صندل کے حیرت انگیز فوائد
صندل جنوبی ایشیاء میں عام پائے جانے والا خوشبودار درخت ہوتا ہے جس کا تیل صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔اس درخت کی اونچائی 33 فٹ تک ہوسکتی ہے جبکہ اسے مکمل طور پر بڑھنے میں تیس سے ساٹھ سال کا عرصہ لگ جاتا ہے، جبکہ اس کی لکڑی کی مہک پرفیومز، صابنوں اور دیگر اشیاء میں عام استعمال ہوتی ہے۔ صندل کے مختلف فوائد درج ذیل ہیں۔
ذہنی بے چینی میں کمی اس کی لکڑی کو صدیوں سے مختلف مذاہب کی تقاریب میں جلایا جاتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ اس کے نتیجے میں ڈپریشن اور ذہنی بے چینی سے نجات ملتی ہے جبکہ اندر سکون ملتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ صندل کا تیل ذہنی بے چینی اور تشویش میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی مہک سونگھنا ہی سر پر مالش سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔
