Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

ناریل: طاقت، توانائی اور خوبصورتی کا ضامن

ناریل: طاقت، توانائی اور خوبصورتی کا ضامن - ChiltanPure

ناریل قدرت کی طرف سے انسانوں کو دیا ہوا ایک ایسا تحفہ ہے کہ جس کے بے شمار فوائد ہیں۔اس لیے اسے جادوئی پھل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پھل قدرتی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے بہت شفا رکھی ہے۔

ناریل کو آپ کی جلد، بال اور مسکراہٹ کا مثالی حلیف ہونے کے سبب امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ یہ بڑھاپے کو دور کرنے، سیاہ حلقوں کو ختم کرنے، جلد کو نرمی بخشنے اور دانتوں کو سفیدی عطا کرنے والا قدرت کا انمول تحفہ ہے۔

فائبر سے بھرپور ناریل میں غذائی فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ خون میں شکر کے اخراج کی رفتار کو سست کرتا ہے اور اس گلوکوز کو خلیات میں منتقل کرکے توانائی میں بدل دیتا ہے۔ یہ لبلبے پر دباؤ کم کرکے شوگر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم کرتا ہے، فائبر سے بھرپور غذا نظام ہاضمہ کو بھی بہتر کرکے قبض جیسے مرض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

بڑھاپے سے بچائے: ناریل میں موجود اجزا جسم پر عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور اس رفتار کو سست کرکے درمیانی عمر میں بھی شخصیت کو جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

توند کی چربی سے نجات: ناریل پیٹ اور کمر کے ارگرد جمع ہوجانے والی خطرناک چربی کو کم کرنے کے لیے بھی بہترین پھل ہے، توند کی چربی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے جس سے متعدد امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ روزانہ 200 گرام ناریل کھانا محض 12 ہفتے میں جسمانی وزن اور توند کی چربی کو نمایاں حد تک کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جسمانی توانائی بڑھائے: ناریل چربی گھو گھلا کر جسمانی توانائی بڑھانے میں مدد دیتا ہے، یہ بے وقت بھوک لگنے سے بھی تحفظ فراہم کرنے والا پھل ہے۔ جو لوگ اکثر ناریل یا کھوپرا کھاتے ہیں، وہ کئی گھنٹے تک کچھ کھائے بغیر اپنے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جسم میں پانی کی کمی سے بچائے: ناریل میں موجود پانی میں ایسے الیکٹرولیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں پانی کی مقدار مستحکم رکھنے میں مدد دیتے ہیں، گرم موسم میں جسمانی طور پر زیادہ سرگرم رہنے والوں کو ناریل کے پانی کو اپنی غذا کا حصہ بنالینا چاہئے۔

پیشاب کی نالی میں سوزش کا خطرہ کم کرے: ناریل میں موجود قدرتی طور پر سکون پہنچانے والی خصوصیات پیشاب کی نالی میں انفیکشن کے علاج میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، یہ پیشاب کی مقدار بڑھا کر قدرتی طور پر انفیکشن کا خاتمہ کرتا ہے۔

معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کنٹرول کرے: ناریل کا پانی معدے میں تیزابیت اور سینے میں جلن کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

منہ کی صحت کے لیے موثر: ناریل کا پانی منہ میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے جس سے سانس میں بو کا مسئلہ کم ہوتا ہے جبکہ دانتوں کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔

صحت مند ہڈیاں: ناریل کو کھانا معمول بنانا صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما کی معاونت کرتا ہے، یہ جسم کی کیلشیئم اور مینگنیز جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے جس سے ہڈیوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے، یہ ہڈیوں کے بھربھرے پن کا خطرہ کم کرتا ہے۔

خون کی گردش بڑھائے: ناریل کھانے کی عادت جلد میں آکسیجن کی مقدار بڑھاتی ہے اور خون کی گردش بہتر کرتی ہے، جسمانی خلیات کو اپنے افعال کے لیے مناسب مقدار میں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

ناریل کے تیل کے فوائد:

رات کو سونے سے پہلے استعمال: یہ جادوئی روغن انسانی جلد کو غذا فراہم کرنے اور اس کو نرم بنانے کی قدرت رکھتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے چند ناریل کے تیل کے چند قطرے چہرے پر لگانے سے آپ کی جلد صبح سو کر اٹھنے پر نرم، مرطوب اور بارونق ہو گی۔

