Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

آڑو صحت اور خوبصورتی دونوں کیلئے

آڑو صحت اور خوبصورتی دونوں کیلئے - ChiltanPure

موسمِ گرما پریشان کُن موسم جبکہ اس موسم کے پھل صحت بخش اور خوبصورتی کے لیے بے شمار فوائد کے حامل ہوتے ہیں، انہی پھلوں میں ایک چھوٹا سا، کھٹا میٹھا لذیذ پھل آڑو بھی ہے جو انسانی مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید اور خوبصورتی میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔

ماہرین غذ ائیت کے مطابق آڑو کی ٹھنڈی تاثیر جسم میں گرمی کی شدت کم کرتی ہے، آڑو کی 100 گرام مقدار میں 39 کیلوریز پائی جاتی ہیں، گرمیوں میں آڑو کو بطور سلاد یا بطور اسنیک کھانے کے سبب آنکھوں کی بینائی اور معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے اور لو لگنے کے سبب بھوک نہ لگنے کا علاج بھی ممکن ہوتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق کیلوریز میں نہایت کم اور فائبر سے بھرپور آڑو میں وٹامن اے، کے، ای، فولیٹ، کولین، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے، اس میں موٹاپے اور جسم میں سوزش یعنی’انفلامیشن‘ سے بچاؤکی خاصیت موجود ہوتی ہے۔

آڑو کے صحت اور خوبصورتی پر کرشماتی فوائد جان کر آپ بھی آج ہی سے اسے باقاعدگی سے اپنی غذا کا حصہ بنا لیں گے:

وٹامن اے حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کے لیے سردیوں میں صرف گاجر ہی نہیں بلکہ گرمیوں کے پھل آڑو سے بھی مدد لی جا سکتی ہے کیونکہ آڑو بینائی بہتر بنانے کے لیے مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، آڑو وٹامن اے سے لبریز ہوتا ہے جس سے کمزور آنکھوں کی بینائی بڑ ھانے میں مدد ملتی ہے۔

قلب کے لیے مفید

آڑو میں فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، یہ جسم میں خراب کولیسٹرول کے مواد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے استعمال سے قلبی نظام بہتر طریقے سے اپنا کام انجام دیتا ہے جس کے نتیجے میں دل متعدد شکایات سے محفوظ رہتا ہے اور آڑو مثبت کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے اور منفی کولیسٹرول کو فائبر کی مدد سے گھٹاتا ہے، دل کی صحت برقرار رکھنے یا صحیح بنانے کے لیے روزانہ 3 سے 4 آڑو کھانا مفید ہیں۔

خون پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے

آڑو میں قدرتی طور پر خون بنانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، آڑو جسم میں خون کی پیداوار بڑھاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی جسم میں موجود مضر صحت مواد سے لڑنے اس کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جِلد کے لیے نہایت مفید پھل

وٹامن سی، اے اور ’فائٹونیوٹریٹیئنٹ‘ کا مجموعہ صاف، صحت مند جِلد کو یقینی بناتا ہے، آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس عُمر بڑھنے کے عمل کو بھی سست کرتے ہیں لہٰذا موسم گرما میں روزانہ کی بنیاد پر آڑو کو اپنی غذا میں شامل کر لیں، آڑو کھانے کے سبب جِلد صاف اور ایکنی سے پاک ہو جائے گی۔

آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کے لیے بھی نہایت مفید پھل ہے۔

موٹاپے سے نجات

وزن کم کرنے کےخواہاں افراد اسے بطور سلاد استعمال کر کے اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں کیوں کہ یہ کیلوریز میں کم اور غذائیت سے بھر پور پھل ہے، ڈائیٹنگ کے دوران آڑو کھانے سے انسان کمزور ہوئے بنا جسم میں موجود اضافی چربی سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔

آڑو کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے دیگر مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق آڑو کے پتوں کا جوشاندہ پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔

آڑو معدے کو طاقت دیتاہے اور قبض کی شکایت دور کرتا ہے، گرمی کے بخار میں مریض کو آڑو کھلانے طبیعت دنوں میں سنبھل جاتی ہے۔

وٹامن سی اور مفید اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث آڑو کینسر سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ1 میں ریشے کی بھرپور مقدار کے باعث آڑو خون میں شوگر کی سطح کم کرتا ہے اور ذیابیطس ٹائپ2 میں بلڈ شوگر میں لیپڈز اور انسولین کی سطح میں بہتری آتی ہے۔

صحت مند جلد ،بالوں، ناخنوں، توانائی میں اضافے اور وزن کمی کے لیے آڑو بے حد مفید پھل ہے۔

آڑو بیماریوں کے سبب ہونے والی موت کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے جبکہ جگر کی صحت کے لیے مفید پھل ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items