|
اس دنیائے رنگ و بُو میں جہاں انسان اور حیوان بستے ہیں اور ان کا وجود زمین پر زندگی کی بقا کے لیے ضروری ہے، وہیں جانداروں میں سبزہ اور پیڑ پودے بھی شامل ہیں جن کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ انسان اور جانور ان جڑی بوٹیوں، پیڑ پودوں اور انواع و اقسام کے سبزے کو کھاتے ہیں، ان کا رس پیتے ہیں، ان سے صحت اور تن درستی کے علاوہ علاج معالجے میں مدد لی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں پودوں کی ایسی ہزاروں اقسام موجود ہیں جو ہمارے لیے بہت مفید اور بعض حیرت انگیز خاصیت رکھتی ہیں۔ انہی میں سے ایک بابونہ (chamomile)نامی پودا ہے۔ جس کا نباتی نام میٹری کاریا کیمومیلا ہے۔جو جنوبی ایشیا سے امریکا تک پایا جانے والا مشہور پودا ہے۔ اس کی کئی اِقسام ہیں۔ بعض اِقسام کے پھولوں سے تیل بنتا ہے۔بعض اقسام کے پھولوں سے سفوف بنتا ہے اور کچھ اقسام کے پھولوں سے چائے تیار ہوتی ہے۔ اس پودے کے پھول کو گل بابونہ کہتے ہیں، انگریزی میں کیمومائل فلاور، عربی میں پابونج،سندھی میں بابونو اورہندی میں مرہی کہتے ہیں۔ بابونہ کا پودا لگ بھک تین فٹ اونچا ہوتا ہے۔ جس پر بہت سی ننھی ننھی سر سبز شاخیں ہوتی ہیں۔ جو بعض اوقات ایک بالشت تک بڑی ہوجاتی ہیں۔ پتے چھوٹے ہوتے ہیں۔ پھول سیوطی کے پھول کی طرح چکردارپھولوں کی اکہری یا ہری گھنڈیاں اور پھولوں کی رنگت سفید یا زرد ہوتی ہے۔سفید پھول زیادہ خوشبودار اورموثر ہوتے ہیں۔ پھولوں کے اندر ہی تخم (بیج)بھرے ہوتے ہیں۔اس پودے کے پھول، بیج اور جڑیں دواؤں میں استعمال ہوتی ہیں۔
بابونہ میں پائے جانے والی کیمیائی اجزا: بابونہ سے حاصل کیے گئے تیل میں چامولین (chamazulene) ہوتا ہے۔ جو بنیادی طور پر اینجلک ایسڈ(angelic acid) اور ٹائگلک ایسڈ((tiglic acid سے تشکیل پاتا ہے۔ اس کے تیل میں فورنسیئن (farnesene) اور اے پنینی(a-pinene) بھی شامل ہوتاہے۔ جبکہ گل بابونہ کے بنیادی اجزا میں ایک سے دو فیصدvolatile oils (ولاٹائل آئل) ہوتا ہے، جو alpha-bisabolol (الفا بیسا بولول اور alpha-bisabolol oxides A & B(بیسا بولول آکسائیڈ اے اور بی) پر مشتمل ہوتا ہے۔ بابونہ کا استعمال: بابونہ کے بیج، جڑوں اور خصوصاً پھولوں سے تیار کردہ مرکبات (ادویات، معجون،تیل وغیرہ) بخار، سوزش، پٹھوں کی کمزوری، حیض کی خرابی (ایام حیض کو باقاعدہ بناتا ہے)، نیز پھولوں کا گرم جوشاندہ تکلیف دہ حیض میں افاقہ بخشتا ہے۔ السر، معدے کی خرابی، گٹھیا، بواسیر اور زخموں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسے قدرتی انسولین کا خزانہ بھی کہا جاتا ہے، یہ بوٹی شوگر کی دشمن بھی کہلوائی جاتی ہے۔ طب اسلامی و یونانی میں بابونہ یا گل بابونہ کا کافی استعمال کیا جاتا ہے۔جرمنی میں اس جڑی بوٹی کو ہومیو میڈیسن میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ محرک آور ہے، لہذا بدن میں بننے والی گلٹیوں اور گومڑوں کو تحلیل کرتا ہے۔ بابونہ نظام ہضم کی اصلاح کرکے ریاح کو دور کرتا ہے۔ بابونہ کے فوائد: بابونہ کے پھولوں سے بنی چائے انسان کو سکون بخشتی ہے اور اسی کے تنے ہوئے اعصاب کو نارمل کرتی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کیمومائل فلاور کی چائے بہت شوق سے پی جاتی ہے جو اپنے طبی فوائد اور مسحور کن خوشبو کے لحاظ سے بے مثال ہے۔ جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں جیسے پنجاب، سندھ وغیرہ میں گل بابو نہ کی چائے کم پی جاتی ہے، لیکن امریکہ اور یورپ میں اس کا اِستعمال عام ہے۔ وہاں بابوبہ کے جوہر سے بنی ادویات بھی عام ملتی ہیں۔ 2018میں امریکہ کے طبی سائنس دانوں نے بے چینی کے شکار متعدد افراد جن میں خواتین اور مرد شامل تھے کو آٹھ ہفتے تک بابونہ سے بنی ہوئی دوائیں کھلائیں۔انھوں نے دیکھا کہ ان ادویات کی بدولت وہ تقریباً سب بے سکونی سے نجات پاگئے۔
مغرب میں ہونے والی تحقیقات: اسی طرح دیگر ایشیا ئی و یورپی ممالک میں کی جانے والی تحقیق سے اس کے حیرت انگیز اور ان گنت فوائد سامنے آئے ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔ بابونہ کا پھول میں Coumarinکمپاؤنڈ خون کو پتلا کرتا ہے۔ صدیوں سے اس کی چائے یونان، مصر اور روم میں زخموں کو مندمل کرنے کیلئے استعمال کی جاتی رہی ہے۔ جسے جدید تحقیق نے بھی درست ثابت کیا ہے۔ طبی ماہرین کے نزدیک یہ چائے ذیابیطس اور بلڈ شوگر کے مریضوں کیلئے بھی انتہائی افادیت کی حامل ہے۔ یہ اینٹی بکٹیریل ہے اور سردی سے ہونے والی کھانسی فلو اور بخار وغیرہ کے مریضوں کیلئے انتہائی سود مند ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کیمومائل کی چائے پٹھوں کے درد اور کچھاؤ میں آرام دیتی ہے۔ اس کی بنی ہوئی چائے معدے کے امراض مثلا گیس اور السر وغیرہ کیلئے انتہائی مفید ہے۔ کیمومائل ٹی کی مدد سے نیند کے مسائل سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اس کے استعمال سے بہتر اور پر سکون نیند آتی ہے۔ یہ بواسیر کا قدرتی علاج ہے اور اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی بنی چائے صحت مند جلد کے حصول کے لئے بھی مفید ہے اور خواتین اسے نیچرل سکن کلینزر کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ مغربی محققین طب نے اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ یہ کینسر کے خلاف بھی موثر ہے لیکن فی الحال اس کے بارے میں مزید تحقیق جاری ہے۔ مشرقی ممالک میں اس کا استعمال: یونانی طب کی تاریخ میں بابونہ کا استعمال تقریباً 5ہزاربرس سے ہورہا ہے۔حکمت میں بابونہ کا مزاج خشک اور گرم ہے، جبکہ ذائقہ تلخ اور تیز ہے، یہ مقوی معدہ،کاسرریاح،محلل مقوی دماغ واعصاب،مدربول وحیض ہے۔ پھولوں کاتیل دافع تشنج ہے۔اعصاب کو نرم کرتا ہے۔اورقوت دیتا ہے۔ بابونہ کو طب میں زیادہ تر ورموں اور صلابتوں کے تحلیل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ عموماًچوٹ،موچ،ورموں کی جگہوں پر سکائی کرنے کیلئے بابونہ کے پھولوں سے بنے جوشاندے سے دھوتے ہیں۔دماغی عصبی امراض میں، یرقان، کان کا درد، عرق النساء گھٹیا،وغیرہ میں سفوف یا مختلف طریقوں سے کھلایاجاتا یامالش کی جاتی ہے۔بابونہ کی جڑ سب افعال میں قوی ہے۔
