پیازی پودے کے طبی فوائد
بلغمی دمہ کے لئے نہایت مفید
.
پیازی جسے گندنا بھی کہتے ہیں، ایک مشہور و معروف بوٹی ہے۔ اس کے پتے پیاز کے پتوں کی طرح اور اس کا پودا تمام سال بھر رہتا ہے جب بڑا ہو جاتا ہے تو اس کے درمیان سے ایک ڈنٹھل نکلتا ہے اور اس ڈنٹھل کے سر پر پھول اور بیج ہوتے ہیں۔ اس کے بیج پیاز کے بیجوں کی طرح سیاہ ہوتے ہیں اور اس کو بھی دوسری ترکاریوں کی طرح کچا اور پکا کر کھایا جاتا ہے۔
.
پیازی خاص طور پر گندم اور چنے کی فصل میں عام پائی جاتی ہے۔ یہ مصر کے جزیرہ نما سینا میں اگتی ہے۔ آبائی طور پر اس کا تعلق خطہ بحیرہ روم، ایشیا اور جزائر ماسکارین سے ہے۔ یہ عام طور پر جزائر کناری، بحیرہ روم کے پار، مشرق وسطی اور افغانستان میں پایا جاتا ہے۔
.
اسے اردو زبان اور فارسی میں گندنا کہتے ہیں جبکہ پنجابی میں پیازی اور پوغاٹ کہلاتا ہے، اسے پاکستان میں جنگلی پیاز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے ( Asphodelus Tenuifolius) اور (Leek Onion) بھی کہتے ہیں۔
.
پیازی کے طبی فوائد:
٭ پیازی کا رس بلغمی دمہ کے لئے نہایت مفید ہے۔ کھانا کھانے کے بعد کھانے سے معد ہ کی ترشی دور ہوجاتی ہے۔ بواسیر کے لئے بہت ہی مفید ہے۔ اس کا رس مناسب مقدار میں پینے سے بواسیر کا خون رک جاتا ہے جگر اور تلی کے امراض کے لئے پیازی (گندنا) کا اچار بہت مفید ہے۔ ایام کھولنے کے لئے پیازی کا جوشاندہ بہت مفید ہے۔ بعض لوگ پیازی کے بیج کو گیہوں کے ساتھ ملاکر بطور غذا کے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا کثرت سے استعمال صحت کے لئے مضر ہے۔
.
پیازی استعمال کا طریقہ:
پیازی کے بیج اور پتے ہی استعمال کئے جاتے ہیں۔ پتے خشک شدہ 3سے 5گرام، بیج 5گرام۔
.
روغن پیازی:
٭ پیازی کے بیجوں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے جو متعدد امراض میں نہایت شفا بخش ہے۔
.
٭ جو ڑوں کے درد وں میں روغن پیازی کی مالش کرنے سے درد کو تسکین ملتی ہے۔
.
٭ امراض جلد میں اس کی مالش سے داد، کھجلی وغیرہ دور ہو جاتی ہے۔
.
پیازی کے دیگر فوائد اور طریقہ استعمال:
.
٭ پیازی کے پتوں کا پانی نکال کر صاف کر لیں اور اس کے برابر تلوں کا تیل ملا کر پکائیں، جب پانی خشک ہوجائے تو تیل صاف کرکے رکھ دیں۔ جوڑوں کے دردوں و ہر قسم کے دردوں میں اس کی مالش مفید ہے۔
.
٭ پیازی کے پتوں یا بیجوں کو پانی کے ساتھ پیس کر سانپ یا بچھو کے کاٹے پر لیپ کرنے سے زہر کا اثر دور ہوجاتا ہے۔
Sample Block Quote
Praesent vestibulum congue tellus at fringilla. Curabitur vitae semper sem, eu convallis est. Cras felis nunc commodo eu convallis vitae interdum non nisl. Maecenas ac est sit amet augue pharetra convallis.
Sample Paragraph Text
Praesent vestibulum congue tellus at fringilla. Curabitur vitae semper sem, eu convallis est. Cras felis nunc commodo eu convallis vitae interdum non nisl. Maecenas ac est sit amet augue pharetra convallis nec danos dui. Cras suscipit quam et turpis eleifend vitae malesuada magna congue. Damus id ullamcorper neque. Sed vitae mi a mi pretium aliquet ac sed elitos. Pellentesque nulla eros accumsan quis justo at tincidunt lobortis deli denimes, suspendisse vestibulum lectus in lectus volutpate.


![Red Onion Oil 🧅 Reduces Hair Fall & Accelerates Hair Regrowth [پیاز کا تیل].. Trending.... 🔥 - ChiltanPure](http://chiltanpure.com/cdn/shop/products/red-onion-oil-reduces-hair-fall-amp-accelerates-hair-regrowth-piaz-ka-til-trending-394813_165x.jpg?v=1707464619)






