کاجو: ڈپریشن کا قدرتی علاج
مشرقی برازیل سے تعلق رکھنے والا اور آم اور پستے کے خاندان ’ایناکارڈی سیسی‘ کا یہ درخت اب برازیل کے علاوہ نائیجیریا، تنزانیہ، موزمبیق اور کینیا میں وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔ جبکہ اب یہ ہندوستان، سری لنکا اور دیگر ممالک میں بھی کاشت کیا جاتا ہے۔
اس کے درخت 30سے 40فٹ کے لگ بھگ اونچے ہوتے ہیں۔ کا جو کے پھل چھوٹے چھوٹے گولائی میں ہوتے ہیں۔ کاجو کا چھلکا نہایت نازک ہوتا ہے۔ سوکھنے پر پھل خود بخود علیحدہ ہو جاتے ہیں اور ان کے اندر سے دو بیجوں کی صورت میں کا جو نکلتا ہے۔
یہ بادام سے بھی زیادہ لذید ہوتا ہے۔ کاجوکے درخت میں نومبر سے فروری تک پھول لگتے ہیں اور پھل مارچ سے مئی تک پکتا ہے۔ درخت سے کاجو جو گر جا تے ہیں انہیں چن لیا جاتا ہے۔
ایک درخت سے 20 پونڈ سے 30 پونڈپختہ ہو کر کاجو گرتے ہیں۔ مگر کئی درخت ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے پچاس پچاس پونڈ تک کاجو حاصل ہوتے ہیں۔ کھانے کے لائق بنانے کے لئے کاجو کو گرم ریت یا لوہے کی کھلی کڑاہیوں میں یامٹی کے برتنوں میں بھونا جا تا ہے۔ اس کا چھلکا اتار دیا جاتا ہے اور مغز کے اوپر کی بھورے رنگ کی تہہ بھی اتار دی جاتی ہے۔
کاجو کی برفی بنائی جاتی ہے جو برصغیر کی ایک پسندیدہ مٹھائی ہے جو بہت لذیذ ہوتی ہے۔ کاجو چاہے نمک کے پانی میں بھونے ہوئے ہوں یا نمک مرچ کے ساتھ تلے ہوئے بہت مزیدار ہوتے ہیں۔کاجو کو ہر سالن میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اور چھوٹے چھوٹے ٹکرے کرکے سلاد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔گاجر اور ادرک کے شوربے کو کاجو ڈال کر گاڑھا کیا جاسکتا ہے۔انہیں تر کاری اوربریانی میں بھی ڈالا جاتا ہے۔اسے اعتدال کے ساتھ یعنی5 کاجو روزآنہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کاجو میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: ایک کلو مغز کاجو میں ایک ہزار یونٹ وٹامن اے،ایک ہزار 9 سو یونٹ وٹامن بی 2،اچھی مقدار میں نکو ٹینک ایسڈ اور پانچ ہزار نو سو ساٹھ یونٹ کلو ریز ہوتے ہیں علاوہ ازیں روغنی مادہ، معدنیا ت، کاربوہائیڈ ریٹ، کیلشیم، فاسفورس اور فولاد جیسے قیمتی اجزائبھی پائے جاتے ہیں۔
کاجو کے طبی فوائد کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جس میں صحت سے متعلق بے شمار فوائد موجود ہیں، اس میں قُدرتی طور پر معدنیات، وٹامنز، غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے بہت مفید ہیں خاص طور پر وزن میں کمی اور دِل کی اچھی صحت کے لیے کاجو بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
دل کی بیماریوں سے نجات: کاجو مضبوط دل، مضبوط اعصاب، پٹھے، جسم میں موجود ہڈیاں اور منہ کے اندرونی مسائل کے لئے انتہائی کارآمد پھل ہے۔یہ کولیسٹرول فری اور اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال ہونے کی وجہ سے دل کو مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے اسکے علاوہ کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں جس سے دل اور دماغ مضبوط ہوتا ہے اور اسٹروک کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ کاجو میں موجود معدنیات، وٹامنز، پوٹاشیم اور فولک ایسڈ دِل کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