بابونہ استعمال کرنے کا طریقہ: جلد کے امراض: جب چہرے پر سخت سوزشی پھنسیاں یا مہاسے نکل آئیں تو اس سے تیار کردہ آمیزے (بابونہ کے خشک پھولوں کا سفوف دو چمچ ایک کپ میں دس پندرہ منٹ کیلئے ابال لیں)کو ٹھنڈاکر کے روزانہ ایک دفعہ چہرہ دھوئیں۔ اس عمل سے پھنسیوں وغیرہ کے زہریلے مادے ختم ہوتے ہیں۔ سوزش کم ہوتی ہے اور مزید دانے نہیں نکلتے۔ بھاپ سے غسل: نزلہ زکام اور مخصوص اقسام کے بخار میں گھٹن سی محسوس ہوتی ہے۔ اسے دور کرنے کیلئے بابونہ کے سفوف پر گرم پانی (اُبلتا ہوا پانی نہ ہو) ڈالیے اور اٹھتی ہوئی بھاپ میں سانس لیں۔ طبیعت کھل جائیگی۔ اعصابی دباؤ میں کمی: بابونہ کے خشک پھولوں کا سفوف دو چمچ ایک کپ گرم پانی میں دس پندرہ منٹ کیلئے ڈالیں۔ ضروری ہے کہ پانی ابلتا ہوا نہ ہو (کیونکہ ابلتے پانی میں سفوف ڈالنے سے دو قیمتی مادے ہوا میں تحلیل ہوجاتے ہیں جو مرض دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں)۔پھر یہ آمیزہ (چائے) نوش فرائیں۔مزید آپ اس میں لیموں یا پھر پودینے کے پتے بھی شامل کر سکتے ہیں۔ یہ چائے نیند، سستی، کاہلی کو بھی بھگاتی ہے۔ اس میں کیفین جیسے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔ ایام کی تکلیف: گل بابونہ کے سفوف کو گرم پانی میں چینی، شہد، کالی مرچ میں سے کوئی ایک چیز ڈال کر پیا جاسکتا ہے۔سردیوں کے موسم میں خواتین ایام کے دنوں میں پئیں تو ایام کی تکلیف سے نجات مل سکتی ہے۔
امیون سسٹم: گل بابونہ کے جوشاندہ پر ہونے والی تحقیقات کے مطابق اسکو روزانہ ایک ہفتہ پینے والوں کا امیون سسٹم مضبوط ہوجاتا اور نروس سسٹم کو طاقت ملتی ہے۔گل بابونہ کا جوشاندہ بنانے کے لئے دو چمچ گل بابونہ اور اس میں پانچ پتے پودینہ کے لیکر ایک کپ ابلتا ہواپانی لیکر ان پر ڈال کر چند منٹ کے ڈھک دیں اور بعد میں نتھار کر پی لیں۔ انشا اللہ اسکا ذائقہ بھلا لگے گا۔ شیاٹیکا کا درد: اس درد میں مبتلا افراد درد کی جگہ پر اسکے پھولوں کا لیپ کرکے سکون پاسکتے ہیں۔ پیٹ میں مروڑ: اگر پیٹ میں مروڑ اٹھیں‘اجابت تکلیف سے ہوں تو دن میں بابونہ سے بنی چائے کے دو کپ پیجئے۔ بخار کی کیفیت: بابونہ کے پھولوں سے بنی چائے بخار بھی رفع کرتی ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔ |
Close
Sidebar
Categories
Recent Post
گندنا کے طبی فوائد
22 November 2025
تخم سرس کے طبی فوائد
20 November 2025
Featured Products
Pait Safai / پیٹ صفائی / Natural Laxative Powder / ہر رات آدھا چمچ بنائے زندگی آسان
60 reviews
Prime Fast Delivery
Made with 100% Organic Herbs
Relieves constipation acidity
Bloating and other gastrointestinal issues
Safe to be used by the whole family
Gross Weight 260Grm
Net Weight 200Grm
- Rs. 999
Rs. 1,110- Rs. 999
- Unit price
- / per
Activated Charcoal Teeth / Whitening Treatment - Whitens Teeth Naturally, Kills Cavity causing Bacteria Eliminates Bad Breath
103 reviews
Prime Fast Delivery
Good For Smokers
Protects Gums
Whitens Teeth Naturally
Prevents from Permanent Staining
Removes Toxins from Mouth
Eliminates Bad Breath
Kills Cavity causing Bacteria
Removes Plaque Build up
50ml
- Rs. 999
Rs. 1,110- Rs. 999
- Unit price
- / per
Red Onion Oil / Reduces Hair Fall & Accelerates Hair Regrowth
123 reviews
Prime Fast Delivery
Nourishes Scalp
Prevents Greying
Boosts Hair Growth
