Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

بند گوبھی: چھاتی کے کینسر کا قدرتی علاج

بند گوبھی: چھاتی کے کینسر کا قدرتی علاج - ChiltanPure

بند گوبھی بھی پھول گوبھی کی طرح ہمارے ملک کی ایک عام سبزی ہے، جسے نہ صرف پکا کر کھایا جاتا ہے بلکہ کچا سلاد کی طرح زیادہ کھایا جاتا ہے۔ جبکہ یہی اس کے استعمال کا صحیح طریقہ بھی ہے، بند گو بھی سے بنا رائتہ بھی نہایت شوق سے کھایا جاتا ہے۔کچی بندگوبھی کا ذائقہ کافی لذیذ ہوتا ہے۔بندگوبھی کا پودا اگرچہ پھول گوبھی جیسا ہوتا ہے لیکن یہ ایک قسم کا ساگ ہے۔ اس میں پھول نہیں آتے بلکہ اس میں تہہ در تہہ پتے لپٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ نرم نرم پتے گیند کی طرح گول ہو جاتے ہیں۔

فرانس کے لوگ بند گوبھی کو گوشت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔جب کہ روس میں بند گوبھی کا سوپ بناکر پیا جاتا ہے۔ جرمنی میں لوگ بندگوبھی کو سرکہ کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔ برطانیہ کے لوگ بند گوبھی کو خشک میوے اور سیب کے ساتھ ملاکر سلاد کے طور پر کھاتے ہیں۔ غرض دنیا بھر میں بندگوبھی کو انسانی غذا میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ بند گوبھی کا شمار ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے استعمال سے متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں اور کئی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

بند گوبھی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: بند گوبھی کی افادیت پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں کیلوریز کی مقدار بہت کم جبکہ پروٹین، فائبر، وٹامن کے، وٹامن سی، فولیٹ، وٹامن بی، کیلشیم، فولادم سلفراور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے، اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں۔

بند گوبھی کے طبی فوائد: قدیم آئرلینڈ کے لوگ اس کے پتوں کو گلے میں باندھنے کے لئے استعمال کرتے تھے ان کا خیال تھا کہ بندگوبھی کے پتے باندھنے سے گلے کی سوزش اور درد کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

کینسرسے بچاؤمیں معاون: ذائقے میں میٹھی اور تہہ در تہہ پتوں پر مشتمل بند گوبھی کے باقاعدہ استعمال سے کینسر سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، اس میں شامل لیوپیول، سنگرین اور سلفر جیسے اجزاء کینسر کا سبب بننے والے ٹیومر کی نشونما کو روک دیتے ہیں، تحقیق کے مطابق چھاتی کے کینسر کا شکار خواتین کی خوراک میں بند گوبھی کا خصوصاً استعمال کرنا سود مند ثابت ہوتا ہے۔

وزن میں کمی کا سبب: بند گوبھی ڈائیٹنگ کرنے والے افراد کے لیے نہایت مفید غذا ہے، یہ بغیر کولیسٹرول اور کم کیلوریز کے سبب وزن گھٹانے میں مدد فراہم کرتی ہے، ایک کپ پکی ہوئی بند گوبھی میں صرف 33 کیلوریز جبکہ کچی بند گوبھی میں اس سے بھی کم کیلوریز پائی جاتی ہیں، اس سبزی میں چکنائی کی مقدار انتہائی کم جبکہ فائبر کی مقدار اچھی خاصی پائی جاتی ہے جو کہ وزن گھٹانے کے لیے مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

مسوڑھوں کے لئے مفید: گوبھی مسوڑھوں کے لئے مفید تسلیم کی جاتی ہے۔ یہ بلغم کو بننے سے روکتی ہے۔ یہ خون صاف کرنے والی بہترین سبزیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ پھوڑے پھنسیوں اور بواسیر میں یہ فائدہ بخش ہے۔ ادرک کے ساتھ استعمال کرنے سے یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

غریب کا طبیب: بندگوبھی کو غریب کا طبیب بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک ایسی سستی سبزی ہے جو بہت سی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹروں کی تحقیقات کے مطابق بند گوبھی کو السر، جوڑوں کے درد، یرقان، جلد کے امراض اور آنکھوں کی روشنی کم ہونے کی صورت میں علاج کے ساتھ ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔

نزلہ و زکام کا علاج: نزلہ و زکام میں اس کا گرم سوپ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔بندگوبھی کو تازہ اور کچا استعمال کرنے سے زیادہ غذائیت حاصل ہوتی ہے۔ اسے ہر طرح کے سلاد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بندگوبھی کو اگر لہسن، لیموں کا رس، زیتون کا تیل اور دہی یا کریم کے ساتھ ملاکر کھایا جائے تو ایک بہترین سلاد ہے اور اس کے ذریعے بہت سی غذائیت ایک ساتھ حاصل ہو جاتی ہے۔

دماغی نشونما کے لیے بہترین غذا: بند گوبھی میں وٹامن کے اور اینتھوکینین نامی جز پایا جاتا ہے جو ذہنی صحت اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرتا ہے، بند گوبھی اعصابی نظام کو تھکنے اور تباہ ہونے سے بچانے کے علاوہ الزائمر کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔

صحت مند جِلد کی ضامن: بند گوبھی میں سلفر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، بند گوبھی کا استعمال چکنی جلد سے اضافی چکناہٹ اور دانوں کو ختم کر دیتا ہے، سلفر بالوں، ناخنوں اور جلد کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بند گوبھی میں موجود وٹامن سی اور سلفر یورک ایسڈ سے بھی بچاتا ہے۔

بلڈپریشر متوازن رکھے: بند گوبھی کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو متوازن سطح پر رکھتا ہے، اکثر اوقات طبی ماہرین کی جانب سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بند گوبھی بطور سلاد کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

قبض سے نجات: بند گوبھی کا استعمال اس میں موجود بڑی مقدار میں فائبر اور پانی کے سبب قبض سے نجات اور نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items