Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

بوما دران: جلد کی نگہداشت کا ضامن

بوما دران: جلد کی نگہداشت کا ضامن - ChiltanPure

بوما دران (Yarrow) ایک دائمی اور سخت جان جھاڑی نما [پودا ہے۔ اس کا قد ایک میٹر تک ہو سکتا ہے۔اس کے پتے نفاست سے باریک کٹے ہوئے کسی لیس کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ جب پودابڑا ہو جاتا ہے تو اس کے گنجان خوشوں میں گلابی اور سفید رنگ کے پھول کھلتے کثرت سے نکلتے ہیں۔ بوما دران کا اصل وطن یوریشیا ہے، شمالی امریکہ میں اسے مقامی آب و ہواسے ہم آہنگ کر لیا گیا ہے۔اب یہ دنیا کے معتدل خطوں میں عام پایا جاتا ہے۔ اس سے بننے والے تیل کی کشید زیادہ تر جرمنی، ہنگری، فرانس اور یوگو سلاویہ کے علاوہ امریکہ اور افریقہ کے کچھ ممالک میں کی جاتی ہے۔

اس پودے کی کئی اقسام ہیں، جن میں دو بہت ہی نمایاں ہیں، ایک لیگورین یارو اور دوسری دی مسک یارو۔

یہ پودا صدیوں سے انسان کے استعمال میں چلا آرہا ہے۔ قدیم زمانے سے یہ متعدد طبی ضروریات کیلئے تجویز کیا جاتا رہا ہے۔ ان میں بخار، اعضائے تنفس کے مسائل اور انفیکشنز، ہاضمہ کے مسائل، خصوصاً زخموں کے علاج کیلئے اور خصوصی طور پر لوہے سے آنے والے زخموں کیلئے یہ صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے۔ پرانے زمانے کی جنگوں میں زخمی ہونے والے سپاہیوں کے زخموں کے علاج کیلئے اس وقت کے طبیب بومادران سے بنائے ہوئے مرہم اور تیل سے علاج کرتے تھے۔

Essential Life

اس کو چین میں خواتین کے امراض کے حوالے سے استعمال کیا جا تا رہا ہے۔ناروے میں اسے گھٹیا کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

بوما دران میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: بوما دران میں ایزولین 51فیصد، پائی ٹینز، کیروفائلین، بورینول، ٹرپائی نیول، سائی نیول، بورنائل ایسی ٹیٹ، کیمفر، سیبی ٹین کے علاوہ دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں، جبکہ ایزولین کی مقدار میں کمی بیشی علاقے کے آب و ہوا پر منحصر ہے۔

بوما دران کے طبی فوائد:

کھانسی نزلہ بخار: موسمی نزلہ، زکام، کھانسی میں بوما دران کا استعمال صدیوں سے ہو رہا ہے۔ پرانے زمانے میں لوگ میں اس کے پھولوں اور پتوں کو عرق نکال کر(جوشاندہ بناکر) استعمال کرتے تھے۔

Essential Life

تنفس کے مسائل: اعضائے تنفس کے مسائل اور انفیکشنز کیلئے یہ ایک نہایت مفید ہے۔ پرانے زمانے سے ہی لوگ اسے ان مسائل کے دور کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔ اب اس کے تیل اور دیگر اجزا سے ادویات بنائی جاتی ہیں۔

جو ڑوں کے درد: جو ڑوں کے درد وں پر بوما دران کے تیل مالش کرنے سے درد کو تسکین دیتا ہے۔بومادران کے پتوں کا پانی نکال کر صاف کر لیں اور اس کے برابر تل کا تیل ملا کر پکائیں، جب پانی خشک ہوجائے تو تیل صاف کرکے رکھ دیں۔ جوڑوں کے دردوں و ہر قسم کے دردوں میں اس قسم کی مالش مفید ہے۔

جلد کی نگہداشت: ایکنی، جلد کا جل جانا، گھاؤ آنا، زخمی ہوجانا، ایگزما، سوزش، داغ دھبے پڑ جانا جیسے مسائل کے دور کرنے کیلئے بومادران کا تیل ایک شافی علاج ہے۔ اس کے تیل کی مالش سے داد، کھجلی وغیرہ بہت جلددور ہو جاتی ہے۔اس سے جلد کی قدرتی نمی، دلکشی اور نرماہٹ بحال ہو جاتی ہے۔

Essential Life

سانپ و بچھو کا زہر بومادران کے پتوں یا بیجوں کو پانی کے ساتھ پیس کر سانپ یا بچھو کے کاٹے پر لیپ کرنے سے زہر کا اثر دور ہوجاتا ہے۔

نظام ہضم: نظام ہضم کی درستگی کیلئے بھی بوما دران عرصہ دراز سے استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ یہ معدہ کے امراض، بھوک نہ لگنا، متلی ہونا، قے آنا جیسے مسائل کے دور کرنے کیلئے ایک شافی علاج ہے۔

زخموں کا علاج: بوما دران قدیم جنگوں میں تلوار، تیر اور نیزے سے زخمی ہونے والے سپاہیوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ یہ لوہے سے آنے والے زخموں کیلئے ایک اکسیر پودا ہے۔ اس پودے کے پھول، پتوں، بیجوں وغیرہ سے بنائے گئے مرہم اور سلوشن اس مقصد کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

Essential Life

خواتین کے امراض: چین میں زمانہ قدیم سے ہی اسے خواتین کے امراض کے حوالے سے استعمال کیا جا تا رہا ہے۔نظام تولید، حیض نہ آنا، حیض تکلیف سے آنا، مثانے کی سوزش اور دیگر انفیکشنز کے علاج کیلئے یہ اکسیر دوا ہے۔

گٹھیا کا علاج: ناروے میں یہ گھٹیا کے علاج کیلئے صدیوں سے استعمال کیا جا رہاہے۔ پٹھے اور جوڑوں کا درد، شریانوں کا سخت ہو جانا، یا رگوں کا پھول جانا جیسے مسائل کیلئے اس کے تیل کی مالش کیا جانا مفید ہے۔

بوما دران کے دیگر استعمال: فارماسیوٹیکل کمپنیاں اسے دردوں اور جلد کی نگہداشت کیلئے تیار ہونے والی ادویات میں استعمال کرتی ہیں۔ جبکہ کاسمیٹکس اندسٹری میں یہ پرفیومز اور آفٹر شیو لوشن میں استعمال ہوتا ہے۔ کڑوے مشروبات کا ذائقہ بہتر بنانے کیلئے بھی یہ استعمال ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items
@media(max-width: 800px) { .jdgm-prev-badge { text-align: center; } }