Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

آملہ آئل: بال گھنے، چہرہ حسین بنائے

آملہ آئل: بال گھنے، چہرہ حسین بنائے - ChiltanPure

آملہ قدرت کی طرف سے انسان کیلئے ایک ایسا قیمتی تحفہ ہے جو صحت اور طویل عمری کے لیے بیش بہا نعمت قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے بڑے بڑے درخت ہوتے ہیں۔ اس کی گٹھلی گول ہوتی ہے جبکہ ذائقہ کڑوا اور کسیلا ہوتا ہے۔

غذائی اجزاء
آملہ آئل میں وٹامن ڈی، وٹامن سی، کیلوریز، فائبر، کیلشیم، کاربوہائیڈرٹس،آئرن اور کروٹین پائی جاتی ہے۔

کولیسٹرول کو قابو رکھے
کولیسٹرول کا بڑھ جانا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ دِل کی بیماریوں کی جڑ ہے اور ساتھ ہی وزن میں بھی اضافہ کرتا ہے، آملہ آئل میں کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے کی خصوصیت موجو د ہوتی ہے جس وجہ سے یہ آپ کے دل کو ٹھیک اور آپ کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے۔

چہرہ نکھارے، خوبصورت بنائے
آملہ آئل میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو ہمارے چہرے کی رنگت میں نکھار لاتا ہے، آملہ کو چہرے پر ماسک کے طور پر بھی لگایا جاتا ہے، سردیوں میں جلد خُشک ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جِلد خراب نظر آتی ہے، چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آملہ آئل کا استعمال کیا جائے۔

سانس اور پھیپھڑوں کے امراض سے بچائے
سانس کی بیماریوں میں آملہ آئل مفید ثابت ہوتا ہے۔ پھیپھڑوں کی تپِ دق، دمہ اور برونکا ئٹس میں خاص طور پر اس کا استعمال افاقہ کا باعث بنتا ہے۔

ذیابیطس سے نجات دلائے
اس میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ ذیابیطس پر قابو پانے میں بہت مؤثر ہے۔ اس سے لبلبے کو تحریک ملتی اور انسولین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے، اور خون میں شوگر کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ اس کا استعمال شوگر کے مریضوں میں آ نکھوں کی پیچیدگیاں بھی روکتا ہے۔

توانائی کا پاور ہاؤس
آمل آئل میں جسم کو نئی قوت اور توانائی مہیا کرنے کی تاثیر پائی جاتی ہے۔ اس میں ایک ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو نہ صرف بڑھاپے کے آثار ختم کرتا ہے بلکہ طاقت بھی برقرار رکھتا ہے۔ یہ انسان کی جسمانی قوت مدافعت بڑھاتا اور اسے بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کا استعمال جسم کے مختلف غدودوں کو فعال کرتا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ پیدا ہونے والی شکست و ریخت کو روکتا اور بڑی عمر میں بھی توانائی برقرار رکھتا ہے۔

بالوں کا دوست
آملہ آئل اور گھنے بالوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بالوں کو چمکدار بنانے میں اس کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ یہ بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا، انہیں سیاہ، گھنا اور لمبا بناتا ہے۔

وزن گھٹائے، سلم بنائے
آملہ آئل وزان کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ فائبر سے مالا مال ہوتا ہے جو وزن مین کمی کا سبب بنتا ہے، اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اِس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی روزمرہ کی غذا میں 2 کھانے کے چمچ آملہ آئل شامل کرلیں۔

سر کی خشکی ختم کرے
آملہ آئل میں چونکہ وٹامن سی ہوتا ہے اس لئے یہ بالوں میں موجود خشکی، سکری کو ختم کرتا ہے، اس کے علاوہ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سر میں ہونے والی خارش اور سوزش کا بھی خاتمہ کرتی ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آملہ آئل سے متعلق معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items