیں، یہ جلد سے سردی کا اثر ختم کرنے کے ساتھ ایڑیوں کو نرم اور ملائم بھی بناتا ہے۔
٭ روغن پیپل لے کرمریض کو جس جگہ سانپ نے کاٹا ہو وہاں 3 سے 4 بار لگائیں، یہ زہر کا اثر کم کرنے میں بہت مئوثر ہے۔
٭روغن پیپل کا ایک قطرہ ناک میں ڈالیں۔ نکسیر کا بہترین علاج ہے، یہ خون کو فوری طور پر روک دیتا ہے۔
پیپل کے دیگر فوائد:
٭ پیپل کے پتوں سے آنکھوں کے مختلف امراض اور آنکھوں میں درد کا علاج بھی ممکن ہے پیپل کے پتوں سے حاصل کیے جانے والے دودھ کو آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھوں کا درد کم کیا جا سکتا ہے۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.