صحت اور تندرستی کے 8 راہنما اصول
اللہ تعالیٰ کی بے پناہ نعمتوں میں صحت و تندرستی ایک بیش بہا نعمت ہے۔ بالکل درست کہا گیا ہے کہ جان ہے تو جہاں ہے۔ اگر انسان صحت مند نہ ہو تو دنیا کی تمام رنگینیاں، دلچسپیاں، گونا گوں نعمتیں ہیچ نظر آتی ہیں۔صحت وتندرستی کے عالم میں انسان کو اس نعمت کی قدر و قیمت کا قطعی احساس نہیں ہوتا،لیکن بیمار ی،دکھ اور تکالیف جھیل کراور پھر خوش قسمتی سے بیماری سے مکمل شفا یابی پا کر اسے اس انمول اور بیش بہا نعمت کی قدر و قیمت کا احساس ہوتا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔
بہترین صحت بخش غذا کا حصول، ورزش، آرام، ذہنی اور دماغی سکون، بروقت علاج معالجہ ہماری زندگی کو پر سکون اور صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
آج ہم آپ کو صحت اور تندرستی کے چند اصول بتاتے ہیں، اگر ان پر عمل کیا جائے تو ایک صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
1۔ متوازن غذا کھائیں:
ہماری غذا صحت کو مختلف طریقوں سے متاثر کرسکتی ہے، جیسا کہ کہا جاتا ہے آپ جو کھاتے ہیں وہی آپ کی صحت ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ اگر آپ متوازن غذا کا استعمال کریں گے تو آپ صحت مند اور بیماریوں سے دور رہیں گے۔ متوازن غذا کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر چیز کو اپنی غذا میں شامل کریں جن میں وٹامنز بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ اپنے کھانے میں احتیاط برتیں۔ تلی ہوئی چیزوں یا مٹھاس کو بہت کم کر دیں۔کھانا کھاتے وقت کوشش کریں کہ کم کھائیں زیادہ کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
Essential Life
2۔ ورزش کرنا عادت بنائیں:
ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اگر انسان روزانہ دو گھنٹے کی ہلکی پھلکی ورزش کرے یا چلے پھرے تو اس سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ چلنے پھرنے سے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے جبکہ ذہنی دباؤ سے چھٹکارا ملتا ہے۔جسمانی ورزش کے لیے بہتر ہے کہ آپ گھر کی صفائی خود کریں اور لفٹ استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دیں۔ آپ کو کسی جم کو جوائن کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
3۔ دماغی صحت کو ہرگز نظرانداز نہ کریں
ہم میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں جو صرف اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھتے ہیں اور اپنی ساری توجہ صرف جسمانی صحت پر ہی دیتے ہیں۔ اگر ہماری دماغی صحت خراب ہوگی تو اس سے ہماری جسمانی صحت خود بخود متاثر ہوجاتی ہے، اگر آپ اپنی دماغی صحت کو بہتر کرنا ہے چاہتے ہیں تو اس کے لیے یوگا بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
Essential Life
4۔ ناشتہ لازمی کریں:
کمزوری سے بچنے، جسمانی اور ذہنی صحت کو تندرست رکھنے کے لیے ناشتہ ضرور کریں۔ ناشتہ نہ کرنے سے جسم نہ صرف لاغر ہونے لگتا ہے بلکہ اس کا اثر ذہنی صلاحیتوں پر بھی بڑھتا ہے جس سے آپ کی ذہنی صلاحیت ماند پڑنا شروع ہو جاتی ہے۔ اسی لیے طبی ماہرین بھرپور ناشتہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
5۔ زیادہ سے زیادہ پانی پیئں:
پانی کی اہمیت سے ہر انسان واقف ہے لیکن پھر بھی اس کو اہمیت نہیں دی جاتی۔اگرآپ روازنہ سافٹ ڈرنکس، چائے اور کافی ہی پیئں گے تو اس سے آپ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے تو اس لیے ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پیا کریں۔پانی جسم کو تروتازہ رکھتا ہے جب کہ اس سے جسم کے تمام تر نظام بھی صحیح رہتے ہیں۔پانی ہمیشہ بیٹھ کر پیئیں۔
6۔ بھرپور نیند کریں:
اللہ تعالیٰ نے رات کو سونے کے لیے بنایا ہے اور ماہرین صحت بھی کہتے ہیں کہ اگر رات کو بھرپور نیند کر لی جائے تو آپ تندرست و توانا رہیں گے۔ ہر شخص کو کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند لازمی کرنی چاہیے۔بھرپور نیند کرنے سے روزمرہ کے کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے جبکہ تھکن، چڑچڑے پن اور ذہنی دباؤ سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔ رات کے اوقات میں کی جانے والی نیند دن کی نیند سے مقابلے میں دگنا فائدہ دیتی ہے۔
Essential Life
7۔ ہاتھ اچھی طرح دھوئیں:
ہاتھ دھونا بیماریوں اور ان کے پھیلاؤ سے بچنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عام طور پر لوگوں کو نزلہ، زکام اور بخار اسی لیے ہوتا ہے کہ وہ گندے ہاتھوں سے ہی کھانا کھاتے ہیں اور بیماریاں پھیلنے کا سبب بھی گندے ہاتھ ہی بنتے ہیں۔
8۔ تمباکو نوشی سے گریز کریں:
اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ تمباکو نوشی سے دور رہیں کیونکہ تمباکو نوشی امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں۔
Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.