مشعل پودے کے طبی فوائد
اینٹی سیپٹک خصوصیات کا حامل
.
امائرس ایک خوشبودار پھولوں والے پودے کی قسم ہے۔ امائرس ( Amyris ) یونانی زبان کے لفظ امائرون سے نکلا ہے۔ جس کے معنی شدت سے خوشبو دینے والا ہے۔ اسے ویسٹ انڈین صندل ووڈ اور ویسٹ انڈین روز ووڈ بھی کہتے ہیں۔ یہ ایک چھوٹا سا جھاڑی نما پودا ہے۔ اس کے پتے بڑے اور سبز رنگ جبکہ پھول سفید ہوتے ہیں۔ یہ جزیرہ ہیٹی کے تمام حصوں میں قدرتی طور پر بکثرت پایا ہے ۔ اس کا آبائی وطن بھی ہیٹی ہی ہے۔ لیکن اب اسے نیم استوائی ممالک میں متعارف کروایا جا چکا ہے۔ جن میں جمیکا، جنوبی اور وسطی امریکہ بھی شامل ہیں۔ تاہم امائرس کا ایسٹ انڈین یا میسور صندل ووڈ سے کوئی تعلق نہیں، یہ پودا ان سے قطعی مختلف ہے۔
.
ہیٹی کے مقامی لوگ اسے کینڈل وڈ بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ اس میں تیل یا روغن کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کی شاخیں کسی مشعل کی طرح جلتی ہیں۔ اسے اس وجہ سے ایک آتش گیر پودا بھی کہا جاتا ہے۔ اسے مقامی ماہی گیر رات کے وقت مشعل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس کی لکڑی کو خشک کر کے اس کا تیل نکالا جاتا ہے۔ جسے روغن مشعل بھی کہا جاتا ہے۔
.
امائرس میں پائے جانے والے کیمیائی اجزاء:
.
اینٹی سیپٹک خصوصیات کے حامل امائرس کے زردی مائل اور چپچپے تیل میں کیویوفائلین، کیڈی نین اور کیڈی نول پایا جاتا ہے۔
.
مشعل کے طبی فوائد:
.
٭ مشعل سے نکالا جانے والا تیل کسی قسم کے منفی اثرات نہیں رکھتا۔ یہ غیر اشتعال پذیر تیل ہوتا ہے۔ یہ اروماتھراپی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے خوشبوئوں، صابن اور کاسمیٹکس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے مشروبات میں ذائقہ بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے ادویہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے چند ایک فوائد درج ذیل ہیں۔
.
٭ روغن مشعل ایک قدرتی اینٹی سیپٹک آئل ہے۔ جو جلدی امراض خصوصاً زخموں کے علاج کیلئے ہیٹی میں صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے۔
.
نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.