Adds Strength & shine
Wards off Dandruff
Rich in Sulphur
Prevents Split-Ends
Used as a Natural Conditioner
200ml
- Rs. 1,099
Rs. 1,220- Rs. 1,099
- Unit price
- / per
Red Onion Shampoo Natural Solution for Regrow Hair & Prevent Hair Loss.
110 reviews
Prime Fast Delivery
Naturally Low Foaming [SLS FREE]
Boosts Hair Growth
Lessen Dandruff
Reduce Split Ends
Makes Hair Strong
Strengthen Hair Follicles
Calms Itchy & Dry Scalp
Prevent Premature Hair Greying
260ml
500ml
- From Rs. 890
Rs. 1,600- From Rs. 890
- Unit price
- / per
Pinkish Lips & Cheek Tint (گلابی ٹِنٹ) - Organic Liquid stain for lips, Nourish Lips & Hydrate lips all day
115 reviews
Prime Fast Delivery
Rosy-Pink Tint
Long-Lasting
24/7 Stay
Lip Moisturizing
Sheer & Buildablel
Natural-Look
Smudge-Proof
Give Your Face a Fresh Look
Brightens Lips & Cheeks With a Cheery Pop Of Color
30ml
- Rs. 599
Rs. 666- Rs. 599
- Unit price
- / per
Henna Hair and Beard Dye (Chocolate & Coffee) – Prevents Premature Hair Greying, Improves Scalp Health, Balances pH & Oil Production
63 reviews
Prime Fast Delivery
Strengthens Hair
Repairs Split Ends
Restricts Hair Fall
Stress Reliever
Improves Scalp Health
Balances pH & Oil Production
Prevents Premature Hair Greying
200gm
- Rs. 799
Rs. 890- Rs. 799
- Unit price
- / per
Vitamin C Serum for Face / وٹامن سی سیرم / Best for Reducing Wrinkles, lines & Dark Circles also Promotes Shiny and Healthier Skin
115 reviews
Prime Fast Delivery
Lightens dark circles
Reduces Wrinkles
Provides moisture
Promotes healthy skin
Enhances skin tone
Fights pigmentation
Improves skin texture
Protects from sun damage
Stimulates collagen production
For all skin types
30ml
- Rs. 750
Rs. 1,220- Rs. 750
- Unit price
- / per
Mix Seeds Normal – Rich in Antioxidants, Metabolism Booster & Good Source of Omega-3
68 reviews
Prime Fast Delivery
Right Fuel for Health
Good Source Of Fiber
Lower Cholesterol
Relieves Diarrhea
Nutritious Source of Plant Protein
Help Lower Blood Pressure
Support Healthy Bones
Reduce Inflammation
Aid Blood Cell Formation
Small200g
Large750g
- From Rs. 699
Rs. 1,350- From Rs. 699
- Unit price
- / per
Glow Facial Kit /4x Results / Deep Cleansing, Anti- Aging & Enhances Skin’s Natural Glow | Personal Kit
297 reviews
Prime Fast Delivery
Step 1,Glow Facial Cleanser
Step 2,Glow Facial Scrub
Step 3,Glow Facial Massaging Cream
Step 4,Glow Skin Polisher
Step 5,Glow Facial Mud Mask
Step 6,Glow Facial Serum
- Rs. 4,599
Rs. 5,090- Rs. 4,599
- Unit price
- / per
Hand & Foot Glowing CREAM / Formulated With Multi-Vitamins & Glowing Agents, Moisturizes, Soothes & Improves Skin Texture, Makes Skin Soft & Glowing
53 reviews
Prime Fast Delivery
Re-hydrates dry skin
Moisturize soothes and softens skin