سیاہ حلقوں کا خاتمہ: ناریل کا تیل ''فیٹی ایسڈ'' سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ جلد کو مرطوب اور نرم بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ آنکھوں کو سُرخ ہونے اور پپوٹوں کو سُوج جانے سے روکتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن ای جلد کے تلف شدہ خلیوں کے علاج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ چند قطرے ناریل کا تیل تھوڑے سے روغنِ بادام کے ساتھ ملا کر آنکھوں کے گرد لگانے سے سیاہ حلقوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

ہاتھوں کی صحت: ناریل کا تیل ہاتھوں کی جلد کو مرطوب رکھنے اور ان کی صحت برقرار رکھنے کے واسطے اہم عامل کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں وٹامن اے اور ای کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ چند قطرے ناریل کا تیل لے کر اپنے دونوں ہاتھوں پر مساج کریں، اس سے فوری نتیجہ سامنے آئے گا۔

پلکوں اور بھنوؤں کی دیکھ بھال: ناریل کا تیل پلکوں اور بھنوؤں کے بالوں کو غذا فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کو مسکارے کے کسی صاف بُرش کے ذریعے سونے سے قبل پلکوں اور بھنوؤں پر لگائیں تا کہ سونے کے دوران یہ تازہ دم ہو جائیں۔

بالوں کو مونڈنے کے بعد استعمال: بلیڈ سے بال مونڈنے کے بعد لگانے والی جو کریمیں بازار میں موجود ہیں وہ کافی مہنگی ہوتی ہیں اور ان میں بہت سے کیمیائی مواد بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان کریموں کے بدلے چند قطرے ناریل کا تیل پنڈلیوں اور بغلوں کے نیچے لگانے سے وہاں کی جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی۔

پھولی ہوئی رگوں کا علاج: اگر آپ پنڈلیوں پر پُھولی ہوئی رگوں کے مسئلے سے دوچار ہیں تو روزانہ پابندی کے ساتھ تھوڑا سا ناریل کا تیل لے کر اپنی پنڈلیوں پر مساج کریں، یہ اس مسئلے کا قدرتی علاج ہے۔

ناخنوں کی حفاظت: ناریل کے تیل کی تھوڑی سی مقدار لگا کر نرم ناخن حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے مساج سے ناخنوں کی نشو نما کا عمل سرگرم ہو جاتا ہے اور ناخنوں کے گرد سخت گلٹیوں کے ابھرنے کو روکا جا سکتا ہے۔

چربی کے جماؤ اور جلد کی پھٹن سے حفاظت: ناریل کا ریل خون کی گردش کو فعال بناتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی تہہ میں جمع ہونے والی چربیوں سے بھی چھٹکارہ دیتا ہے جس سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔ ناریل کے تیل کو روزانہ جسم کے ان مقامات پر لگائیے جہاں پر پھٹن یا چربی کا جماؤ ظاہر ہوتا ہو۔ اس کے بعد کچھ دیر مساج کیجیے تا کہ تیل جلد کی گہرائی میں پہنچ جائے۔ کچھ ہی عرصے میں آپ کو نمایاں بہتری نظر آئے گی۔

دانتوں کی سفیدیَ ناریل کا تیل دانتوں کو سفید بنانے میں مددگار ہوتا جب کہ یہ منہ کے مختلف انفیکشن کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کو بائی کاربونیٹ سوڈے کی کچھ مقدار کے ساتھ ملا لیں تا کہ دانتوں کے لیے ایک قدرتی منجن فراہم ہو جائے جو ہفتے میں ایک یا دو بار استعمال کے نتیجے میں آپ کو سفید دانتوں کا مالک بنا دے گا۔

بالوں کے لیے کنڈیشنر: بالوں کو دھونے کے بعد ان پر ناریل کا تیل لگانے سے اُس نقصان کی تلافی ہو جاتی ہے جو کیمیائی مواد پر مشتمل اشیاء سے، دُھوپ سے اور ہیئر ڈرائیر کے استعمال سے بالوں کو پہنچتا ہے۔

ہونٹوں کا لیپ: ناریل کا تیل ہونٹوں کے لیپ کا نعم البدل ہے۔ یہ ہونٹوں کی سطح پر مردہ خلیوں سے نجات حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس کو نرم و چمک دار بنا دیتا ہے۔

مَسّوں کا علاج: روزانہ ناریل کے تیل کی کچھ مقدار اپنے چہروں کے اُن مَسّوں پر لگائیے جو یک دم چہرے پر ظاہر ہو جاتے ہیں۔ اس عمل کو ان مسوں کے مکمل طور پر غائب ہو جانے تک دُہرائیے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items