Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

گلیسرین رکھے آپکی جلد کو تروتازہ

گلیسرین رکھے آپکی جلد کو تروتازہ - ChiltanPure

گلیسرین گھروں میں عام استعمال ہونے والی ایسی چیز ہے جو لگ بھگ ہر گھر میں ہی ہوتی ہے۔یہ خشک اور نمی سے محروم جلد کے علاج کے لیے موثر ثابت ہوتی ہے جسے حیوانی چربی اور ویجیٹیبل فیٹ کی مدد سے تیار کیا جاسکتا ہے۔میٹھے ذائقے والی گلیسرین کو مختلف کریموں، موئسچرائزر، شیمپوز اور کنڈیشنرز میں استعمال کی جاتی ہے۔لیکن اس کے فوائد اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

جلد کی خوبصورتی کے لیے گلیسرین کو کئی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گلیسرین رنگ کو گورا کرتی ہے:
گلیسرین سے بنایا گیا فیس ماسک رنگت کو نکھارنے کے ساتھ داغ دھبوں کو صاف کرتا ہے۔لیموں، گلیسرین اور عرق گلاب برابر کی مقدار میں لے کر ملالیں رات کو سونے سے پہلے چہرے پر کچھ منٹ کے لیے ملیں۔ ساری رات لگا رہنے دیں صبح اٹھ کر چہرہ دھولیں۔

خشک اور کھردری جلد کو آرام پہنچاتی ہے:
خشک جلد (جو سردیوں میں اور تکلیف دہ بن جاتی) کو آرام پہنچانے کے لیے ملک کریم میں گلیسرین شامل کر کے چہرے پر لگائیں۔ دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ چہرے کی جلن میں بہت کمی آئے گی۔ گلیسرین جلد میں پوٹینشینل ہائیڈروجن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اسے اکثر لگانا جلد سے پانی کم ہونے کے اثرات کم کرتا ہے، گلیسرین کے استمال سے جلد پر نمی کی ایسی تہہ بنتی ہے جو کہ سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ فراہم کرکے جلد کو صحت مند، چمکداررکھتی ہے۔

Essential Life

موائسچرائزر کے طور پر استعمال کریں:
جلد کو نمی فراہم کرنے کے لیے گلیسرین کو موائسچرائزر کے طور پر استعمال کریں۔ گلیسرین کو کریم، باتھ جیل یا سادے پانی میں شامل کر کے
چہرے پر لگائیں۔ اس کے علاوہ عرق گلاب اور گلیسرین ملا کر لگانا کسی کریم سے بھی زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

جلد کو چمکدار بنائیں:
گلیسرین کو بیسن اور صندل پاؤڈر کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔ بیس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر اچھی طرح دھولیں۔ جلد چمکدار اور ترو تازہ ہوجائے گی۔ ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔

جھریوں دور کرنے کے لیے:
گلیسرین کو بادام کے تیل میں ملا کر روزانہ چہرے کا مساج کریں۔ اس کے علاوہ گلیسرین میں مچھلی کا تیل یا وٹامن ای آئل بھی ملایا جاسکتا ہے۔گلیسرین کی نون ٹوکسک خصوصیت کی وجہ سے اس جلد کے لیے استعمال ہونے والی کسی بھی چیز میں ملا کر لگایا جاسکتا ہے۔

جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے:
گلیسرین میں جلد کی نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ چہرہ دھونے کے بعد گلیسرین پانی میں ملا کر چہرے پر لگالیں۔ اس طرح آپ کی جلد کی نمی برقرار رہے گی۔

مہاسوں پر لگائیں:
اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے گلیسرین کو مہاسوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مہاسوں اور ان کے نشانات جلد ختم کرنے کے لیے ان پر گلیسرین لگائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ منہ کے چھالوں کے لیے بھی گلیسرین تیزی سے اثر دکھاتی ہے۔

Essential Life

اچھا کلینزر تیار کریں:
تین چمچ کچا دودھ ایک چمچ گلیسرین میں شامل کریں اور روئی کی مدد سے چہرے ہر لگائیں۔ اچھی طرح مل کر دھولیں پھر دوبارہ چہرے پر لگائیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔گلیسرین کے ساتھ کینو کا رس بھی شامل کر کے کلینزر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ داغ دھبوں سے پاک اچھی رنگت کے لیے یہ کلینزر بہترین ہے۔

بلیک ہیڈز کے لیے گلیسرین کا ماسک:
ملتانی مٹی، بادام کا پاؤڈراور گلیسرین ملا کر ماسک تیار کریں۔ متا ثرہ جگہ پر (جہاں بلیک یا وائٹ ہیڈ ہوں) لگائیں۔ ۳۰ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اتارتے وقت ہلکے ہلکے رگڑ کر صاف کریں تاکہ بلیک ہیڈ زآسانی سے باہر آجائیں۔

بالوں کی خشکی ختم کرنے کے لیے:
گلیسرین اینٹی فنگل خصوصیات کی بناء پر سر کی خشکی کا بھی خاتمہ کرتی ہے۔ گلیسرین میں چند قطرے تیل یا پانی ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ گلیسرین کو کنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بالوں کے سرے پھٹ جائیں یا دو منہ ہوجائیں تو گلیسرین ان کے لیے بھی مفید ہے۔

فنگل کش:
گلیسرین قدرتی دوا کے طور پر کام کرکے جلدی بیماریوں جیسے چنبل کا علاج کرنے میں مدد دیتی ہے۔گلیسرین کے استعمال سے جلد کے مردہ خلیات جلد سے خارج ہوتے ہیں، جس سے نئے جلدی خلیات بنتے ہیں اور صحت مند اور شفاف جلد کے حصول میں مدد ملتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

گلیسرین سے متعلق معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items