Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

ہالوں: ایک معجزاتی خود روجڑی بوٹی

ہالوں: ایک معجزاتی خود روجڑی بوٹی - ChiltanPure

ہالوں Garden cress ایک معجزاتی خود روجڑی بوٹی ہے۔جسے ہالیوں میں کہا جاتا ہے۔یہ بوٹی متعدد امراض جیسے بلڈ پریشر ہو یا شوگر،خون کی کمی ہو یا انفیکشن۔کمزوری ہویا فولاد کی کمی،کینسر کے اثرات ہوں یا وٹامنز کی کمی،عورتوں میں ماہواری کا مسئلہ ہو یا مردوں کو مردانہ کمزوری،عورتوں کو چھاتیوں میں دودھ نہ آتا ہو،دماغی کمزوری ہو یا معدافعتی نظام کمزور ہو، میں نہایت فائدہ دیتی ہے۔

ہالوں کے پودے ہر جگہ بوئے جاتے ہیں۔، پتے دیکھنے میں کچھ کچھ دھنیے کے سے ہوتے ہیں۔ مگر پھول آسمانی رنگ کے ہوتے ہیں۔ بیج سیاہ اور چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس کے پتوں کا ساگ پکایا جاتا ہے۔ بیج اور جڑیں دوا کے کام آتی ہیں۔ اس کے بیجوں سے ستاون فی صدی تیل نکلتا ہے۔

اس بوٹی کو اردو اور ہندی میں ہالوں یا ہالیوں کہا جاتا ہے، گجراتی میں اشے ہو، بنگالی میں ہندی بالم، سندھی میں ہالیو،پنجابی میں تیزک، سنسکرت میں میں چندرسور،انگریزی میں کامن اسپریگس Common Asprangus اور Garden cress کہا جاتا ہے۔

ایک بوٹی کے بیج زردی مائل سیاہ اورمزہ میں تندو تیز ہوتے ہیں اس کی دو اقسام ہیں۔پاکستان سمیت ہندوستان میں کثرت سے پائی جاتی ہے۔

اس کے بیجوں کی دھونی بھی دی جاتی ہے۔

ہالوں کے طبی فوائد: ہالیوں طاقت بڑھاتی ہے۔ خون کو صاف کرتی ہے۔ اسہال اور جلدی امراض کو جو خون کی خرابی سے نمودار ہوں دور کرتی ہے۔ یہ زود ہضم، گرم اور خشک ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے تلی وغیرہ بڑھے ہوئے اعضاء اپنی طبعی حالت پر آجاتے ہیں اور امراض ریح دور ہوتے ہیں۔ مگر حاملہ عورت کو ہرگز استعمال نہ کرائیں۔

اس کا جوشاندہ پینے سے سردی کے عوارض دور ہوتے ہیں۔ معدے کا درد دور ہوتا ہے۔ نیز زکام دور ہوتا ہے، ہالیوں کے بیجوں کو کوٹ کر لیموں کا رس ملا کر لیپ کرنے سے سوجن دور ہو جاتی ہے۔

جلن اور کھجلی پیدا کرنے والی اشیاء کے زہر کو زائل کرنے کے لیے اس کے بیجوں کا گاڑھا لعاب نکال کر پلانا چاہیے، اس کے پودے کی ٹہنیوں کے ساتھ پانی کو جوش دے کر پلانے سے دمہ اور خشک کھانسی دور ہوتی ہے۔

اس کے شربت سے خونی بواسیر ختم ہو جاتی ہے۔ اس کی جڑ کا سفوف پھانکنے سے دست کی بار بار حاجت ہونا بند ہو جاتی ہے، اسے پانی میں جوش دے کر پینے سے سارے جسم میں پھیلا ہوا آتشک کا زہر زائل ہوتا ہے، اس کے بیجوں کے ساتھ دودھ کو جوش دے کر دودھ پینے سے عورت کا دودھ بڑھ جاتا ہے۔

ہالوں کو زمانہ قدیم سے مسکن درد کیلئے استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں۔آج بھی ریحی دردوں کی مشہور دوا ہے۔

ہالوں پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرنے میں بے مثل ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items