فلفل دراز: مردوں کا آزمودہ دوست
فلفل دراز ایک بیل دار بوٹی کا پھل ہے۔ شہتوت کی مانند ہوتا ہے لیکن اس سے سائز میں چھوٹا ہوتا ہے۔جب یہ پھل پک جاتا ہے تو سیاہ رنگت اختیار کر لیتا ہے اور اس کی سطح کھردری ہو جاتی ہے۔ جبکہ توڑنے پر اندرسے رنگت سفید نکلتی ہے۔
ہندی میں فلفل دراز کو پپلی،عربی میں دار فلفل، فارسی میں فلفل دراز پنجابی میں مگھاں،مرہٹی میں پپلی،گجراتی میں لینڈی پیپل،بنگالی میں پیپل، لاطینی میں پیپر لونگم Pipper Longomاور انگریزی میں لانگ پیپرLong Pipper کہتے ہیں۔
فلفل دراز کی بیل درختوں کے سہارے ہوتی ہے۔پتے دو تین انچ لمبے، ڈیڑھ سے 3انچ چوڑے، چکنے اورنو کیلے پان کی طرح مگر چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔اس پودے کی جڑ کو پپلا مول کہتے ہیں۔یہ جڑیں گرہ دارسخت اور وزنی ہوتی ہیں۔ ان کی رنگت مٹیالی اورخاکستری سیاہی مائل ہوتی ہے۔
یہ پودا ہندوستان میں مدھیہ پردیش کے علاقے مالوہ، بہار، گجرات، آسام، ٹراونکور، نیپال، بھوٹان، ہماچل کی ترائی،نینی تال وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔یہ پتھر،ریت وچونا ملی زمین میں اُگتا ہے۔
فلفل دراز ہندوستانی کھانوں کا ایک بنیادی جز ہے۔نہاری کا اسے بغیر مزہ نہیں بنتا۔جبکہ دیسی علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
کیمیاوی اجزا: فلفل دراز میں سے تیل نکلتا ہے جو اڑنے والا تیل ہوتا ہے۔اس کا اہم جزو لکلائیڈ پائیرین ہے، جبکہ نشاستہ اور دیگر مرکبات بھی پائے جاتے ہیں۔
فلفل دراز کے طبی فوائد:
بھوک نہ لگنا: فلفل دراز بھوک نہ لگنے و بد ہضمی میں نہایت مفید ہے۔ اس کا سفوف ایک گرام،گڑ دو گرام،کھانا کھانے کے بعد لینا نہایت مفید ہے۔
پیٹ درد: قدیم زمانہ سے ہی فلفل دراز پیٹ درد کے لئے استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ دس گرام فلفل دراز،سونٹھ دس گرام،کا سفوف بنالیں اور ان کے برابر گڑ ملاکر دو گرام استعمال کریں۔
بے ہوشی: بے ہوشی، دورے، مرگی کی صورت میں فلفل دراز شہد کیساتھ مریض کو چٹائیں تو وہ ہوش میں آ جائے گا۔ فلفل دراز ایک گرام اورشہد تین گرام ملاکر چٹانا مفید ہے۔
کھانسی، بخار: بچوں کے موسمی بخار،کھانسی،دمہ اور قے کو دور کرنے میں نہایت مفید ہے۔تھوڑا سے سفوف شہد میں ملا کر استعمال کرنا نہایت مفید ہے۔ دمہ،کھانسی،ہچکی،گلے کی خراش کو بھی آرام آجائے گا۔
بچوں کے دست: بخار،دست،اُلٹی،زکام،کھانسی میں مفید ہے۔یہ بچوں کیلئے کامیاب نسخہ ہے۔خوراک ایک سے دو رتی شہد یا ماں کے دودھ کیساتھ ملا کر دیں۔جبکہ یہ بچوں کے معدے کو بھی تقویت دیتا ہے اور نظام ہضم کو درست کرتا ہے۔
فیملی پلاننگ: فلفل دراز،بابڑنگ،سہاگہ بریاں برابر لے کر سفوف بنا لیں۔ایک گرام کی خوراک صبح و شام گائے کے دودھ کے ساتھ ایام میں یا ایام کے تین یا پانچ دنوں میں عورت استعمال کرے گی تو اس سے حمل نہ ہو گا۔
کمر کی طاقت: فلفل دراز معدہ اور کمر کو قوت دیتی ہے اور اعضائے شکنی میں گرمی پیدا کرتی ہے۔جن کی کمر کے مسلزکمزور ہوں انہیں اسکی معجون کھلائی جاتی ہے۔
بے خوابی کا علاج: نیند لانے کے لئے اسکو استعمال کرنے کا ایک نسخہ شہرت رکھتا ہے۔ کہ ایک ماشہ فلفل دراز پوڈر میں چینی ملا کر دن میں تین بار چاٹا جائے تو انسومینیا کی بیماری کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
قوت باہ: فلفل دراز عرصہ دراز سے قوت باہ کیلئے بھی استعمال ہوتا آ رہا ہے۔یہ مقوی دماغ‘ مقوی معدہ اور محرک باہ، اخراج بلغم کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے،اطبا اسکی معجون بنا کر قوت باہ بڑھانے کے لئے ستعمال کراتے ہیں۔کیونکہ ضعف باہ میں اسکو نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.