Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

نیرولی کا تیل: حجلہ عروسی کا سکون

نیرولی کا تیل: حجلہ عروسی کا سکون - ChiltanPure

نیرولی کا درخت سدا بہار ہوتا ہے۔ پتے چمکدار گہرے سبز اور سفید پھول ہوتے ہیں۔ اس درخت پر پھول کھلنے کے دو موسم آتے ہیں، جب غنچے چنے جاتے ہیں۔ ایک مئی میں اور دوسرا اکتوبر میں۔ اس درخت کا تعلق مشرق بعید سے ہے لیکن یہ بحر روم کے خطہ سے خوب ہم آہنگ ہو چکا ہے۔ نیرولی کا تیل تیار کرنے والے بڑے ممالک میں اٹلی، تیونس، مراکش، مصر، امریکہ اور بالخصوص فرانس ہیں۔ اس تیل نیرولی پرتگال بھی کہا جاتا ہے۔ یورپ میں نارنگی کے تیل کو نیرولی آئل کہا جاتا ہے۔ اور یہ نام اٹلی کی شہزادی ۔۔۔ پرنسس آف نیرولا کی نسبت سے ہے۔ اسے یہ خوشبو بہت پسند تھی۔ مالٹے کے پھولوں کو یورپ میں دلہنوں کے ہاروں اور حجلہ عروسی کی آرائش میں استعمال کیا جاتا تھا۔ تا کہ جب نوبیاہتا جوڑا اپنے بستر پر آئے تو اعصاب پرسکون رہیں۔ نیرولی کا تیل اروما تھراپی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

نیروولی آئل کے صحت سے متعلق فوائد نیرولی کا تیل اینٹی ڈیپریسنٹ اور اینٹی سیپٹک ہوتا ہے۔ یہ جلد کی تازگی، دردوں کا خاتمہ، ہائی بلڈ پریشر اورلیبر پین،قبل از وقت سنڈروم، سوزش، جسمانی تناؤ اور اضطراب وغیرہ کے امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔

کاسمیٹکس مصنوعات: نیروولی کے تیل کو آجکل کاسمیٹکس میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔خاص طور پر جسمانی لوشن میں اسکا استعمال عام ہے۔ کیونکہ اس میں پائے جانے کیمیائی اجزا جلد کو تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Essential Life

ذہنی دباؤ اور اضطراب: جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ اس تیل کو اروما تھراپی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نیرولی کی پھولوں اور اس کے تیل کی خوشبو ذہنی دباؤ کو ختم کرنے اور اضطرابی کیفیت کو کم کرنے میں لاجواب ہے۔

ہائی بلڈ پریشر: ہائی بلڈ پریشر کو بھی اس سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو جب اسکی خوشبو سنگھائی جاتی ہے تو اس کیفیت نارمل ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

جلد کی حفاظت: نیرولی کے تیل کو جلد حفاظت کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔ اس کے تیل میں شامل کیمیائی اجزا جلد کو نہ صرف نرم و ملائم رکھتے ہیں بلکہ اس کی قدرتی نمی کو یہ بحال کرتا ہے اور اسے پھر برقرار بھی رکھتا ہے۔ جلد پر پائی جانے والی خشکی کو یہ ختم کر دیتا ہے۔

کیل مہاسوں کا خاتمہ: نیرولی کے تیل کا اگر متاثرہ جگہوں پر مساج کیا جائے تو کیل مہاسے ہمیشہ کیلئے ختم ہو جاتے ہیں۔ بلکہ جلد میں پائی جانے والی جلن بھی ختم ہو جاتی ہے۔

دوروں کا علاج: غشی اور مرگی جیسے دوروں کا بھی علاج نیرولی کے تیل میں۔ قدیم زمانے کے طبیب اس کے تیل کی خوشبو مرگی کے دورے میں مریض کو سنگھایا کرتے تھے۔

سانس کے امراض: نیرولی کا تیل سانس کے امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اروما تھراپی میں اس کی خوشبو سے سانس کو ہموار کرنے میں مدد لی جاتی ہے۔ اس کی خوشبو سے مریض کو افاقہ ہوتا ہے اور سانس میں پائی جانے والی دشواری ختم ہو جاتی ہے۔

Essential Life

ہائی بلڈ پریشر: نیرولی کا تیل سی ہائی بلڈ پریشر اور بلند تناؤ کی کیفیت پر کنٹرول پایا جا سکتا ہے۔ یہ اعصابی نظام پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے۔ سانس اور دل کی ڈھرکن کو نارمل کرتا ہے۔

لیبر پین میں افاقہ: ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا کہ خواتین کو درد زہ میں اس کی خوشبو بہت افاقہ دیتی ہے۔

جلدی سوزش: جلدی خارش اور سوزش میں نیرولی کا تیل موثر علاج ہے۔ اسے متاثرہ حصے پر لگایا جائے تو چند روز میں ہی مثبت نتائج برآمد ہو تے ہیں۔یہ جلد کی اندرونی سوزش میں آرام پہنچاتا ہے۔

جلد کی تازگی: نیرولی کا تیل جلد کو ترووتازہ رکھتا ہے۔ اگر نہاتے وقت اس کے تیل کے چید قطرے پانی میں شامل کر لیے جائیں تو اس سے جلد کی تازگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

جسمانی مساج: نیرولی کا تیل جسم کی مالش یا مساج کیلئے ایک لاجواب تیل ہے۔ یہ نہ صرف جلد کو اندرونی اور بیرونی طور پر صاف اور شفاف بنا دیتا ہے بلکہ اس سے دن بھر کی تھکاوٹ فوراً ختم ہو جاتی ہے۔

پر سکون نیند: اگر رات کو رومال یا روئی پر لگا کر اسے سرہانے رکھ دیا جائے تو اس کی بھینی بھینی خوشبو آپ کو روات بھر پرسکون نیند کے مزے دے گی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

نیرولی کے تیل اور اس سے متعلق معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items