Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

صحت مند جِلد کیلئے ضروری وٹامنز کونسے ہیں؟

صحت مند جِلد کیلئے ضروری وٹامنز کونسے ہیں؟ - ChiltanPure

ہر انسان چاہتا ہے کہ اُس کی جِلد صحت مند ہو اور اس دور میں جِلد کی دیکھ بھال سے محبت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، پیشہ ورانہ مدد سے لے کر گھریلو علاج تک، جِلد کی دیکھ بھال کے معمولات بہتر ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں کو یقین ہے کہ اسکن کیئر ضرورت سے زیادہ اہم بن گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ نے لوگوں کی جِلد کی دیکھ بھال اور اس کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انٹرنیٹ نے عوام کو صحت مند جلد کے لیے غذائیت اور اس طرح کے اجزاء کے انفرادی فوائد کے بارے میں بڑے پیمانے پر نئے علم سے بھی روشناس کرایا ہے تاہم، ایک عام جزو جو کہ ہر جِلد کی دیکھ بھال کرنے والے کے پاس پایا جا سکتا ہے وہ وٹامن سی ہے۔

یہ وٹامن ہماری جِلد کو بہتر بنانے اور نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن یہاں ماہرین وٹامن سی کے علاوہ بھی دیگر وٹامنز کو بھی ہماری جِلد کے لیے مفید قرار دے رہے ہیں۔

آئیے ان میں سے کچھ وٹامنز پر نظر ڈالتے ہیں جنہیں آپ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور صحت مند جلد کے لیے اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں۔

صحت مند جلد کے لیے یہ ضروری وٹامنز اپنی خوراک میں شامل کریں:

صحت مند جِلد کیلئے ضروری وٹامنز کونسے ہیں؟

وٹامن اے:

وٹامن اے جِلد کے لیے ایک ضروری غذائیت ہے کیونکہ یہ کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے، کیراٹین کی پیداوار کو کنٹرول کرنے اور جِلد کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے، یہ جِلد کی شفا اور جلد کی مرمت میں بھی مدد کرتا ہے۔

وٹامن اے آلو، پتوں والی سبزیوں، انڈوں، کدو اور گاجر وغیرہ میں پایا جاتا ہے، وٹامن اے مہاسوں، ایکنی، پگمنٹیشن ، باریک لکیروں اور جھریاں جیسے مسائل کے علاج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وٹامن ای:

وٹامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جِلد پر سورج کے مضر اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ جِلد کی سوزش کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جھریوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے جس سے آپ کی جِلد جوان محسوس ہوتی ہے۔

گری دار میوے اور بیج (بادام ، اخروٹ اور سورج مکھی کے بیج) وٹامن ای کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں جسے آپ اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں، وٹامن ای کو جِلد پر کریم، لوشن اور سیرم کی شکل میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔

وٹامن بی کمپلیکس:

وٹامن بی کمپلیکس، وٹامن بی کی مختلف شکلوں کا ایک گروپ ہے (وٹامن بی -3، وٹامن بی -5، وٹامن بی -6 وغیرہ) جو آپ کی جِلد، بالوں اور یہاں تک کہ ناخن کی مجموعی صحت میں مدد اور بہتری لاتا ہے۔ یہ جسم کو ضروری فیٹی ایسڈ کو موثر انداز میں استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وٹامن بی کمپلیکس گوشت، انڈوں، مچھلی، جھینگے، گری دار میووں اور بیجوں میں پایا جاتا ہے، بی کمپلیکس وٹامنز عام طور پر تجویز کردہ وٹامن سپلیمنٹس میں سے ایک ہیں۔

وٹامن K:

وٹامن K زخموں اور جہاں سرجری کی گئی ہے ان کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے، چند مطالعات آنکھوں کے سیاہ حلقوں کے علاج میں وٹامن کے کی اہمیت کا مشورہ دیتے ہیں۔

وٹامن K دیگر اجزاء اور علاج کے ساتھ مل کر ایک خاص حد تک مسلسل نشانات، داغ اور سیاہ دھبوں کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے، یہ قدرتی طور پر پالک، سبز پھلیوں، گوبھی وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

وٹامن ڈی:

وٹامن ڈی آپ کی جِلد اور بالوں کی صحت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، یہ قدرتی غذائی ذرائع جیسے سالمن، ٹونا مچھلی اور دیگر اناج میں پایا جاتا ہے، دن میں 10 سے 15 منٹ تک اپنی جلد کو سورج کے سامنے رکھ کر وٹامن ڈی کی مناسب مقدار بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items