روغن ہو ہوبا کے طبی فوائد
روغن ہو ہوبا کے طبی فوائد
ہوہوبا شمالی امریکہ کا ایک پودا ہے۔ یہ جنوبی کیلیفورنیا، ایریزونا اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے۔ شمالی امریکہ کے مقامی باشندے ہوہوبا آئل کیل مہاسوں سے لے کر سن برن تک برسوں سے استعمال کرتے آ رہے ہیں۔ کیونکہ یہ آئل ایسے پودوں سے نکلنے والا ایکسٹریکٹ ہے جو انسانی جِلد کے اسٹرکچر سے ملتا جلتا ہے یعنی ہوہوبا ا ٓئل ہماری جلد کی ساخت کے جیسا ہی ہے یا انسانی جلد کی رطوبت جیسا ہی ہے۔اسی لیے یہ آپ کی جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے اور کیل مہاسے ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
آخر لوگ ہمار ا چہر ہ ہی تو دیکھتے ہیں‘ یہ لائن کسی اشتہار کی تھی، لیکن سچ یہی ہے کہ خواتین اپنے چہرے کو دلکش و جاذب بنانے کیلئے کئی جتن کرتی ہیں، اپنی جلد کی خوبصورتی کیلئے ہزار ہا تجربات کرتی ہیں اور بہت سی ایسی پروڈکٹس بھی استعمال کرتی ہیں، جن پر لکھا ہوتاہے کہ اس میں ہوہوبا آئل شامل ہے۔ اسی لیے ہم نے سوچا کہ اس آئل کے فوائد کے بارے میں آپ کو بتایا جائے۔
٭ ہوہوبا آئل موئسچرائزر کے طورپر کام کرتے ہوئے جلد کو تمام دن نمی فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو اس کے چند قطرے صبح یا شام ہاتھو ں پر لے کر مل لیں، یہ سارا دن یا ساری رات آپ کی جِلد کی ٹون کو بیلنس رکھے گا۔
٭ حساس جلد کیلئے بھی یہ بہترین لوشن ہے۔
٭ بالوں میں لگایا جائے تو خشکی دور کرتا ہے اور بالوں میں چمک لاتا ہے۔
٭ سرد موسم میں یا سرد علاقوں کے لوگوں کی ایسے موسم میں ہاتھ، ہونٹ اور چہرے کی جلد مرجھا جاتی ہے۔ اکثر خواتین میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ شدید سرد موسم میں اپنے ہاتھوں اور چہرے کی جلد کونرم اور تروتازہ رکھنے کیلئے ہوہوبا آئل سے بہتر کوئی تیل نہیں ہے۔
٭ ہونٹوں کو نرم رکھنے کے لئے روغن ہوہوبا کا استعمال لاجوب ہے۔ اگرچہ زیتون اورارنڈی کا تیل اور کوکوبٹر کا استعمال بھی ہونٹوں میں نرمی لاتا ہے۔ لیکن ہوہوبا آئل ہونٹوں میں قدرتی تازگی اور نرماہٹ لاتا ہے۔
٭ لمبے خوبصورت مضبوط اور گھنے بال تمام خواتین کا خواب ہوتے ہیں۔ اپنے بالوں کی کیئر کو اولین ترجیح بنا کر آپ بھی لمبے اور خوبصورت بال حاصل کر سکتی ہے۔ کچھ بنیادی اقدامات جیسا کہ بالوں کو زیادہ درجہ حرارت سے محفوظ رکھنا، مناسب وقفے سے بالوں کو ٹرم کروانا، ایسے شیمپو جو سر کی جلد اور بالوں کو خشک کرنے کا سبب بنے ان سے اجتناب کرنا اور سب سے اہم یہ کہ بالوں میں اچھے اور معیاری ہیئرآئل سے مساج کرنا بالوں کا کھویا ہوا حسن واپس لوٹا سکتے ہیں۔ ہیئرآئل بالوں کو جڑ سے سر تک غذائیت فراہم کرکے ان کی نشوونما میں اضافہ، جڑوں کی مضبوطی اور بال ٹوٹنے اور گرنے کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ایسے تیل جن میں کیراٹن پروٹین موجود ہو بالوں کے متاثرہ حصوں کی مرمت اور بحالی کا کام کرتے ہیں۔
بازار میں ایسے بھی بہت سے ہیر آئل دستیاب ہیں جن میں کولیجن پروٹین، ویٹ پروٹین اور وٹامن بی 7 موجود ہوتے ہیں یہ بالوں کو مضبوطی فراہم کرتے اور تیزی سے نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔ یہ تیل ان بالوں کے لئے بہترین ہیں جو کمزور اور روکھے ہوں اور جنہیں زیادہ والیوم کی ضرورت ہو۔
بہت سے ہیئر آئل بالوں کی کنڈیشننگ کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں موجود قدرتی اجزاء بالوں کا روکھا پن دور کرکے انہیں نرم و ملائم اور چمکدار بناتے ہیں۔ اگر آپ کے بال پتلے اور کمزور ہیں اور آپ کسی اچھے ہیئر آئل کی تلاش میں ہیں تو اپنے بالوں کے لئے ایسے آئل کا انتخاب کریں جس میں وٹامن اے، بی 5، ایف اور بائیوٹن موجود ہو یہ گرتے بالوں کی روک تھام اور نئے بالوں کی افزائش کے ذریعے بالوں کو مضبوط اور گھنا بناتے ہیں۔
ایسے ہی کسی تیل کی اگر آپ کو تلاش ہو تو ہوہوبا تیل سے بہتر پھر کوئی تیل نہیں، جو آ پ کے بالوں میں نمی اور چکنائی کو بحال کر کے انہیں نرم و ملائم اور چمکدار بنانے میں مدد دیتا ہے۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.