It gives radiant, glowing skin
Improves skin texture
Makes skin smooth
Restores and nourishes the skin
Non-irritating formula
100ml
- Rs. 899
Rs. 1,000- Rs. 899
- Unit price
- / per
Rosemary Essential Oil – Best Antiseptic Skin Tonic
49 reviews
Prime Fast Delivery
Good for your Skin Health
May Improve Brain Health
Stress Relief
Controls Acne
May Reduce Joint Inflammation
Reduce Pain
Stimulate Hair Growth
Repels Certain Bugs
May increase Circulation
Consult with Doctor if you have any Skin Issue
20ml
100ml
- From Rs. 960
Rs. 1,065- From Rs. 960
- Unit price
- / per
Chia Seeds / چیا سیڈز / High in Fiber, Protein & Aid in Weight Loss / تخم میکسیکو
80 reviews
Prime Fast Delivery
Help in Weight Loss
Super high in antioxidants
Got an impressive amount of fiber
Rare source of omega-3 fatty acids
Need calcium? Chia’s got it!
Solves Skin Related Issues
Small250g
Large800g
- From Rs. 1,699
Rs. 1,830- From Rs. 1,699
- Unit price
- / per
Sea Buckthorn Powder – Shop now for a healthy life style, Boosts immunity, Improves eye sight ,Prevents heart disease – 100% pure organic
8 reviews
Prime Fast Delivery
Treat stomach or intestinal problems
Improve blood pressure or blood cholesterol
Prevent or manage blood vessel or heart disease
Complement cancer treatment
Boost immunity and prevent infections
Treat obesity
Improve symptoms of cirrhosis
Improve eyesight or dry eyes
Treat respiratory problems such as asthma, colds, and pneumonia
Gross Weight:190gm
Net Weight:130gm
- Rs. 1,199
Rs. 1,332- Rs. 1,199
- Unit price
- / per
Moringa Powder 160g - Wellness in Every Spoon , Nature's Multivitamin (small)
52 reviews
Prime Fast Delivery
Boost Immune System
Skin Nourishment
Improve Digestive System
Fights Diabetes
Protects Liver
Control Blood Level
Anti-oxidant Property
Lower Cholesterol
Strong Bones
Great For Skin & Hair
Better Kidney Function
Better for Heart Health
Consult with Doctor if you have any Issue
Gross Weight: 220g
Net Weight: 160g
- Rs. 1,265
Rs. 1,405- Rs. 1,265
- Unit price
- / per
DESI GHEE / دیسی گھی / The Natural Way to Strengthen Body, Mind, Bones , and Heart Health.
125 reviews
Prime Fast Delivery
Better for Heart Conditions
Strengthens Immunity
Minimizes the risk of diseases
Helps in Bone Development
Good source of energy
Wonderful effects on skin
Makes hair stronger
Reduces weight
1050ML Approx
- Rs. 3,999
Rs. 4,438- Rs. 3,999
- Unit price
- / per


![Red Onion Oil 🧅 Reduces Hair Fall & Accelerates Hair Regrowth [پیاز کا تیل].. Trending.... 🔥 - ChiltanPure](http://chiltanpure.com/cdn/shop/products/red-onion-oil-reduces-hair-fall-amp-accelerates-hair-regrowth-piaz-ka-til-trending-394813_165x.jpg?v=1707464619)
