شوگرکے خطرے کو کم کرے: کاجو میں شوگر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے، اور کوئی نقصان دہ کولیسٹرول نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لئے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔نیوٹریشنز کی جانب سے 4 سے 5 کاجو کی روزانہ کھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
جلد کے لئے مفید: کاجو کو اگر رات بھر بھگو کر رکھا جائے تو وہ بھی دودھ میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ مٹھاس اور چکنائی سے پاک کاجو کے دودھ کے ایک کپ میں صرف 25 کیلوریز، 2 گرام چربی اور او جی سچورٹیڈ فیٹ ہوتا ہے۔دوسری جانب ایک کپ کاجو میں 615 کیلیوریز ہوتی ہیں۔ اس کو جس شکل میں بھی کھایا جائے وہ جلد کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور سورج سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں۔
کینسر سے بچائے: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کاجو میں ایسے اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جن کی بدولت ٹیومر اور کینسر کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔
منہ کی صحت کے لئے مفید: کاجو فاسفورس مہیا کرتے ہیں، جو دانتوں اور ہڈیوں کی صحت مند نشونما کے لئے ضروری ہے۔ فاسفورس، کاربوہائیڈریٹ اور چربی کو جذب کرتا ہے جبکہ یہ خون میں موجود مفید خلیوں کو بھی طاقتور بناتا ہے۔
خون کی کمی کو دور کرے: کاجو غذائی آئرن کا ایک ذریعہ ہیں جو جسم میں آکسیجن لے جانے اور مدافعتی نظام کے کام میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ خوراک میں آئرن کی کمی سے تھکاوٹ، خون کی کمی اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
وزن میں کمی: وزن بہت سے طریقوں سے کم کیا جاسکتا ہے، کاجو سے وزن کم کرنا بہت ہی آسان ہے اِس کے لیے بس ضروری یہ ہے کہ روزانہ اپنی غذا میں کاجو کو شامل کرلیا جائے اور پھر آہستہ آہستہ آپ کو اپنے وزن میں کمی محسوس ہونا شروع ہوجائے گی۔
مضبوط ہڈیاں: جس طرح کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اِسی طرح کاجو میں پائے جانے والا تانبا اور میگنیشیم بھی مضبوط ہڈیوں کے لیے بیحد مفید ہے، بڑھتی ہوئی عُمر کے بچوں کی نشونما کے لیے کاجو بہت فائدہ مند ہوتا ہے، اِس کے علاوہ روزانہ کی بُنیاد پر کاجو کھانے سے آپ ہڈیوں کی بہت سی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔
آنکھوں کی اچھی صحت: کاجو میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، اگر آپ روزانہ کاجو کو اپنی غذا میں شامل کریں تو آپ موتیا جیسے مرض سے بھی بچ سکتے ہیں اور اِس کے علاوہ کاجو آنکھوں کی بینائی کو بھی بہتر کرتا ہے۔
ڈپریشن کا علاج: کاجو میں tryptophan پایا جاتا ہے جو ہمارے موڈ کو قابو میں رکھتا ہے۔اس کی موجودگی سے ہمارا ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔ یہ ذہنی دباؤ کا ایک نہایت موثر علاج ہے،اس کے استعمال سے اچھی نیندآتی ہے۔کئی ایسی ادویات جو ڈپریشن کو کم کرنے کے لئے بنائی جاتی ہیں، میں کاجو کی کچھ نہ کچھ مقدار موجود ہوتی ہے۔یہ درد شقیقہ اور اعضائے جسمانی کے مڑ جانے کے امراض کو دور کرتا ہے۔
کاجو کے دیگر فوائد: اس کے چھلکوں کا تیل سرکہ میں بھگو کر حاصل کرتے ہیں جو کہ ایگزیما اور آتشک میں مالش کرنے سے فائدہ دیتا ہے۔ اس کے مغز کا مربہ دل و دماغ کے لیے طاقت ور ہے۔ جسم کے مسوں اور پھوڑے پھنسی کو ہٹانے کے لیے اس کا تیل لگایا جاتا ہے۔ اس کا مغز دانتوں کی جڑوں کو ہونے والے درد سے آرام دیتا ہے۔
انتباہ: ہائی بلڈپریشر کے مریض کو نمکین کاجو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.