سونف زمانہ قدیم سے ہی فائدہ مند سمجھی جاتی ہے
سونف کو زمانہ قدیم سے طبی لحاظ سے صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ سونف کے بے پناہ فوائد ہیں اور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ کئی امراض میں بہت مفید ہے۔ سونف ایک سستی اور آسانی سے دستیاب ہوجانے والی جڑی بوٹی ہے جسے کچن کی زینت کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، کھانوں میں اس کا استعمال خاص خوشبو اور اضافی ذائقے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ اورخصوصاً وزن کم کرنے کے لیے یہ ایک بہترین جڑی بوٹی ہے۔ اسے خام شکل میں کھایا جائے یا چائے کی صورت میں بھی پیا جاتا ہے جبکہ سونف میں موجود آئل کو ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ سونف میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: سونف کے بیج میں غذائی ریشہ، چرپی، کاربوہائیڈریٹ، پولیونسٹریٹ، پروٹین، تھامین، ربوفلوین، نیاسین، وٹامن بی، وٹامن سی، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، مینگنیز، فاسفورس، پوٹاشیم، سوڈیم، زنک، اوردیگر اجزابڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ سونف کے فوائد: سونف میں کچھ ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو انسانی دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں جو کہ پُر سکون نیند سونے کا سبب بنتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اچھی اور پُرسکون نیند سوتے ہیں ان کا وزن نہیں بڑھتااور انسان ہمیشہ صحت مند رہتا ہے۔جرمنی میں لوگ دوائیاں کم خریدتے ہیں، اور سونف کا پانی زیادہاستعمال کرتے ہیں، اس کی وجہ سونف کے متعدد فوائد ہیں۔
Essential Life
پیٹ کا موٹاپا: پیٹ کی سائیڈ پرچربی ہاتھ میں آنے لگے، پیٹ کچھ بڑامحسوس ہونے لگے، کولہوں پربوجھ پڑھنے لگے یا کندھوں کے پیچھے گوشت چڑھا ہوا ہوتو سمجھ لیں کہ خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ موٹاپے کی وجہ سے اکثرخواتین کومعدے کی تزابیت،جلن،گیس اور قبض کا مسئلہ درپیش ہو جاتا ہے۔ سونف کا پانی ان تمام مسائل کو حل کرنے کا بہترین حل ہے۔ طریقہ: دوگلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ سونف ڈال کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک گلاس رہ جائے پھردس منٹ کے لئے اس پانی کو ڈھکن سے ڈھانپ لیں اس کے بعد چھان کر آدھا چائے کا شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کر کے نہارمنہ یہ پانی پی لیں۔ یہ عمل مسلسل چار ہفتوں تک کرنے سے پیٹ کی اضافہ چربی اوروزن حیرت انگیز حد تک کم ہو جائے گا۔ دمہ سے ہمیشہ کے لئے سکون: دمہ داراصل سانس کی تنگی کے دورے ہیں، جس میں مریض کو سانس لینے میں پریشانی اور دقت پیش آتی ہے۔خصوصا سردیوں میں رات کے وقت یہ مڑض لاحق ہوتاہے۔ طریقہ:آدھا پانی میں ایک تولہ سونف ڈال ابالیں۔جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے چھان کر آدھا چمچ شہد ڈال نیم گرم دن میں دو بار پئیں۔خصوصا سردیوں میں ایک ہفتہ استعمال کرنے سے رات کے وقت ہونے والی کھانسی اوردمے کے اٹیک سے بچاجاسکتاہے۔
Essential Life
حیض کی بے قاعدگی: حیض کی بے قاعدگی کا مرض داراصل ہارمونز کی خرابی سے لاحق ہوتاہے، کیونکہ جیسے ہی بچہ دانی ٹھیک سے کام کرنا بندکرتی ہے تو ماہواری میں خرابی شروع ہو جاتی ہے۔یہ نسخہ اس مرض کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ طریقہ:ڈیڑھ کپ پانی میں سات گرام سونف اور آدھا کھانے کا چمچ گڑشامل کر کے ابالیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو اس نیم گرم پانی کو صبح شام ایک کپ پئیں۔ یہ عمل دوہفتوں تک کرنے سے حیض کی بے قاعدگی ختم ہو جائے گی۔ اگر موٹاپا بہت زیادہ ہو تو حیض کی بے قاعدگی ہونا لازمی بات ہے۔ اس لئے وزن کم کرنا اچھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ گردے میں پتھری سے بچاجائے: گردے کا درد ورم اور پتھری کے بننے کی وجہ دراصل پانی کم پینا ہے۔کم پانی پینے کے باعث جسم میں موجود نمک، منرلزاوردوسرے کیمیائی مادے اکھٹے ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ چپک جاتے ہیں اور پتھری کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ طریقہ: تین کپ پانی میں ڈیڑھ کھانے کا چمچ سونف شامل کر کے اتنا ابالیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔یہ چائے روزانہ شام چاربجے پیئں۔ اس کے مسلسل پانچ ہفتوں کے استعمال سے پتھری پیشاب کے زریعے خارج ہو جائے گی۔ اگردردگردہ شروع ہوتوفورا اس قہوے کے پینے سے چند منٹوں میں تکلیف ختم ہوجائے گی۔ کمزور گرتے بال: بالوں کے گرنے اور ٹوٹنے کی اصل وجہ بالوں میں فنگس،سکری اور خشکی کا ہونا ہے۔ان کی وجہ سے بال کمزور ہوکرٹوٹنے لگ جاتے ہیں۔ اس نسخے کے استعمال سے آپ اپنے بالوں کو مضبوط اورچمکداربناسکتے ہیں۔
Essential Life
طریقہ: ایک لیٹر پانی میں مٹھی بھرا مرودکے پتے، تین کھانے کے چمچ سونف شامل کرکے ابالیں۔اتنا ابالیں کے امرود کے پتے، اپنا رنگ چھوڑدیں۔نیم گرم ہونے پر اس سے اپنا سر دھولیں۔ہفتے میں دوبار استعمال کرنے سے بالوں کا گرنا،ٹوٹنا اورکمزور ہونا بندہوجائیگا۔ساتھ میں بال چمکداراورمضبوظ ہوجائیں گے۔ ہاتھوں کا روکھا پن: اکثر خواتین ہاتھوں کی دیکھ بھال کرنے کے باوجود بھی ان کے ہاتھ روکھے اوربے جان سے لگتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ صابن سرف کا استعمال کرتے ہیں جن میں موجود کیمیکلز آپ کے ہاتھوں کو روکھے کردیتے ہیں۔ہاتھوں کی نرمی ملائمی کو برقراررکھنے کے لئے یہ نسخہ بے حد مفید ہے۔ طریقہ:تین کھانے کے چمچ زیتون کا تیل دوکھانے کے چمچ چینی کسی برتن میں ڈال کر دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔اب اس مکسچر کو شیشی میں محفوظ کر لیں۔اب کپڑے دھونے کے بعد یا کچن کے کام سے فارغ ہوکراس تیل کو ہاتھوں پر لگاکر مساج کریں۔اس کے استعمال سے ایسا رزلٹ ملے گا کہ آپ باقی سب ہینڈ کئیرپراڈکٹس بھول جائیں گے۔ کھانا ہضم کرے: سونف نظام ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتی ہے، اسی لیے یہ غذائیت کو جزو بدن بنانے کا عمل بھی بہتر کردیتی ہے۔ اس طرح نقصان دہ اجزا جسم سے خارج ہوجاتے ہیں، اسی طرح جسم میں گلوکوز کی سطح بھی متوازن رہتی ہے، یہ بے وقت کھانے کی خواہش کو قابو میں کرتی ہے جبکہ جسم میں اضافی سیال کو بھی خارج کردیتی ہے۔ویسے بھی سونف مسلز کو ریلیکس کرنے کے ساتھ بائل کے بہاؤ کو حرکت میں لاتا ہے جس سے درد کم ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ سونف کا استعمال جسم سے گیس کو بھی خارج کرتا ہے اور پیٹ پھولنے کا مسئلہ حل ہوتا ہے۔ دل کی صحت بہتر بنائے: جگر صحت مند ہو تو کولیسٹرول بہتر طریقے سے کنٹرول ہوتے ہیں، سونف ان غذاؤں میں سے ایک ہے جو جگر کے افعال کو مناسب طریقے سے مدد کرنے میں مدد دیتی ہیں جبکہ دل کی دھڑکن بہتر ہوتی ہے۔ آنکھ کی صحت کے لیے فائدہ مند: سونف بینائی کو بہتر کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس میں موجود وٹامن سی بینائی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔
Essential Life
کیل مہاسے کم کرے: سونف میں موجود آئل ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں اور جلدی مسائل جیسے کیل مہاسوں کے علاج میں مدد دیتا ہے۔ سونف جلد میں موجود اضافی سیال کو خارج کردیتی ہے جو کہ کیل مہاسوں کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ ذیابیطس کے خلاف مزاحمت سونف ذیابیطس کے شکار افراد کو اس مرض سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے، وٹامن سی اور پوٹاشیم کے باعث یہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرتی ہے جبکہ انسولین کی سرگرمیوں میں اضافہ کرتی ہے جس سے بلڈ شوگر متوازن رہتا ہے۔ مسوڑوں کے لیے بہترین سونف جراثیم کش خصوصیات کے باعث مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتی ہے جس سے ورم یا سوجن کی روک تھام ہوتی ہے۔ جوڑوں کے درد میں کمی لائے: ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوڑوں میں ورم کے حوالے سے سونف کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، یہ ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کی سرگرمیوں کو بڑھاتا ہے جس سے جوڑوں میں ورم کم ہوتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ سونف جوڑوں کے عوارض سے نجات کے لیے مفید ہے۔ احتیاط: سونف کازیادہ استعمال آپ کو بیمارکرسکتاہے۔سونف کا استعمال نہارمنہ، دوپہرکے کھانے میں یا شام چاربجے تک ہی کریں کیونکہ کھانے میں اس کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ حاملہ خواتین سونف کا ہرگز استعمال نہ کریں۔دوسال سے کم عمربچوں کو کبھی بھی سونف کا استعمال نہ کروائیں۔ مرگی کے مریض بھی اس کی چائے اور کھانے میں ہرگز استعمال نہ کریں۔ سونف یا اس کی پتیاں زیادہ مقدار استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے نشہ ہوسکتاہے۔جس طرح یہ دیگر امراض کا علاج ہے بالکل اس طرح گرم تاثیر کی وجہ سے خواتین کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔ سونف کا تیل اور اس سے متعلق دیگر معیاری اور خالص اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں: |
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.